Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




زبور 34:12 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

12 تُم میں سے جو کویٔی زندگی سے مَحَبّت رکھتا ہے اَورجو بھلائی اَور عمر درازی کا خواہشمند ہے،

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

12 وہ کَون آدمی ہے جو زِندگی کا مُشتاق ہے اور بڑی عُمر چاہتا ہے تاکہ بھلائی دیکھے؟

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

12 कौन मज़े से ज़िंदगी गुज़ारना और अच्छे दिन देखना चाहता है?

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

12 کون مزے سے زندگی گزارنا اور اچھے دن دیکھنا چاہتا ہے؟

باب دیکھیں کاپی




زبور 34:12
16 حوالہ جات  

اَور تُم یَاہوِہ اَپنے خُدا سے مَحَبّت رکھّو، اُن کی آواز سُنو اَور اُن سے لپٹے رہو۔ کیونکہ یَاہوِہ ہی تمہاری زندگی ہیں اَور وہ تُمہیں اُس مُلک میں عمر درازی بخشیں جِس کو دینے کا وعدہ یَاہوِہ نے قَسم کھا کر تمہارے آباؤاَجداد اَبراہامؔ اِصحاقؔ اَور یعقوب سے کیا تھا۔


تاکہ تُم اَور تمہاری اَولاد اَور اُن کے بعد اُن کی اَولاد یَاہوِہ اَپنے خُدا کے اُن تمام قوانین اَور اَحکام پر عَمل کرکے جو میں تُمہیں دے رہا ہُوں، زندگی بھر اُس کا خوف مانیں اَور لمبی عمر پائیں۔


اَور ہر ایک شخص کھائے، پیئے اَور اَپنی تمام محنت و مشقّت کے کاموں کے پھل سے مطمئن رہے۔ یہ بھی خُدا کی طرف سے اِنسانوں کے لیٔے بخشش ہے۔


میں اُسے عمر کی درازی سے آسُودہ کروں گا اَور اَپنی نَجات اُسے دِکھاؤں گا۔“


کیٔی لوگ پُوچھتے ہیں، ”کون ہمیں کچھ بھلائی دِکھائے گا؟“ اَے یَاہوِہ، اَپنے چہرہ کا نُور ہم پر چمکائیں،


یا خُدا! یاد کریں کہ میری زندگی ہَوا کی مانند ہے؛ میری آنکھیں پھر کبھی خُوشی نہ دیکھیں گی۔


اَب سَب کچھ سُنا دیا گیا ہے؛ حاصل کلام یہ ہے کہ خُدا سے ڈرو اَور اُن کے حُکموں پر عَمل کرو، کیونکہ اِنسان کا فرضِ کُلّی یہی ہے۔


مَیں نے ہر وقت حِکمت کے اُصُولوں کو مدِّ نظر رکھتے ہُوئے، احمقی کی حد تک اَپنے آپ کو مَے نوشی سے خُوش کرنے کی کوشش کی تاکہ میں مَعلُوم کر سکوں کہ کیا یہ کام آسمان کے تلے بنی آدمؔ کے لیٔے مفید ہے جسے وہ ساری زندگی اَنجام دیتے رہیں۔


اُس نے آپ سے زندگی طلب کی اَور آپ نے اُسے وہ بخشی۔ بَلکہ ہمیشہ کے لیٔے عمر کی درازی بخشی۔


”اَے یعقوب کے بیٹو جمع ہوکر سُنو؛ اَپنے باپ اِسرائیل کی طرف کان لگاؤ۔


جہاں تک میرا تعلّق ہے یَاہوِہ نہ کرے کہ میں بھی تمہارے لیٔے دعا کرنے سے باز رہُوں خُدا کا گُنہگار ٹھہروں۔ میں تو تُمہیں وُہی راستہ بتاؤں گا جو دُرست اَور راست ہے۔


لیکن اگر نہیں تو میری سُنو؛ خاموش رہو اَور مَیں تُمہیں دانائی سِکھاؤں گا۔“


اَے میرے بیٹے! میں جو کچھ کہتا ہُوں اُس پر توجّہ کرو؛ میرے کلام پر کان لگاؤ۔


لہٰذا اَے میرے بیٹو! میری سُنو؛ مَیں جو کچھ کہتا ہُوں اُس پر دھیان دو۔


یَاہوِہ کا خوف حِکمت کی اِبتدا ہے، اَور اُس قُدُّوس خُدا کا عِرفان ہی دانش ہے۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات