Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




زبور 31:14 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

14 لیکن اَے یَاہوِہ، میرا توکّل آپ پر ہے؛ میں کہتا ہُوں، ”آپ میرے خُدا ہیں۔“

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

14 لیکن اَے خُداوند! میرا توکُّل تُجھ پر ہے۔ مَیں نے کہا تُو میرا خُدا ہے۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

14 लेकिन मैं ऐ रब, तुझ पर भरोसा रखता हूँ। मैं कहता हूँ, “तू मेरा ख़ुदा है!”

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

14 لیکن مَیں اے رب، تجھ پر بھروسا رکھتا ہوں۔ مَیں کہتا ہوں، ”تُو میرا خدا ہے!“

باب دیکھیں کاپی




زبور 31:14
15 حوالہ جات  

یَاہوِہ میری چٹّان، میرا قلعہ اَور میرے چھُڑانے والے ہیں؛ میرے خُدا، میری چٹّان ہیں، میں جِس میں پناہ لیتا ہُوں، وہ میری سِپر اَور میری نَجات کا سینگ، وہ میرا حصار۔


اَے میری جان، تُو کیوں اُداس ہے؟ اَور تُو میرے اَندر اِس قدر بےچین کیوں ہے؟ خُدا سے اُمّید رکھ، کیونکہ مَیں پھر اَپنے مُنجّی اَور اَپنے خُدا کی سِتائش کروں گا۔


پھر یِسوعؔ نے دوبارہ جا کر یُوں دعا کی، ”اَے میرے باپ! اگر یہ پیالہ میرے پیئے بغیر نہیں ٹل سَکتا تو آپ کی مرضی پُوری ہو۔“


اَے یَاہوِہ، مَیں آپ سے کہتا ہُوں، ”آپ میرے خُدا ہیں۔“ اَے یَاہوِہ، میری فریاد پر کان لگائیں۔


پھر ذرا آگے جا کر اَور مُنہ کے بَل زمین پر گِر کر حُضُور یُوں دعا کرنے لگے، ”اَے میرے باپ! اگر ممکن ہو تو یہ پیالہ مُجھ سے ٹل جائے، پھر بھی جو میں چاہتا ہُوں وہ نہیں لیکن جو آپ چاہتے ہیں وَیسا ہی ہو۔“


اَے خُدا، آپ میرے خُدا ہیں، مَیں آپ کو دِل سے ڈھونڈتا ہُوں؛ خشک اَور پیاسی زمین میں جہاں پانی نہیں ہے، میری جان آپ کے لئے پیاسی ہے، اَور میرا جِسم آپ کا مُشتاق ہے۔


اَے میرے خُدا! آپ کی سچّائی کی خاطِر میں سِتار بجا کر آپ کی مدح سرائی کروں گا؛ اَے اِسرائیل کے مُقدّس خُدا! میں بربط کے ساتھ آپ کی حَمد کروں گا۔


اَے خُدا، مُجھ سے دُور نہ رہیں؛ اَے میرے خُدا! میری مدد کے لیٔے جلد آئیں۔


یِسوعؔ نے فرمایا، ”مُجھے تھامے مت رہو، کیونکہ مَیں ابھی باپ کے پاس اُوپر نہیں گیا ہُوں۔ بَلکہ جاؤ اَور میرے بھائیوں کو خبر کر دو، ’میں اَپنے باپ اَور تمہارے باپ، اَپنے خُدا اَور تمہارے خُدا کے پاس اُوپر جا رہا ہُوں۔‘ “


اَور تین بجے کے قریب یِسوعؔ بڑی اُونچی آواز سے چِلّائے، ”ایلی، ایلی، لما شبقتنی؟“ (جِس کا ترجُمہ یہ ہے، ”اَے میرے خُدا، اَے میرے خُدا، آپ نے مُجھے کیوں چھوڑ دیا؟“)


لیکن بھائیوں نے یُوسیفؔ کو دُور سے دیکھا، اَور اِس سے قبل کہ وہ اُن تک پہُنچتے اُنہُوں نے یُوسیفؔ کو قتل کرنے کا منصُوبہ بنا ڈالا۔


کیونکہ مَیں نے بہُتوں کی تہمت سُنی ہے، ”اَور چاروں طرف دہشت ہی دہشت ہے! اُس کی مذمّت کرو، آؤ، ہم اُس کی مذمّت کریں!“ میرے تمام دوست، میرے ٹھوکر کھانے کے منتظر ہیں اَور کہتے ہیں، ”شاید وہ فریب کھائے؛ تَب ہم اُس پر غالب آئیں گے اَور اُس سے اَپنا اِنتقام لیں گے۔“


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات