Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




زبور 33:11 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

11 لیکن یَاہوِہ کے منصُوبے اَبد تک، اَور اُس کے دِل کے اِرادے پُشت در پُشت قائِم رہتے ہیں۔

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

11 خُداوند کی مصلحت ابد تک قائِم رہے گی اور اُس کے دِل کے خیال نسل در نسل۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

11 लेकिन रब का मनसूबा हमेशा तक कामयाब रहता, उसके दिल के इरादे पुश्त-दर-पुश्त क़ायम रहते हैं।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

11 لیکن رب کا منصوبہ ہمیشہ تک کامیاب رہتا، اُس کے دل کے ارادے پشت در پشت قائم رہتے ہیں۔

باب دیکھیں کاپی




زبور 33:11
17 حوالہ جات  

اِنسان کے دِل میں کیٔی منصُوبے ہوتے ہیں، لیکن صِرف یَاہوِہ کا اِرادہ ہی قائِم رہتاہے۔


میں اِبتدا ہی سے اَنجام کی خبر دیتا ہُوں، اَور قدیم وقتوں ہی سے وہ باتیں بتاتا آیا ہُوں جو اَب تک وقوع میں نہیں آئیں۔ اَور کہتا ہُوں، ’میرا مقصد قائِم رہے گا، اَور مَیں اَپنی ساری مرضی پُوری کروں گا۔‘


”لیکن وہ اَپنی مرضی کے مالک ہیں۔ کون اُن کا اِرادہ بدل سَکتا ہے؟ وہ جو چاہتے ہیں اُسے کرکے رہتے ہیں۔


کیونکہ مَیں تمہارے حق میں اَپنے مقصد کو جانتا ہُوں،“ یَاہوِہ فرماتے ہیں، ”وہ تمہاری خُوشحالی کے ہیں، تمہارے نُقصان کے نہیں ہیں، میرے پاس تمہارے حق میں اُمّید اَور مُستقبِل دینے کے منصُوبے ہیں۔


کیا کسی کے کہنے کے مُطابق کچھ ہو سَکتا ہے جَب تک کہ خُداوؔند حُکم نہ دیں؟


قادرمُطلق یَاہوِہ قَسم کھا کر فرماتے ہیں، ”یقیناً جَیسا مَیں نے سوچا ہے وَیسا ہی ہوگا، جَیسا مَیں نے قصد کیا ہے وَیسا ہی ہوکر رہے گا۔


کیونکہ قادرمُطلق یَاہوِہ نے یہ قصد کر لیا ہے، اُسے کون منسُوخ کر سَکتا ہے؟ اُن کا ہاتھ بڑھایا گیا ہے، اَب اُسے کون روک سَکتا ہے؟


اَب مَیں، نبوکدنضرؔ، آسمان کے بادشاہ کی سِتائش، تعظیم و تکریم کرتا ہُوں کیونکہ وہ اَپنے سَب کاموں میں راست اَور اَپنی سَب راہوں میں مُنصِفانہ ہے؛ اَورجو لوگ مغروُری سے چلتے ہیں اُنہیں وہ جلیل کر سَکتا ہے۔


خُدا کی مصلحت یہ ہے کہ سَب کچھ اُس کی مرضی کے مُطابق ہو، خُدا نے ہمیں اَپنی مِیراث کے لیٔے پہلے ہی سے چُن رکھا تھا،


اَے یَاہوِہ، آپ کے کارنامے کس قدر عظیم ہیں، اَور آپ کے خیالات کس قدر عمیق ہیں!


لیکن وہ یَاہوِہ کے خیالات سے، واقف نہیں؛ وہ اُس کے منصُوبہ کو نہیں سمجھتے، جو اُن کو کھلیان کے پُولوں کی طرح جمع کرتے ہیں۔


جسے اَزل سے ہی اَپنی کاریگری کا علم ہے۔


” ’کیا تُم نے نہیں سُنا؟ بہت پہلے سے مَیں نے یہ ٹھانا تھا۔ اَور میرا یہ منصُوبہ قدیم ایّام سے تھا؛ اَب مَیں نے اُسی کو پُورا کیا، جَب کہ تُم نے فصیلدار شہروں کو کھنڈر بنا کر رکھ دیا۔


میں جانتا ہُوں کہ جو کچھ خُدا کرتا ہے، وہ ہمیشہ تک قائِم رہے گا۔ اُس میں نہ کچھ بڑھایا جا سَکتا اَور نہ کچھ گھٹایا جا سَکتا ہے۔ اَور خُدا نے اَیسا اِس لیٔے کیا ہے کہ سَب اِنسان اُس کا خوف مانیں۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات