زبور 31:7 - اُردو ہم عصر ترجُمہ7 مَیں آپ کی شفقت و مَحَبّت سے خُوش و خُرّم ہوں گا، کیونکہ آپ نے میری جان کے دُکھ کو دیکھاہے اَور آپ میری جان کی مُصیبت سے واقف ہیں۔ باب دیکھیںکِتابِ مُقادّس7 مَیں تیری رحمت سے خُوش و خُرّم رہُوں گا کیونکہ تُو نے میرا دُکھ دیکھ لِیا ہے۔ تُو میری جان کی مُصِیبتوں سے واقِف ہے۔ باب دیکھیںकिताबे-मुक़द्दस7 मैं बाग़ बाग़ हूँगा और तेरी शफ़क़त की ख़ुशी मनाऊँगा, क्योंकि तूने मेरी मुसीबत देखकर मेरी जान की परेशानी का ख़याल किया है। باب دیکھیںہولی بائبل کا اردو جیو ورژن7 مَیں باغ باغ ہوں گا اور تیری شفقت کی خوشی مناؤں گا، کیونکہ تُو نے میری مصیبت دیکھ کر میری جان کی پریشانی کا خیال کیا ہے۔ باب دیکھیں |
”اِس لیٔے اَب اَے ہمارے خُدائے عظیم، آپ جو قادر اَور مُہیب خُدا ہیں؛ آپ جو اَپنی مَحَبّت کے عہد کو قائِم رکھتے ہیں، یہ دُکھ درد جو شاہانِ اشُور کے زمانہ سے لے کر آج تک ہمارے بادشاہوں، سرداروں، کاہِنوں، نبیوں اَور ہمارے آباؤاَجداد اَور ہمارے تمام لوگوں نے برداشت کئے آپ کے حُضُور میں مَعمولی نہ سمجھے جایٔیں
اِن ہی شہروں میں ایک بار پھر خُوشی اَور شادمانی کے نعرے، دُلہا اَور دُلہن کی آوازیں گونجیں گی اَور اُن لوگوں کی صدائیں سُنایٔی دیں گی جو یہ کہتے ہوئے یَاہوِہ کے بیت المُقدّس میں شُکر گزاری کے ہدیئے لے کر آئیں گے، ”قادرمُطلق یَاہوِہ کی شُکر گزاری کرو، کیونکہ یَاہوِہ بھلےہیں؛ اَور اُن کی شفقت اَبدی ہے۔“ مَیں اِس مُلک کی حالت پہلے کی طرح بحال کروں گا،‘ یَاہوِہ کا یہی فرمان ہے۔