Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




زبور 33:3 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

3 یَاہوِہ کے لیٔے کویٔی نیا نغمہ گاؤ؛ اَچھّی طرح ساز بجاؤ اَور خُوشی سے للکارو۔

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

3 اُس کے لِئے نیا گِیت گاؤ۔ بُلند آواز کے ساتھ اچھّی طرح بجاؤ

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

3 उस की तमजीद में नया गीत गाओ, महारत से साज़ बजाकर ख़ुशी के नारे लगाओ।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

3 اُس کی تمجید میں نیا گیت گاؤ، مہارت سے ساز بجا کر خوشی کے نعرے لگاؤ۔

باب دیکھیں کاپی




زبور 33:3
15 حوالہ جات  

اَے سمُندر پر سے گزرنے والو اَورجو کچھ اُس میں ہے، اَے جزیروں، اَور اُس میں بسنے والو سَب لوگو، یَاہوِہ کے لیٔے نیا نغمہ گاؤ، زمین کی اِنتہا سے اُس کی حَمد کرو۔


ایک دُوسرے سے زبُور، حَمد و ثنا اَور رُوحانی غزلیں اَور خُداوؔند کی تعریف میں دِل سے گاتے بجاتے رہا کرو،


اَور اِن سَب کی تعداد جو یَاہوِہ کے لیٔے فن موسیقی میں ماہر تھے اَپنے رشتہ داروں کے ساتھ مِلا کر دو سَو اٹھاسی تھی۔


المسیح کے کلام کو اَپنے دِلوں میں کثرت سے بسنے دو اَور پُوری دانائی کے ساتھ ایک دُوسرے کو تعلیم دو اَور نصیحت کرتے رہو، اَور اَپنے دِلوں میں خُدا کی شُکر گُزاری کرتے ہویٔے زبُور، حَمد و ثنا اَور رُوحانی غزلیں گایا کرو۔


یَاہوِہ کے حُضُور ایک نیا نغمہ گاؤ؛ اَے سَب اہلِ زمین! یَاہوِہ کے لیٔے گاؤ۔


اَور وہ یہ نیا نغمہ گاَنے لگے، ”تُو ہی اِس کِتاب کو لینے اَور اُس کی مُہریں کھولنے کے لائق ہے، کیونکہ تُونے ذبح ہوکر، اَپنے خُون سے ہر قبیلہ، اَور اہلِ زبان، ہر اُمّت اَور ہر قوم سے لوگوں کو خُدا کے واسطے خرید لیا ہے۔


اَے خُدا، مَیں آپ کے لیٔے ایک نیا نغمہ گاؤں گا؛ دس تار والے بربط پر مَیں آپ کے لیٔے نغمہ سرائی کروں گا۔


یَاہوِہ کے لیٔے ایک نیا نغمہ گاؤ، کیونکہ یَاہوِہ نے حیرت اَنگیز کام کئے ہیں؛ اُن کے داہنے ہاتھ اَور اُن کے مُقدّس بازو نے فتح حاصل کی ہے۔


اَور داویؔد اَور تمام بنی اِسرائیل خُدا کے حُضُور خُوب زور زور سے نغمہ گاتے اَور بربط، سِتار، دف، جھانجھ بجاتے اَور نرسنگے پھُونکتے ہُوئے چلے آتے تھے۔


وہ تختِ الٰہی کے سامنے اَور چاروں جانداروں اَور بُزرگوں کے آگے ایک نیا نغمہ گا رہے تھے اَور اُن ایک لاکھ چوالیس ہزار افراد کے سِوا جو دُنیا میں سے خرید لیٔے گیٔے تھے کویٔی اَور اُس نغمہ کو نہ سیکھ سَکا۔


یَاہوِہ کی سِتائش کرو۔ یَاہوِہ کے لیٔے نیا نغمہ گاؤ، مُقدّسین کے مجمع میں اُن کی سِتائش کرو۔


یَاہوِہ نے ہمارے خُدا کی سِتائش کا نیا نغمہ، میرے مُنہ میں ڈالا۔ کیٔی لوگ یہ دیکھیں گے، اَور ڈریں گے اَور یَاہوِہ پر توکّل کریں گے۔


اُن آدمیوں نے بنی مِراریؔ کے بیٹے لیوی یاحاتؔھ اَور عبدیاہؔ اَور قُہاتیوں کے گھرانے سے زکریاؔہ اَور مِشُلّامؔ کی نِگرانی میں وفا شعاری سے کام کیا جو اُن پر بطور نِگران مُقرّر تھے۔ وہ سَب طرح کے کام کی نِگرانی کرتے تھے جِن میں بعض لیوی مُصنِّف، نِگران دربان اَور بعض ساز بجانے میں ماہر تھے۔


اَور قنانیاہؔ جو لیویوں کا سردار تھا گانے والوں کا ہادی تھا۔ یہ اُس کی ذمّہ داری تھی کیونکہ وہ موسیقی میں ماہر تھا۔


مُبارک ہے وہ آدمی جِس کا توکّل یَاہوِہ پر ہے، وہ مغروُروں اَور اُن لوگوں کی طرف مائل نہیں ہوتا، جو جھُوٹے معبُودوں کی طرف مائل ہو جاتے ہیں۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات