Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




زبور 31:18 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

18 اُن کے دروغ گو لب خاموش ہو جایٔیں، کیونکہ وہ غُرور اَور حقارت سے راستبازوں کے خِلاف تکبُّر آمیز باتیں کرتے ہیں۔

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

18 جُھوٹے ہونٹ بند ہو جائیں جو صادِقوں کے خِلاف غرُور اور حقارت سے تکبُّر کی باتیں بولتے ہیں۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

18 उनके फ़रेबदेह होंट बंद हो जाएँ, क्योंकि वह तकब्बुर और हिक़ारत से रास्तबाज़ के ख़िलाफ़ कुफ़र बकते हैं।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

18 اُن کے فریب دہ ہونٹ بند ہو جائیں، کیونکہ وہ تکبر اور حقارت سے راست باز کے خلاف کفر بکتے ہیں۔

باب دیکھیں کاپی




زبور 31:18
22 حوالہ جات  

تاکہ سَب لوگوں کا اِنصاف کریں اَور بےدینوں کو اُن کی سَب بدکردار حرکتوں کی خاطِر جو اُنہُوں نے بے دینی سے کیٔے ہیں، اَور اُن سَب بے دین گُنہگاروں کو جنہوں نے خُداوؔند کی مُخالفت میں کُفر بکا ہے اُنہیں مُجرم ٹھہرائے۔“


وہ گھمنڈ بھری باتیں کرتے ہیں؛ سَب بد کِردار تکبُّر سے بھرے ہُوئے ہیں۔


”اِس قدر مغروُری سے باتیں نہ کرنا اَور تمہارے مُنہ سے مغروُریت کی کوئی بات نہ نکلے، کیونکہ یَاہوِہ اَیسے خُدا ہیں جو خُدائے علیم ہے، وُہی اعمال کے تولنے والے ہیں۔


لیکن کُتّے، جادُوگر، زناکار، قاتل، بُت پرست اَور جھُوٹ بولنے والے اَور جھُوٹ کو پسند کرنے والے، یہ سَب اُس شہر سے باہر ہی رہ جایٔیں گے۔


مگر بُزدِلوں، بےاِعتقادو، گھِنونوں، قاتلوں، زناکاروں، جادُوگروں، بُت پرستوں اَور سَب جھوٹوں کی جگہ آگ اَور گندھک سے جلنے والی جھیل میں ہوگی۔ یہ دُوسری موت ہے۔“


جَب پَولُسؔ حاضِر ہویٔے تو یروشلیمؔ سے آنے والے یہُودیوں نے پَولُسؔ کو گھیر کر اُن پر چاروں طرف سے سنگین اِلزامات کی بھرمار شروع کر دی لیکن کویٔی ثبوت پیش نہ کر سکے۔


یہُودی رہنماؤں نے یِسوعؔ کو جَواب دیا، ”اگر ہم کہتے ہیں کہ آپ سامری ہیں اَور آپ میں بدرُوح ہے تو کیا یہ ٹھیک نہیں؟“


تُم اَپنے باپ یعنی اِبلیس کے ہو، اَور اَپنے باپ کی مرضی پر چلنا چاہتے ہو۔ وہ شروع ہی سے خُون کرتا آیا ہے، اَور کبھی سچّائی پر قائِم نہیں رہا کیونکہ اُس میں نام کو بھی سچّائی نہیں۔ جَب وہ جھُوٹ بولتا ہے تو، اَپنی ہی سِی کہتاہے، کیونکہ وہ جھُوٹا ہے اَور جھُوٹ کا باپ ہے۔


لیکن جَب فریسیوں نے یہ بات سُنی تو کہا، ”یہ بدرُوحوں کے رہنما بَعل زبُول کی مدد سے بدرُوحوں کو نکالتا ہے۔“


تیرے خِلاف بنایا گیا کویٔی بھی ہتھیار کامیاب نہ ہوگا، اَور تُو ہر اُس زبان کو جو تُجھے مُلزم قرار دے گی جھُوٹا ثابت کر دے گا۔ کہ یہ ہی ہے یَاہوِہ کے خادِموں کی مِیراث اَور یہ ہی ہے میری طرف سے اُن کی راستبازی،“ یَاہوِہ کا یہ ہی فرمان ہے۔


سچّے ہونٹ ہمیشہ تک قائِم رہیں گے، لیکن جھُوٹی زبان کچھ دیر تک ہی ٹکتی ہے۔


اَے یَاہوِہ، دروغ گو لبوں اَور دغاباز زبان سے مُجھے بچائیں۔


لیکن بادشاہ تو خُدا میں شادمان ہوگا؛ جو خُدا کے نام کی قَسم کھاتے ہیں وہ اُن کی مدح سرائی کریں گے، لیکن جھوٹوں کے مُنہ بند کر دئیے جایٔیں گے۔


تاکہ اَپنے مُنہ کے گُناہوں، اَور اَپنے لبوں کے کلام کے باعث، وہ اَپنے غُرور میں پکڑے جایٔیں۔ اُن کی لعنت اَور دروغ گوئی کے باعث،


یَاہوِہ تمام خُوشامدی لبوں کو اَور ہر شیخی باز زبان کو کاٹ ڈالیں گے۔


اَور صینخربؔ کے افسران نے یَاہوِہ خُدا کے خِلاف اُن کے خادِم حِزقیاہؔ کے خِلاف بہت سِی اَور باتیں بھی کہیں۔


شاگرد کے لیٔے یہی کافی ہے کہ وہ اَپنے اُستاد کی مانِند ہو جائے؛ اَور خادِم اَپنے آقا کی مانِند ہو جائے۔ اگر اُنہُوں نے گھر کے مالک کو بَعل زبُول کہا ہے تو اُس کے گھرانے کے لوگوں کو اَور کیا کُچھ بُرا بھلا کیوں نہ کہیں گے!


جو آپ سے اُمّید لگائے بیٹھا ہو وہ کبھی شرمندہ نہ ہوگا، لیکن جو ناحق بےوفائی کرتے ہیں، شرمندہ ہوں گے۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات