Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




زبور 31:8 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

8 آپ نے مُجھے دُشمن کے ہاتھ میں نہیں جانے دیا بَلکہ میرے پاؤں کشادہ جگہ میں قائِم کر دئیے۔

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

8 تُو نے مُجھے دُشمن کے ہاتھ میں اسِیر نہیں چھوڑا۔ تُو نے میرے پاؤں کُشادہ جگہ میں رکھّے ہیں۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

8 तूने मुझे दुश्मन के हवाले नहीं किया बल्कि मेरे पाँवों को खुले मैदान में क़ायम कर दिया है।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

8 تُو نے مجھے دشمن کے حوالے نہیں کیا بلکہ میرے پاؤں کو کھلے میدان میں قائم کر دیا ہے۔

باب دیکھیں کاپی




زبور 31:8
13 حوالہ جات  

”خُدا تُمہیں تنگی کے جَبڑوں سے نکال کر، ایک اَیسی کشادہ جگہ لے جاتے ہیں، جہاں تُم دسترخوان پر چُنے ہُوئے بہترین کھانوں سے لُطف اَندوز ہو سکتے ہو۔


یَاہوِہ مُجھے کشادہ جگہ میں نکال لائے؛ اُنہُوں نے مُجھے بچا لیا کیونکہ وہ مُجھ سے خُوش تھے۔


جَب مَیں آپ کو پُکاروں، تو مُجھے جَواب دیں! اَے میرے عادل خُدا، مُجھے میری تکلیف سے بَری کریں؛ مُجھ پر مہربانی کریں اَور میری دعا سُنئے۔


بھلا یہ کیسے ممکن ہوتا کہ اُن کا ایک دُشمن ہزار کو، اَور دو دُشمن دس ہزار کو کھدیڑ دیتے، جَب تک بنی اِسرائیل کی چٹّان ہی اُنہیں دُشمنوں کے حوالہ نہ کرتی، اَور یَاہوِہ ہی اُنہیں دُشمنوں سے شِکست نہ دِلاتے؟


میں مِصریوں کو ایک نہایت ہی ظالِم حاکم کے سُپرد کروں گا، اَور ایک غضبناک بادشاہ اُن پر حُکومت کرےگا،“ خُداوؔند، قادرمُطلق یَاہوِہ فرماتے ہیں۔


تُم نے ابھی جو بھلائی میرے ساتھ کی ہے اُس سے ظاہر ہے کہ یَاہوِہ نے مُجھے آپ کے ہاتھ میں دے دیا تھا لیکن آپ نے مُجھے قتل نہ کیا۔


آج کے دِن یَاہوِہ تُجھے میرے حوالہ کر دے گا اَور مَیں تُجھے مار گراؤں گا اَور تیرا سَر کاٹ ڈالوں گا۔ آج مَیں فلسطینی لشکر کی لاشیں ہَوا کے پرندوں اَور زمین کے جنگلی جانوروں کو دُوں گا اَور تمام دُنیا جان لے گی کہ اِسرائیل میں ایک خُدا ہے۔


آپ نے مُجھ سے میرے گہرے دوست چھین لیٔے اَور مُجھے اُن کے لیٔے گھِنونا بنا دیا ہے۔ میں قَید میں ہُوں اَور نکل نہیں سَکتا؛


خُدا نے مُجھے بُرے لوگوں کے حوالہ کر دیا اَور مُجھے بدکاروں کے شکنجہ میں ڈال دیا۔


تَب ابیشائی نے داویؔد سے کہا، ”آج خُدا نے تمہارے دُشمن کو تمہارے ہاتھ میں دے دیا ہے۔ مُجھے اِجازت دیں کہ اَپنے نیزہ کے ایک ہی وار سے اُسے زمین سے پیوند کر دُوں۔ دُوسرے وار کی نَوبَت ہی نہیں آئے گی۔“


لہٰذا خُدا نے اِسرائیل کی طرف نگاہ کی اَور اُن کے حالات پر غور فرمایا۔


تَب ہم نے یَاہوِہ ہمارے آباؤاَجداد کے خُدا سے فریاد کی اَور یَاہوِہ نے ہماری آواز سُنی اَور ہماری مُصیبت محنت اَور مظلومی دیکھی۔


اَے خُدا، لیکن آپ شرارت اَور غم کو دیکھ رہے ہیں؛ آپ اُن کے غموں پر غور کریں اَور اِسے اَپنے ہاتھ میں لے لیں۔ بےکس خُود کو آپ کی پناہ میں دیتے ہیں؛ آپ ہی یتیموں کے مددگار ہیں۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات