Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




زبور 34:7 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

7 یَاہوِہ سے ڈرنے والوں کے چاروں طرف اُن کا فرشتہ خیمہ زن ہوتاہے؛ اَور اُنہیں بچاتا ہے۔

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

7 خُداوند سے ڈرنے والوں کی چاروں طرف اُس کا فرِشتہ خَیمہ زن ہوتا ہے اور اُن کو بچاتا ہے۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

7 जो रब का ख़ौफ़ मानें उनके इर्दगिर्द उसका फ़रिश्ता ख़ैमाज़न होकर उनको बचाए रखता है।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

7 جو رب کا خوف مانیں اُن کے ارد گرد اُس کا فرشتہ خیمہ زن ہو کر اُن کو بچائے رکھتا ہے۔

باب دیکھیں کاپی




زبور 34:7
14 حوالہ جات  

کیونکہ وہ اَپنے فرشتوں کو تمہارے متعلّق حُکم دیں گے کہ وہ آپ کی سَب راہوں میں آپ کی خُوب حِفاظت کریں؛


میرے خُدا نے اَپنے فرشتہ کو بھیجا جِس نے شیروں کے مُنہ بند کر دئیے۔ اَور اُنہُوں نے مُجھے کویٔی ضرر نہیں پہُنچایا کیونکہ مَیں اُس کی نگاہ میں بے قُصُور ٹھہرا تھا۔ اَور اَے بادشاہ نہ مَیں نے آپ کے حُضُور میں کبھی کویٔی خطا کی۔“


کیا وہ تمام فرشتے خدمت گزار رُوحیں نہیں جو نَجات پانے والوں کی خدمت کے لیٔے بھیجی جاتی ہیں؟


چنانچہ اُسی رات یَاہوِہ کے ایک فرشتہ نے اشُوریوں کی لشکرگاہ میں داخل ہوکر ایک لاکھ پچاسی ہزار فَوجیوں کو مار ڈالا اَور اگلی صُبح کو جَب لوگ اُٹھے تو دیکھا کہ وہاں صِرف لاشیں پڑی ہُوئی ہیں۔


تَب الِیشعؔ نے دعا کی، ”اَے یَاہوِہ! میرے خادِم کی آنکھیں کھول دیجئے تاکہ وہ دیکھ سکے۔“ تَب یَاہوِہ نے اُس نوجوان خادِم کی آنکھیں کھولیں اَور اُس نے دیکھا کہ الِیشعؔ کے اِردگرد کی پہاڑیاں آتِشی گھوڑوں اَور رتھوں سے بھری پڑی ہیں۔


”خبردار! اِن چُھوٹوں میں سے کسی کو ناچیز نہ سمجھنا کیونکہ مَیں تُم سے کہتا ہُوں کہ آسمان پر اِن کے فرشتے ہر وقت میرے آسمانی باپ کا مُنہ دیکھتے رہتے ہیں۔


لیکن مَیں اَپنے بیت المُقدّس کو غارت گِر فَوجوں سے بچانے کو خیمہ زن ہوں گا۔ پھر کویٔی ظالِم ہرگز میرے لوگوں کو نِیست و نابود نہیں کر سکےگا، کیونکہ اَب میری نگاہ میری اُمّت پر ہے۔


”پھر اَیسا ہُوا کہ وقت کے مُطابق بھکاری آدمی مَر گیا اَور فرشتے اُسے اُٹھاکر حضرت اَبراہامؔ کے پاس میں پہُنچا دئیے وہ اَمیر آدمی بھی مَرا اَور دفنایا گیا۔


”تُم کسی بِیوہ یا یتیم کو دُکھ نہ دینا۔


اگر تُم اَپنے پڑوسی کی چادر بطور رہن رکھ لو تو سُورج کے ڈُوبنے تک اُسے لَوٹا دینا


اَور مُصیبت کے دِن مُجھے پُکارو؛ میں تُمہیں چُھڑاؤں گا اَور تُم میری تمجید کروگے۔“


جَب مَیں نے آپ کو پُکارا، تو آپ نے مُجھے جَواب دیا؛ اَور میری جان کو دِلیر اَور حوصلہ مند بنا دیا۔


آپ آگے اَور پیچھے سے مُجھے گھیرے ہُوئے ہے؛ آپ اَپنا ہاتھ مُجھ پر ہمیشہ رکھے رہتے ہیں۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات