Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




زبور 31:2 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

2 اَپنا کان میری طرف لگائیں، اَور جلدی سے مُجھے بچائیں؛ میری پناہ کی چٹّان بنیں، اَور مُجھے بچانے کے لیٔے محکم قلعہ بنیں۔

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

2 اپنا کان میری طرف جُھکا۔ جلد مُجھے چُھڑا۔ تُو میرے لِئے مضبُوط چٹان میرے بچانے کو پناہ گاہ ہو۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

2 अपना कान मेरी तरफ़ झुका, जल्द ही मुझे छुटकारा दे। चट्टान का मेरा बुर्ज हो, पहाड़ का क़िला जिसमें मैं पनाह लेकर नजात पा सकूँ।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

2 اپنا کان میری طرف جھکا، جلد ہی مجھے چھٹکارا دے۔ چٹان کا میرا بُرج ہو، پہاڑ کا قلعہ جس میں مَیں پناہ لے کر نجات پا سکوں۔

باب دیکھیں کاپی




زبور 31:2
24 حوالہ جات  

میری مُصیبت کے وقت اَپنا مُنہ مُجھ سے نہ چھُپائیں۔ میری طرف متوجّہ ہوں؛ اَور اَپنا کان میری طرف لگائیں؛ مُجھے جلد جَواب دیں۔


اَے یَاہوِہ، میری دعا سُنیں اَور مُجھے جَواب دیں، کیونکہ مَیں مسکین اَور مُحتاج ہُوں۔


اَے خُداوؔند، میری آواز سُن لیں۔ میری اِلتجائے رحم پر آپ کے کان متوجّہ ہوں۔


کیونکہ دُشمنوں کی چٹّان ہماری چٹّان کی مانند نہیں ہے، اِسے تو خُود ہمارے دُشمن بھی تسلیم کرتے ہیں۔


خُدا کو کسی نے کبھی نہیں دیکھا لیکن اگر ہم ایک دُوسرے سے مَحَبّت رکھتے ہیں تو خُدا ہمارے اَندر رہتاہے اَور اُس کی مَحَبّت ہمارے دِلوں میں کامِل ہو جاتی ہے۔


جو کویٔی میرا گوشت کھاتا اَور میرا خُون پیتا ہے، مُجھ میں قائِم رہتاہے اَور مَیں اُس میں۔


میں تُم سے کہتا ہُوں کہ خُدا اُن کا اِنصاف کرےگا اَور جلد کرےگا۔ پھر بھی جَب اِبن آدمؔ آئے گا تو کیا وہ زمین پر ایمان پایٔےگا؟“


یہی وہ ہیں جو بُلندی پر سکونت پذیر ہوں گے، اَور پہاڑ کا قلعہ اُن کی پناہ گاہ ہوگا۔ اُن کو روٹی مُہیّا کی جائے گی، اَور اُنہیں پانی کی کمی نہ ہوگی۔


کان لگا کر دانشمندوں کے اقوال سُنو؛ اَور میری تعلیم پر دِل لگاؤ۔


اَے یَاہوِہ، مُجھے جلد جَواب دیں؛ میری رُوح نڈھال ہو چُکی ہے۔ اَپنا چہرہ مُجھ سے نہ چھُپائیں اَیسا نہ ہو کہ مَیں اُن کی مانند ہو جاؤں جو پاتال میں اُتر جاتے ہیں۔


لیکن یَاہوِہ میرا قلعہ بَن گئے ہیں، اَور میرے خُدا میری چٹّان؛ میں جِس میں پناہ لیتا ہُوں۔


اگر تُم، ”خُداتعالیٰ کو اَپنا مَسکن بنالو، یعنی یَاہوِہ کو، جو میری بھی پناہ گاہ ہیں۔“


خُداوؔند! پُشت در پُشت آپ ہی ہماری قِیام گاہ رہے ہیں۔


اَے خُدا، قومیں خُدا کی مِیراث میں داخل ہو گئی ہیں؛ اُنہُوں نے خُدا کے مُقدّس ہیکل کو ناپاک کیا ہے، اُنہُوں نے یروشلیمؔ کو کھنڈر بنا دیا ہے۔


اَپنے خادِم سے روپوشی نہ کریں؛ مُجھے جلد جَواب دیں کیونکہ مَیں مُصیبت میں ہُوں۔


میری نَجات اَور میری عزّت خُدا پر مُنحصر ہے؛ وہ میری مضبُوط چٹّان اَور میری پناہ گاہ ہیں۔


اَے خُداوؔند، میں تو مسکین اَور مُحتاج ہُوں؛ اِس لئے مُجھ پر نظرِکرم کریں۔ آپ ہی میرے مددگار اَور میرے چھُڑانے والے ہیں؛ ”آپ میرے خُدا ہیں!“ اَب دیر نہ کریں۔


آپ میری خطائیں مُعاف کیوں نہیں کرتے اَور میرے گُناہ کیوں نہیں بخشتے، میں تو بہت جلد خاک میں مِل جاؤں گا؛ آپ مُجھے ڈھونڈیں گے پر میں نہ ملوں گا۔“


میرے خُدا میری چٹّان ہیں، میں جِس میں پناہ لیتا ہُوں، وہ میری سِپر اَور میری نَجات کا سینگ، وہ میرا حصار، میری پناہ گاہ اَور میرا مُنجّی ہیں، جو مُجھے ظالموں سے بچاتے ہیں۔


کہیں اَیسا نہ ہو کہ شیر کی مانند وہ میری جان کو پھاڑ کر میرے ٹکڑے ٹکڑے کر ڈالیں، اَور میرا چھُڑانے والا کویٔی نہ ہو۔


اَے میرے خُدا، مَیں نے آپ پر توکّل کیا ہے۔ مُجھے شرمندہ نہ ہونے دیں، نہ میرے دُشمنوں کو فتح کے شادیانے بجانے دیں۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات