Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




زبور 35:19 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

19 جو لوگ ناحق میرے دُشمن بَن گیٔے ہیں وہ مُجھ پر شادیانے نہ بجائیں؛ جو بلاوجہ مُجھ سے کینہ رکھتے ہیں وہ چشمک زنی نہ کریں۔

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

19 جو ناحق میرے دُشمن ہیں مُجھ پر شادیانہ نہ بجائیں اور جو مُجھ سے بے سبب عداوت رکھتے ہیں چشمک زنی نہ کریں۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

19 उन्हें मुझ पर बग़लें बजाने न दे जो बेसबब मेरे दुश्मन हैं। उन्हें मुझ पर नाक-भौं चढ़ाने न दे जो बिलावजह मुझसे कीना रखते हैं।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

19 اُنہیں مجھ پر بغلیں بجانے نہ دے جو بےسبب میرے دشمن ہیں۔ اُنہیں مجھ پر ناک بھوں چڑھانے نہ دے جو بلاوجہ مجھ سے کینہ رکھتے ہیں۔

باب دیکھیں کاپی




زبور 35:19
19 حوالہ جات  

جو مُجھ سے بلاوجہ عداوت رکھتے ہیں اُن کی تعداد میرے سَر کے بالوں سے بھی زِیادہ ہے؛ جو ناحق میرے دُشمن بنے ہُوئے ہیں، اَورجو میری بربادی پرتُلے ہُوئے ہیں وہ بھی بہت ہیں۔ جو مَیں نے نہیں لیا وہ مُجھ سے وصول کیا جاتا ہے۔


لیکن یہ اِس لیٔے ہُوا کہ اُن کی شَریعت میں لِکھّا ہُوا قول پُورا ہو جائے: ’اُنہُوں نے مُجھ سے بِلا وجہ دُشمنی رکھی۔‘


جو آنکھ مارتا ہے، اَور اَپنے پاؤں پٹکتا ہے اَور اَپنی اُنگلیوں سے اِشارہ کرتا ہے،


اَیسے بہت ہیں جو میرے سخت دُشمن ہیں؛ اَور مُجھ سے بلاوجہ نفرت کرنے والے بھی تعداد میں بہت ہو گئے ہیں۔


اَیسا نہ ہو کہ میرا دُشمن کہے، ”میں اُس پر غالب آ گیا،“ اَور جَب مَیں ڈگمگانے لگوں تو میرے بد خواہ خُوش ہُوں۔


آنکھ مارنے والا رنج پہُنچاتا ہے، لیکن بکواس کرنے والا احمق برباد ہو جاتا ہے۔


کیونکہ مَیں نے کہا: ”کہیں وہ مُجھ پر شادیانہ نہ بجائیں یا جَب میرا پاؤں پھسلے تو میرے خِلاف تکبُّر نہ کریں۔“


جو خوامخواہ میرے دُشمن بنے تھے اُنہُوں نے پرندہ کی طرح میرا پیچھا کیا۔


حُکمراں بلاوجہ مُجھے ستاتے ہیں، لیکن میرے دِل میں آپ کے کلام کا ڈر ہے۔


وہ عداوت کی باتوں سے مُجھے گھیر لیتے ہیں؛ اَور بلاوجہ مُجھ سے لڑتے ہیں۔


لیکن جَب مَیں لڑکھڑایا تو وہ خُوش ہوکر اِکٹھّے ہو گئے؛ حملہ آور میرے خِلاف جمع ہو گئے اَور مُجھے اُس کا علم بھی نہ تھا۔ اَور مُجھ پر بہتان باندھنے سے باز نہ آئے۔


اَے میرے خُدا، مَیں نے آپ پر توکّل کیا ہے۔ مُجھے شرمندہ نہ ہونے دیں، نہ میرے دُشمنوں کو فتح کے شادیانے بجانے دیں۔


تمہارے دِل نے تُمہیں اَپنی طرف کیوں کھینچ لیا، اَور تمہاری آنکھیں کیوں چوندھیا گئیں،


کیونکہ مَیں گرنے کو ہُوں، اَور میرا درد برابر میرے ساتھ لگا ہُواہے۔


وہ میری نیکی کا بدلہ بدی سے دیتے ہیں اَور جَب مَیں نیکی کی پیروی کرتا ہُوں تو بہتان تراشی کرتے ہیں۔


اَے خُدا، آپ میری حماقت سے واقف ہیں؛ اَور میرا جُرم آپ سے پوشیدہ نہیں ہے۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات