Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




زبور 34:6 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

6 اِس غریب نے پُکارا اَور یَاہوِہ نے اُس کی سُنی؛ اَور اُنہُوں نے اُسے اُس کی ساری پریشانیوں سے بچا لیا۔

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

6 اِس غرِیب نے دُہائی دی۔ خُداوند نے اِس کی سُنی اور اِسے اِس کے سب دُکھوں سے بچا لِیا۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

6 इस नाचार ने पुकारा तो रब ने उस की सुनी, उसने उसे उस की तमाम मुसीबतों से नजात दी।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

6 اِس ناچار نے پکارا تو رب نے اُس کی سنی، اُس نے اُسے اُس کی تمام مصیبتوں سے نجات دی۔

باب دیکھیں کاپی




زبور 34:6
10 حوالہ جات  

یَاہوِہ! میں بُلند آواز سے آپ کو پُکارتا ہُوں، اَور آپ اَپنے مُقدّس پہاڑ پر سے مُجھے جَواب دیتے ہیں۔


اَے یَاہوِہ، آپ مظلوموں کی استدعا سُنتے ہیں؛ اُن کے دِلوں کو تیّار کرتے ہیں اَور اُن کی فریاد پر کان لگاتے ہیں،


جَب یَاہوِہ نے داویؔد کو اُن کے سَب دُشمنوں اَور شاؤل کے حملہ سے بچایا تو آپ نے یَاہوِہ کی حُضُوری میں اِس نغمہ کو گایا۔


اَے خُداوؔند، میں تو مسکین اَور مُحتاج ہُوں؛ اِس لئے مُجھ پر نظرِکرم کریں۔ آپ ہی میرے مددگار اَور میرے چھُڑانے والے ہیں؛ ”آپ میرے خُدا ہیں!“ اَب دیر نہ کریں۔


اَور وہ فرشتہ جِس نے مُجھے ساری بَلاؤں سے بچایا، اِن لڑکوں کو برکت دیں، اَور وہ میرے، اَور میرے آباؤاَجداد اَبراہامؔ اَور اِصحاقؔ کے نام سے منسوب ہُوں، اَور وہ زمین پر کثرت سے بڑھیں۔“


اُس نے کہا، ”اِس خادِمہ پر آپ کی نظرِکرم ہو۔“ تَب وہ وہاں سے چلی گئی اَور کچھ کھانا کھایا اَور پھر بعد کو اُس کا چہرہ اُداس نہ رہا۔


آپ نے میری فریاد سُنی: میری راحت کی پُکار سے: ”اَپنے کان بند نہ کریں۔“


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات