Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




زبور 31:9 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

9 اَے یَاہوِہ، مُجھ پر رحم کریں کیونکہ مَیں مُصیبت میں ہُوں؛ اَور میری آنکھیں غم کے مارے کمزور ہو چُکی ہیں، اَور میری جان اَور میرا جِسم رنج سے گھُل گیٔے ہیں۔

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

9 اَے خُداوند! مُجھ پر رحم کر کیونکہ مَیں مُصِیبت میں ہُوں۔ میری آنکھ بلکہ میری جان اور میرا جِسم سب رنج کے مارے گُھلے جاتے ہیں۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

9 ऐ रब, मुझ पर मेहरबानी कर, क्योंकि मैं मुसीबत में हूँ। ग़म के मारे मेरी आँखें सूज गई हैं, मेरी जान और जिस्म गल रहे हैं।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

9 اے رب، مجھ پر مہربانی کر، کیونکہ مَیں مصیبت میں ہوں۔ غم کے مارے میری آنکھیں سوج گئی ہیں، میری جان اور جسم گل رہے ہیں۔

باب دیکھیں کاپی




زبور 31:9
19 حوالہ جات  

میری آنکھیں غم کے مارے پژمردہ ہو رہی ہیں؛ اَور میرے سَب حریفوں کی وجہ سے وہ دھُندلانے لگی ہیں۔


رنج سے میری آنکھیں دھُندلا گئیں۔ اَے یَاہوِہ، میں ہر روز آپ کو پُکارتا ہُوں؛ اَور اَپنے ہاتھ آپ کے سامنے دعا کے لئے اُٹھاتا ہُوں۔


خواہ میرا جِسم اَور میرا دِل جَواب دے دیں، تو بھی خُدا ہمیشہ میرے دِل کی قُوّت اَور میرا بَخرہ ہیں۔


اِس لیٔے ہمارے دِل بیہوش ہو گئے، اَور اِن ہی باتوں کی وجہ سے ہماری آنکھیں دھُندلا گئیں۔


مزید یہ کہ خوامخواہ مدد کا اِنتظار کرتے کرتے، ہماری آنکھیں تھک گئی ہیں؛ ہم اَپنے بُرجوں پر سے ایک اَیسی قوم کو دیکھتے رہے جو ہمیں بچا نہ سکی۔


کچھ لوگ اَندھیرے اَور گہری مایوسی میں، قَیدیوں کی مانند لوہے کی زنجیروں سے جکڑے ہُوئے بیٹھے تھے،


میں دِن بھر آفت میں مُبتلا رہا؛ اَور ہر صُبح سزا پاتا رہا۔


جِن کا میری مُصیبت کے ایّام میں میرے لبوں نے وعدہ کیا اَورجو میرے مُنہ سے نکلیں،


ہم خاک میں مِلا دیئے گیٔے ہیں؛ اَور ہمارے جِسم زمین سے جا لگے ہیں۔


میری آنکھیں غم سے دھُندلا گئی ہیں؛ مُجھے ہر صورت سائے کی طرح لگتی ہے


وہ مُجھے کشادہ جگہ میں نکال لائے؛ اُنہُوں نے مُجھے بچا لیا کیونکہ وہ مُجھ سے خُوش تھے۔


یَاہوِہ نے میری راستبازی کے مُطابق مُجھ سے سلُوک کیا؛ اَور میرے ہاتھوں کی پاکیزگی کے مُطابق مُجھے صِلہ دیا۔


مَیں نے اَپنے دُشمنوں کا تعاقب کرکے اُنہیں کُچل ڈالا؛ اَور جَب تک وہ تباہ نہ ہو گئے مَیں واپس نہ لَوٹا۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات