Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




زبور 35:17 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

17 اَے خُداوؔند، آپ کب تک دیکھتے رہیں گے؟ میری جان کو اُن کی غارت گری سے، ہاں، میری قیمتی جان اُن دُشمنوں سے چھُڑا لے جو مُجھ پر شیروں کی مانند حملہ کرتے ہیں۔

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

17 اَے خُداوند! تُو کب تک دیکھتا رہے گا؟ میری جان کو اُن کی غارت گری سے۔ میری جان کو شیروں سے چُھڑا۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

17 ऐ रब, तू कब तक ख़ामोशी से देखता रहेगा? मेरी जान को उनकी तबाहकुन हरकतों से बचा, मेरी ज़िंदगी को जवान शेरों से छुटकारा दे।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

17 اے رب، تُو کب تک خاموشی سے دیکھتا رہے گا؟ میری جان کو اُن کی تباہ کن حرکتوں سے بچا، میری زندگی کو جوان شیروں سے چھٹکارا دے۔

باب دیکھیں کاپی




زبور 35:17
11 حوالہ جات  

تیری آنکھیں اَیسی پاک ہیں کہ بدی کو نہیں دیکھ سکتیں؛ تُو بدی کو سَہہ نہیں سَکتا۔ تو پھر تُو دغابازوں کو کیوں برداشت کرتا ہے؟ جَب بدکار اَپنے سے زِیادہ راستبازوں کو نگل جاتے ہیں تو تُو کیوں خاموش رہتاہے؟


اَے یَاہوِہ، کب تک؟ کیا آپ اَپنے آپ کو ہمیشہ کے لیٔے چُھپائے رکھیں گے؟ آپ کا غضب کب تک آگ کی مانند بھڑکتا رہے گا؟


میں شیر ببروں کے درمیان ہُوں، میں بھُوکے درندوں کے درمیان پڑا ہُوا ہُوں۔ یعنی اَیسے اِنسانوں کے درمیان جِن کے دانت گویا نیزے اَور تیر ہیں، اَور جِن کی زبانیں تیز تلواروں کی مانند ہیں۔


اَے خُدا، لیکن آپ شرارت اَور غم کو دیکھ رہے ہیں؛ آپ اُن کے غموں پر غور کریں اَور اِسے اَپنے ہاتھ میں لے لیں۔ بےکس خُود کو آپ کی پناہ میں دیتے ہیں؛ آپ ہی یتیموں کے مددگار ہیں۔


میری جان بھی نہایت پریشان ہے، اَے یَاہوِہ، آخِر کب تک آپ کی مدد کا منتظر رہُوں؟


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات