Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




زبور 31:20 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

20 آپ اُنہیں لوگوں کی سازشوں سے اَپنی حُضُوری کی پناہ گاہ میں چُھپائے رکھتے ہیں اَور اَپنے مَسکن میں اُنہیں اِلزام تراش زبانوں سے محفوظ رکھتے ہیں۔

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

20 تُو اُن کو اِنسان کی بندِشوں سے اپنی حضُوری کے پردہ میں چِھپا لے گا۔ تُو اُن کو زُبان کے جھگڑوں سے شامیانہ میں پوشِیدہ رکھّے گا۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

20 तू उन्हें अपने चेहरे की आड़ में लोगों के हमलों से छुपा लेता, उन्हें ख़ैमे में लाकर इलज़ामतराश ज़बानों से महफ़ूज़ रखता है।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

20 تُو اُنہیں اپنے چہرے کی آڑ میں لوگوں کے حملوں سے چھپا لیتا، اُنہیں خیمے میں لا کر الزام تراش زبانوں سے محفوظ رکھتا ہے۔

باب دیکھیں کاپی




زبور 31:20
27 حوالہ جات  

کیونکہ مُصیبت کے دِن وہ مُجھے اَپنے مَسکن میں محفوظ رکھیں گے؛ وہ مُجھے اَپنے خیمہ میں پناہ دے کر چُھپائے رکھیں گے؛ اَور مُجھے چٹّان پر چڑھا دیں گے۔


آپ میرے چھُپنے کی جگہ ہیں؛ آپ ہی مُجھے تکلیف سے بچائیں گے اَور رِہائی کے نغموں سے گھیر لیں گے۔


تُم زبان کے کوڑے سے محفوظ رکھے جاؤگے، اَور جَب تباہی آئے گی تو تُمہیں خوف نہ ہوگا۔


مغروُروں نے میرے لیٔے ایک پھندا چھُپا رکھا ہے؛ اُنہُوں نے اَپنے جال کی رسّیاں پھیلا دی ہیں اَور میری راہ میں میرے لیٔے پھندے لگا رکھے ہیں۔


وہ اَپنی زبانوں کو سانپ کی مانند تیز کرتے ہیں؛ اَور اُن کے لبوں پر افعی کا زہر ہوتاہے۔


مُبارک ہے وہ آدمی جِس کا توکّل یَاہوِہ پر ہے، وہ مغروُروں اَور اُن لوگوں کی طرف مائل نہیں ہوتا، جو جھُوٹے معبُودوں کی طرف مائل ہو جاتے ہیں۔


ناتواں بدکار لوگ غُرور کا شِکار ہوتے ہیں، اَور بدکار لوگ اَپنے بنائے ہُوئے منصُوبوں میں گرفتار ہو جاتے ہیں۔


اَب مَیں جان گیا کہ یَاہوِہ سَب معبُودوں سے بڑے ہیں کیونکہ اُنہُوں نے یہ اُن کے ساتھ کیا جنہوں نے بنی اِسرائیل پر ظُلم ڈھائے تھے۔“


مگر وہ تو ہمیں اَور زِیادہ فضل بخشتا ہے۔ چنانچہ خُدا کا کلام فرماتا ہے: ”خُدا مغروُروں کا مُقابلہ کرتا ہے مگر حلیموں پر مہربانی کرتا ہے۔“


تو وہ مغروُر ہیں اَور کُچھ نہیں جانتے۔ بَلکہ اُنہیں صِرف فُضول بحث اَور لَفظی تکرار کرنے کا شوق ہے جِن کا نتیجہ حَسد، جھگڑے، بدگوئی اَور بدزبانی ہے۔


مغروُر مُجھ پر لات اُٹھانے نہ پایٔے، نہ بدکار لوگوں کا ہاتھ مُجھے ہانکنے پایٔے۔


کیونکہ مُجھے ڈر ہے کہ وہاں آکر میں جَیسا چاہتا ہُوں تُمہیں وَیسا نہ پاؤں اَور مُجھے بھی جَیسا تُم چاہتے ہو وَیسا نہ پاؤ۔ مُجھے اَندیشہ ہے کہ کہیں تُم میں لڑائی جھگڑے، حَسد، غُصّہ، تِفرقے، بدگوئی، چُغل خوری، شیخی اَور فساد نہ ہوں۔


اَور دِن کی رَوشنی کے لائق شائِستگی سے زندگی گُزاریں جِس میں ناچ رنگ، نشہ بازی، جنسی بدفعلی، شہوت پرستی، لڑائی جھگڑے اَور حَسد وغیرہ نہ ہو۔


اَور پانی کا جوش و خروش ہمیں بہا لے جاتا۔


بُت پرستی، جادُوگری؛ دُشمنی، جھگڑا، حَسد، غُصّہ، خُود غرضی، تکرار، فرقہ پرستی،


اَے خُدا، مغروُر مُجھ پر حملہ کر رہے ہیں؛ اَور سنگدل لوگوں کی جماعت میری جان کے درپے ہے۔ اَیسے لوگ آپ کو پیشِ نظر نہیں رکھتے۔


اُن کے بیٹے کو چُومو۔ کہیں اَیسا نہ ہو کہ وہ خفا ہو جایئں اَور تُم اَپنی راہ ہی میں فنا ہو جاؤ، کیونکہ خُدا کا غضب پل بھر میں بھڑک سَکتا ہے۔ مُبارک ہیں وہ سَب جو اُن میں پناہ لیتے ہیں۔


آپ کی راستبازی اُونچے پہاڑوں کی مانند ہے، اَور آپ کا اِنصاف گہرے سمُندر کی طرح۔ اَے یَاہوِہ، آپ اِنسان اَور حَیوان دونوں کا مُحافظ ہیں۔


وہ آپ کے گھر کی نِعمتوں سے فیضیاب ہوتے ہیں؛ اَور آپ اَپنی خُوشنودی کے دریا میں سے اُنہیں پِلاتے ہیں۔


اَے خُدا آپ آسمان کے اُوپر سرفراز ہوں؛ اَور آپ کا جلال ساری زمین پر ہو۔


یَاہوِہ رحیم و کریم ہیں، وہ قہر کرنے میں دھیمے اَور شفقت میں غنی ہیں۔


کیونکہ آسمان زمین سے جِس قدر بُلند ہے، اُسی قدر اُن کی شفقت و مَحَبّت اُن لوگوں پر ہے جو اُن کا خوف رکھتے ہیں۔


اَپنے خادِم مُجھ سے اَپنی شفقت و مَحَبّت کے مُطابق سلُوک کریں اَور مُجھے اَپنے قوانین سکھائیں۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات