Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




زبور 33:21 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

21 اُس میں ہمارے دِل شادمان ہیں، کیونکہ اُس کے پاک نام پر ہمارا توکّل ہے۔

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

21 ہمارا دِل اُس میں شادمان رہے گا کیونکہ ہم نے اُس کے پاک نام پر توکُّل کِیا ہے۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

21 हमारा दिल उसमें ख़ुश है, क्योंकि हम उसके मुक़द्दस नाम पर भरोसा रखते हैं।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

21 ہمارا دل اُس میں خوش ہے، کیونکہ ہم اُس کے مُقدّس نام پر بھروسا رکھتے ہیں۔

باب دیکھیں کاپی




زبور 33:21
11 حوالہ جات  

لیکن مُجھے آپ کی لافانی مَحَبّت پر توکّل ہے، میرا دِل آپ کی نَجات سے مسرُور ہوتاہے۔


بنی اِفرائیمؔ زبردست سُورما کی مانند ہوں گے، اَور اُن کا دِل اَیسے شادمان ہوگا جَیسے مَے نوشی کرنے سے ہوتاہے۔ اُن کی اَولاد اِسے دیکھے گی اَور شادمان ہوگی اَور اُن کے دِل یَاہوِہ میں خُوش ہوں گے۔


اِن چاروں جانداروں کے چھ چھ پر تھے اَور اُن کے سارے بَدن میں اَور پر کے اَندر اَور باہر آنکھیں ہی آنکھیں تھیں۔ وہ دِن رات لگاتار بغیر آرام فرمایٔے یہ کہتے رہتے ہیں: ” ’قُدُّوس، قُدُّوس، قُدُّوس قادرمُطلق خُداوؔند خُدا،‘ جو ہے اَورجو تھا اَورجو آنے والا ہے۔“


یہی حال تمہارا ہے: اَب تُم غمگین ہو، مگر میں تُم سے پھر ملوں گا اَور تَب تُم خُوشی مناؤگے، اَور تُم سے تمہاری خُوشی کویٔی بھی چھین نہ سکےگا۔


اُس وقت یہ کہا جائے گا: ”دیکھو ہمارا خُدا یہی ہے؛ ہم نے اُن پر بھروسا کیا تھا اَور اُنہُوں نے ہمیں نَجات بخشی۔ یہی وہ یَاہوِہ ہے جِس پر ہمارا اِعتقاد تھا؛ آؤ، خُوشیاں منائیں اَور اُس کی نَجات سے شادمان ہوں۔“


یَاہوِہ میری قُوّت اَور میری سِپر ہیں؛ میرا دِل اُن پر توکّل کرتا ہے، اَور اُن ہی سے مُجھے مدد مِلی ہے۔ اِس لیٔے میرا دِل شادمان ہے اَور مَیں نغمہ سرائی کرکے اُن کی سِتائش کروں گا۔


اُن کے پاک نام پر فخر کرو، جو یَاہوِہ کے طالب ہیں اُن کے دِل شادمان ہوں۔


پُکار پُکار کر کہو کہ اَے مُنجّی خُدا، ”ہمیں بچا لیں؛ اَور قوموں میں سے جمع کر لیں اَور اُن سے ہمیں رِہائی عطا فرمائیں، تاکہ ہم آپ کے پاک نام کا شُکر کریں، اَور آپ کی سِتائش کرنے میں فخر محسُوس کریں۔“


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات