Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




زبور 32:8 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

8 میں تُمہیں ہدایت دُوں گا اَور بتاؤں گا کہ تُمہیں کس راہ پر چلنا ہوگا؛ میں تُمہیں صلاح دُوں گا اَور تُم پر نگاہ رکھوں گا۔

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

8 مَیں تُجھے تعلِیم دُوں گا اور جِس راہ پر تُجھے چلنا ہو گا تُجھے بتاؤُں گا۔ مَیں تُجھے صلاح دُوں گا۔ میری نظر تُجھ پر ہو گی۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

8 “मैं तुझे तालीम दूँगा, तुझे वह राह दिखाऊँगा जिस पर तुझे जाना है। मैं तुझे मशवरा देकर तेरी देख-भाल करूँगा।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

8 ”مَیں تجھے تعلیم دوں گا، تجھے وہ راہ دکھاؤں گا جس پر تجھے جانا ہے۔ مَیں تجھے مشورہ دے کر تیری دیکھ بھال کروں گا۔

باب دیکھیں کاپی




زبور 32:8
16 حوالہ جات  

دیکھو، یَاہوِہ کی آنکھیں اُس سے ڈرنے والوں پر، اَور اُن پر لگی رہتی ہیں جِن کی اُمّید اُس کی لافانی مَحَبّت پر ہے،


میرا جُوا اَپنے اُوپر اُٹھالو اَور مُجھ سے سیکھو، کیونکہ مَیں حلیم ہُوں اَور دِل کا فروتن اَور تمہاری رُوحوں کو آرام ملے گا۔


وہ نہ بھُوکے ہوں گے نہ پیاسے، نہ بیابان کی حرارت اَور نہ دھوپ اُن کو ضرر پہُنچا سکے گی۔ اَور جِس نے اُن پر مہربانی کی ہے وُہی اُن کا رہنما ہوگا اَور اُنہیں پانی کے چشموں کے پاس لے چلے گا۔


اَے میرے بیٹے، میری تعلیم کو فراموش نہ کرنا، بَلکہ میرے اَحکام کو اَپنے دِل میں جگہ دو،


اَے میرے بچّو! آؤ، میری سُنو؛ میں تُمہیں یَاہوِہ کا خوف ماَننا سِکھاؤں گا۔


اَور مَیں نے جھُک کر یَاہوِہ کو سَجدہ کیا۔ مَیں نے یَاہوِہ اَپنے آقا اَبراہامؔ کے خُدا کی تمجید کی، جِس نے مُجھے صداقت کی راہ پر چلایا کہ اَپنے آقا کے بھایٔی کی پوتی کو اُن کے بیٹے کے لیٔے لے جاؤں۔


چاہے بادل مَسکن پر دو دِن مہینے بھر یا پُورے سال ٹھہرا رہتا بنی اِسرائیل بھی چھاؤنی میں ٹھہرے رہتے اَور کُوچ نہ کرتے تھے۔ لیکن جَب وہ اُٹھ جاتا تو وہ بھی چل پڑتے تھے۔


خُدا ہی قُوّت سے مُجھے مُسلّح کرتے ہیں اَور میری راہ کو کامل کرتے ہیں۔


تو آپ آسمان پر سے سُن لینا اَور اَپنے خادِموں یعنی اَپنی قوم بنی اِسرائیل کے گُناہ مُعاف کردینا۔ اُنہیں نیک راہ پر چلنے کی ہدایت دینا اَور اُس مُلک پر مینہ برسانا جسے بطور مِیراث آپ نے اَپنے لوگوں کو دیا ہے۔


یَاہوِہ کا خوف رکھنے والا شخص کون ہے؟ وہ اُسے اُس راہ کی تعلیم دیں گے جو اُس کے لیٔے چُنی گئی ہے۔


صُبح، میرے لیٔے آپ کی لافانی مَحَبّت کی خبر لے کر آئے، کیونکہ میرا توکّل آپ پر ہے۔ مُجھے وہ راہ بتائیں جِس پر میں چلُوں، کیونکہ میری جان کی اُمّید آپ ہی سے وابستہ ہے۔


یَاہوِہ۔ تیرا نَجات دِہندہ، اِسرائیل کا قُدُّوس یُوں فرماتے ہیں: ”میں یَاہوِہ تیرا خُدا ہُوں، جو تُجھے اَیسی تعلیم دیتاہے جو تیرے حق میں مفید ہے، اَور جِس راہ پر تُجھے چلنا ہے اُس پر لے چلتا ہے۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات