Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




زبور 35:26 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

26 جو میری بربادی پر خُوش ہوتے ہیں وہ شرمندہ اَور پریشان ہو جایٔیں؛ جو میرے مُقابلہ میں اَپنی بڑائی کی ڈینگیں مارتے ہیں، وہ شرم اَور رُسوائی سے مُلبّس ہُوں۔

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

26 جو میرے نُقصان سے خُوش ہوتے ہیں وہ باہم شرمِندہ اور پریشان ہوں۔ جو میرے مُقابلہ میں تکبُّر کرتے ہیں وہ شرمِندگی اور رُسوائی سے مُلبّس ہوں۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

26 जो मेरा नुक़सान देखकर ख़ुश हुए उन सबका मुँह काला हो जाए, वह शरमिंदा हो जाएँ। जो मुझे दबाकर अपने आप पर फ़ख़र करते हैं वह शरमिंदगी और रुसवाई से मुलब्बस हो जाएँ।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

26 جو میرا نقصان دیکھ کر خوش ہوئے اُن سب کا منہ کالا ہو جائے، وہ شرمندہ ہو جائیں۔ جو مجھے دبا کر اپنے آپ پر فخر کرتے ہیں وہ شرمندگی اور رُسوائی سے ملبّس ہو جائیں۔

باب دیکھیں کاپی




زبور 35:26
18 حوالہ جات  

کیونکہ مَیں نے کہا: ”کہیں وہ مُجھ پر شادیانہ نہ بجائیں یا جَب میرا پاؤں پھسلے تو میرے خِلاف تکبُّر نہ کریں۔“


میں اُس کے دُشمنوں کو شرم کا لباس پہناؤں گا، لیکن اُس کے سَر کا تاج جگمگاتا رہے گا۔“


اگر حقیقت یہ ہے کہ تُم اَپنے آپ کو مُجھ سے برتر سمجھتے ہو اَور میری تذلیل کو میرے خِلاف پیش کرتے ہو،


تمہارے دُشمن ندامت سے مُلبّس ہوں گے، اَور بدکاروں کے خیمے اُکھاڑ دئیے جایٔیں گے۔“


اِسی طرح اَے جَوانوں، تُم بھی اَپنے بُزرگوں کے تابع رہو۔ بَلکہ سَب کے سَب ایک دُوسرے کی خدمت کے لیٔے فروتنی سے کمربستہ رہو، کیونکہ، ”خُدا مغروُروں کا مُقابلہ کرتا ہے مگر حلیموں پر مہربانی کرتا ہے۔“


”تَب وہ بادشاہ اَپنی مرضی کے مُطابق کچھ بھی کرےگا۔ وہ اَپنے آپ کو ہر معبُود سے بُلند و بالا بنائے گا اَور معبُودوں کے خُدا کے خِلاف حیرت اَنگیز باتیں کہے گا۔ قہر کا وقت مُکمّل ہونے تک وہ کامیاب ہوگا کیونکہ جو طے شُدہ ہے وہ واقع ہوگا۔


اُسے مدہوش کر دو، کیونکہ اُس نے یَاہوِہ کے خِلاف سَر اُٹھایا ہے۔ اِس لئے مُوآب اَپنی قَے میں لَوٹے گا؛ اَور اُسے ہنسی میں اُڑایا جائے گا۔


”وہ سَب جو تُجھ پر غضبناک ہیں یقیناً پشیمان اَور رُسوا ہوں گے؛ جو تیری مُخالفت کرتے ہیں ناچیز ہوں گے اَور مِٹ جایٔیں گے۔


صِیّونؔ سے نفرت کرنے والے سَب شرم کے مارے پسپا ہُوں۔


مُجھ پر اِلزام لگانے والے شرمندہ ہوکر فنا ہو جایٔیں؛ جو مُجھے نُقصان پہُنچانا چاہتے ہیں؛ ذِلّت اَور رُسوائی کے شِکار ہوں۔


اگر کویٔی دُشمن میری توہین کرتا، تو میں اُسے برداشت کر لیتا؛ اگر کویٔی حریف میرے خِلاف سَر اُٹھاتا، تو میں اُس سے چھُپ جاتا۔


جو میری جان کے خواہاں ہیں وہ رُسوا اَور شرمندہ ہُوں؛ جو میری بربادی کا منصُوبہ باندھتے ہیں وہ دہشت زدہ ہوکر پسپا کئے جایٔیں۔


کاش کہ وہ اُس کے لیٔے چوغہ کی مانند ہو جسے وہ اوڑھے رہے۔ اَور اُس پٹکے کی مانند جو سدا اُس کی کمر سے لپٹا رہے۔


لیکن یَاہوِہ نہایت زبردست سُورما کی مانند میرے ساتھ ہیں؛ اِس لیٔے میرے ستانے والے ٹھوکر کھایٔیں گے اَور غالب نہ ہوں گے۔ وہ ناکام ہوں گے اَور بےحد رُسوا ہوں گے؛ اَور اُن کی بدنامی کبھی فراموش نہ ہوگی۔


تَب میرا دُشمن اُس کو دیکھے گا، اَور شرمندہ ہوگا، وہ جِس نے مُجھ سے کہاتھا، کہ یَاہوِہ تیرا خُدا کہاں ہے؟ میری آنکھیں اُس کا زوال دیکھیں گی؛ اَب بھی وہ پیروں کے نیچے کُچلی جائے گی، جِس طرح گلیوں میں کیچڑ روندی جاتی ہے۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات