Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




زبور 35:1 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

1 اَے یَاہوِہ، جو مُجھ سے جھگڑتے ہیں آپ اُن سے جھگڑیں؛ اَورجو مُجھ سے لڑتے ہیں آپ اُن سے لڑیں۔

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

1 اَے خُداوند! جو مُجھ سے جھگڑتے ہیں تُو اُن سے جھگڑ۔ جو مُجھ سے لڑتے ہیں تُو اُن سے لڑ۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

1 दाऊद का ज़बूर। ऐ रब, उनसे झगड़ जो मेरे साथ झगड़ते हैं, उनसे लड़ जो मेरे साथ लड़ते हैं।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

1 داؤد کا زبور۔ اے رب، اُن سے جھگڑ جو میرے ساتھ جھگڑتے ہیں، اُن سے لڑ جو میرے ساتھ لڑتے ہیں۔

باب دیکھیں کاپی




زبور 35:1
16 حوالہ جات  

اَے خُدا، میرا اِنصاف کریں، اَور ایک بے دین قوم کے خِلاف میری وکالت کریں؛ اَور دغاباز اَور بدکار لوگوں سے مُجھے چھڑائیں۔


میری وکالت کریں اَور مُجھے رِہائی بخشیں؛ اَپنے وعدے کے مُطابق میری زندگی کی حِفاظت کریں۔


چنانچہ یَاہوِہ یُوں فرماتے ہیں: ”دیکھو، مَیں تمہارا بچاؤ کروں گا اَور تمہارا اِنتقام لُوں گا؛ مَیں اُس کے سمُندروں کو سُکھا دُوں گا اَور اُس کے چشموں کو خشک کر دُوں گا۔


لیکن یَاہوِہ یُوں فرماتے ہیں: ”ہاں، قَیدی زورآور سے چھُڑا لیٔے جایٔیں گے، اَور مالِ غنیمت ظالِم سے چھین لیا جائے گا؛ میں اُن لوگوں سے لڑوں گا جو تُجھ سے لڑتے ہیں، اَور تیرے بچّوں کو بچا لُوں گا۔


کیونکہ اُن کا بچانے والا زبردست طاقتور ہے، وہ تمہارے خِلاف اُن کا مُقدّمہ لڑے گا۔


اَے خُداوؔند، آپ نے میرا مُقدّمہ اَپنے ہاتھ میں لیا، اَور میری جان بچائی۔


کیونکہ یَاہوِہ اُن کا مُعاملہ اَپنے ہاتھ میں لیں گے اَورجو اُنہیں لُوٹتے ہیں، اُنہیں وہ لُوٹیں گے۔


پس یَاہوِہ ہی ہمارے مُنصِف ہوں اَور ہمارے درمیان فیصلہ کریں۔ وہ ہی میری وکالت فرمائیں، یہاں تک کہ مُجھے آپ کے ہاتھ سے بچا کر میری بےگُناہی ثابت کریں۔“


اَور اُن کے رتھوں کے پہیّے پھنسا ڈالے۔ لہٰذا اُن کا چلانا مُشکل ہو گیا۔ اَور مِصری کہنے لگے، ”آؤ ہم اِسرائیلیوں کے مُقابلہ سے ہٹ جایٔیں کیونکہ اُن کی طرف سے یَاہوِہ مِصر سے جنگ لڑ رہے ہیں۔“


لیکن اگر یہ خُدا کی طرف سے ہے، تو تُم اِن آدمیوں کا کُچھ بھی نہ بِگاڑ سکوگے؛ بَلکہ خُدا کے خِلاف لڑنے والے ٹھہروگے۔“


فوراً بڑا ہنگامہ برپا ہو گیا، اَور شَریعت کے عالِموں میں سے بعض جو فرِیسی تھے کھڑے ہوکر بحث کرنے لگے۔ ”ہم اِس آدمی میں کویٔی قُصُور نہیں پاتے،“ اُنہُوں نے کہا۔ ”اگر کسی فرشتہ یا رُوح نے اِس سے بات کی ہے تو کیا ہُوا؟“


کیونکہ مَیں نے اُن کے خِلاف گُناہ کیا ہے، جَب تک وہ میرا مُقدّمہ نہ لڑے، اَور میرا حق ثابت نہ کرے۔ جب تک وہ مُجھے رَوشنی میں نہیں لایٔے گا؛ تب تک مَیں اُن کی راستبازی نہ دیکھوں گا۔ اَور مَیں یَاہوِہ کے قہر کو برداشت کروں گا،


لہٰذا جہاں کہیں بھی تُم نرسنگے کی آواز سُنو وہاں سے آکر ہمارے ساتھ شامل ہو جاؤ اَور ہمارے خُدا ہماری طرف سے لڑیں گے۔“


اِن سَب بادشاہوں اَور اُن کے مُلکوں کو یہوشُعؔ نے ایک ہی معرکہ میں شِکست دی کیونکہ یَاہوِہ اِسرائیل کا خُدا اِسرائیل کی خاطِر لڑے۔


یَاہوِہ تمہاری طرف سے جنگ لڑیں گے۔ بس خاموش رہو اَور اِنتظار کرو۔“


اگر تُم اُس کی بات مانوگے اَور وہ سَب جو مَیں کہتا ہُوں کروگے تو مَیں تمہارے دُشمنوں کا دُشمن اَور تمہاری مُخالفت کرنے والوں کا مُخالف ہُوں گا۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات