Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




زبور 34:19 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

19 خواہ راستباز پر کتنی ہی مُصیبتیں آ پڑی ہُوں، تو بھی یَاہوِہ اُسے اُن سَب سے رِہائی بخشتے ہیں؛

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

19 صادِق کی مُصِیبتیں بُہت ہیں لیکن خُداوند اُس کو اُن سب سے رہائی بخشتا ہے

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

19 रास्तबाज़ की मुतअद्दिद तकालीफ़ होती हैं, लेकिन रब उसे उन सबसे बचा लेता है।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

19 راست باز کی متعدد تکالیف ہوتی ہیں، لیکن رب اُسے اُن سب سے بچا لیتا ہے۔

باب دیکھیں کاپی




زبور 34:19
24 حوالہ جات  

راستباز فریاد کرتے ہیں اَور یَاہوِہ اُن کی سُنتے ہیں؛ اَور اُنہیں اُن کی تمام پریشانیوں سے چُھڑاتے ہیں۔


ہماری یہ مَعمولی سِی مُصیبت جو کہ عارضی ہے ہمارے لیٔے اَیسا اَبدی جلال پیدا کر رہی ہے جو ہمارے قیاس سے باہر ہے۔


”مَیں نے تُم سے یہ باتیں اِس لیٔے بتائیں کہ تُم مُجھ میں اِطمینان پاؤ۔ تُم دُنیا میں مُصیبت اُٹھاتے ہو۔ مگر ہِمّت سے کام لو! میں دُنیا پر غالب آیا ہُوں۔“


اِس غریب نے پُکارا اَور یَاہوِہ نے اُس کی سُنی؛ اَور اُنہُوں نے اُسے اُس کی ساری پریشانیوں سے بچا لیا۔


میں یَاہوِہ کا طالب ہُوا اَور اُنہُوں نے مُجھے جَواب دیا؛ اَور اُنہُوں نے مُجھے سارے خوف سے آزاد کر دیا۔


کیونکہ راستباز سات بار گِرے تو بھی اُٹھ کھڑا ہوتاہے، لیکن بدکار آفت میں مُبتلا ہوکر پڑے ہی رہتے ہیں۔


خُدا تُمہیں چھ آفتوں سے بچائیں گے؛ اَور اگر سات بھی ہُوں تو بھی تُمہیں چھُونے نہ پائیں گی۔


حالانکہ آپ نے مُجھے بہت سِی مُصیبتیں دیکھنے پر مجبُور کیا ہے، تو بھی آپ میری زندگی کو بحال کریں گے؛ اَور زمین کی گہرائیوں میں سے مُجھے پھر اُوپر لے آئیں گے۔


یَاہوِہ نے ایُّوب کو اُن کے آخِری ایّام میں پہلے کی بہ نِسبت زِیادہ برکت بخشی۔ اُن کے پاس چودہ ہزار بھیڑیں، چھ ہزار اُونٹ، بَیل کی ایک ہزار جوڑیاں اَور ہزار گدھیاں ہو گئیں۔


وہ شاگردوں کی حوصلہ اَفزائی کرتے اَور اُنہیں نصیحت دیتے تھے کہ اَپنے ایمان پر مضبُوطی سے قائِم رہو اَور فرماتے تھے، ”ہمیں خُدا کی بادشاہی میں داخل ہونے کے لیٔے بہت سِی مُصیبتوں کا سامنا کرنا لازِم ہے۔“


اَیسا ہُوا کہ نعومیؔ کا خَاوند الیمَلِکؔ مَر گیا اَور وہ اَپنے دو دونوں ںبیٹوں کے ساتھ باقی رہ گئی۔


تَب صداقت کی قُربانیاں آپ کو فرحت بخشنے کے لیٔے پُوری سوختنی نذریں پیش کی جایٔیں گی؛ اَور آپ کے مذبح پر بَیل چڑھائے جایٔیں گے۔


یَاہوِہ شکستہ دِلوں کو شفا بخشتے ہیں اَور اُن کے زخم باندھتے ہیں۔


جَب تک یَاہوِہ مِل سَکتا ہے اُس کے طالب ہو؛ اَور جَب تک وہ نزدیک ہے اُسے پُکارو۔


کیونکہ جو اعلیٰ اَور بُزرگ اَور تا اَبد قائِم رہے گا اَور جِس کا نام قُدُّوس ہے یُوں فرماتے ہیں: ”میں بُلند اَور پاک مقام میں رہتا ہُوں، وُہی جو شکستہ دِل اَور فروتن ہے اُس کے ساتھ بھی ہُوں، تاکہ فروتن کی رُوح کو اَور شکستہ دِل کے دِل کو بحال کروں۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات