Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




زبور 30:5 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

5 کیونکہ اُن کا قہر چند وقفوں تک رہتاہے، لیکن اُن کی نظرِکرم عمر بھر تک رہتی ہے؛ کہرام شاید رات بھر جاری رہے، لیکن صُبح کو خُوشی لَوٹ آتی ہے۔

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

5 کیونکہ اُس کا قہر دم بھر کا ہے۔ اُس کا کرم عُمر بھر کا۔ رات کو شاید رونا پڑے پر صُبح کو خُوشی کی نَوبت آتی ہے۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

5 क्योंकि वह लमहा-भर के लिए ग़ुस्से होता, लेकिन ज़िंदगी-भर के लिए मेहरबानी करता है। गो शाम को रोना पड़े, लेकिन सुबह को हम ख़ुशी मनाएँगे।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

5 کیونکہ وہ لمحہ بھر کے لئے غصے ہوتا، لیکن زندگی بھر کے لئے مہربانی کرتا ہے۔ گو شام کو رونا پڑے، لیکن صبح کو ہم خوشی منائیں گے۔

باب دیکھیں کاپی




زبور 30:5
28 حوالہ جات  

ہماری یہ مَعمولی سِی مُصیبت جو کہ عارضی ہے ہمارے لیٔے اَیسا اَبدی جلال پیدا کر رہی ہے جو ہمارے قیاس سے باہر ہے۔


مُبارک ہیں وہ جو غمگین ہیں، کیونکہ وہ تسلّی پائیں گے۔


اَے میرے لوگو، جاؤ، اَپنی خوابگاہوں میں داخل ہوکر اَپنے پیچھے دروازے بند کر لو؛ تھوڑی دیر کے لیٔے جَب تک کہ قہر ٹل نہ جائے اَپنے آپ کو چُھپائے رکھو۔


وہ سدا اِلزام ہی نہیں لگاتا رہیں گے، اَور نہ اَپنا قہر ہمیشہ ہم پر جاری رکھیں گے؛


آپ نے مُجھے زندگی کی راہ دِکھائی، آپ اَپنے دیدار کی خُوشی سے مُجھے بھر دیں گے، اَور اَپنے داہنے ہاتھ کی طرف دائمی فرحت بخشیں گے۔


چونکہ آپ کی شفقت و مَحَبّت زندگی سے بہتر ہے، اِس لیٔے میرے لب آپ کی تمجید کریں گے۔


لیکن مَیں آپ کی قُدرت کا نغمہ گاؤں گا، اَور صُبح کو آپ کی شفقت و مَحَبّت کا نغمہ گاؤں گا؛ کیونکہ آپ میرا قلعہ ہیں، مُصیبت میں میری پناہ گاہ۔


خُدا اُس شہر میں ہے، اُنہیں کبھی جنبش نہ ہوگی؛ صُبح سویرے خُدا اُن کی مدد کریں گے۔


صُبح، میرے لیٔے آپ کی لافانی مَحَبّت کی خبر لے کر آئے، کیونکہ میرا توکّل آپ پر ہے۔ مُجھے وہ راہ بتائیں جِس پر میں چلُوں، کیونکہ میری جان کی اُمّید آپ ہی سے وابستہ ہے۔


لیکن یَاہوِہ کی شفقت و مَحَبّت اُن کا خوف رکھنے والوں پر اَزل سے اَبد تک، اَور آپ کی راستی پُشت در پُشت قائِم رہتی ہے۔


پاک رُوح اَور دُلہن کہتی ہیں، ”آ!“ اَور ہر سُننے والا بھی کہے، ”آ!“ جو پیاسا ہو وہ آئے؛ اَورجو پانے کی تمنّا رکھتا ہے وہ آبِ حیات مُفت حاصل کر لے۔


آؤ ہم یَاہوِہ کو قبُول کریں؛ آؤ ہم اُنہیں قبُول کرنے کی کوشش کریں۔ جِس طرح آفتاب کا طُلوع ہونا یقینی اَمر ہے، اِسی طرح وہ ظاہر ہوں گے؛ وہ موسمِ سرما کے مینہ کی مانند ہمارے پاس آئیں گے، گویا موسمِ بہار کی برسات کی مانند جو زمین کو سیراب کرتی ہے۔


تَب یعقوب تنہا رہ گئے اَور ایک آدمی پَو پھٹنے تک اُن سے کُشتی لڑتا رہا۔


پھر اُس فرشتہ نے مُجھے آبِ حیات کا ایک دریا دِکھایا، جو بِلّور کی مانند شفّاف تھا، جو خُدا اَور برّہ کے تخت سے نکل کر بہتا تھا۔


خُدا نے مَوشہ سے یہ بھی فرمایا، ”تُم بنی اِسرائیل سے کہنا، ’یَاہوِہ، تمہارے باپ کا خُدا یعنی اَبراہامؔ، اِصحاقؔ اَور یعقوب کا خُدا، نے مُجھے تمہارے پاس بھیجا ہے۔‘ ”اَبد تک میرا یہی نام ہے، اَور مَیں پُشت در پُشت اَور اِسی نام سے یاد کیا جاؤں گا۔


کیونکہ خُدا ساری زمین کا بادشاہ ہے؛ اُس کی تعریف میں نغمہ سِرا ہو جاؤ۔


اَے راستبازو، یَاہوِہ میں خُوش رہو، اَور خُدا کے پاک نام کی سِتائش کرو۔


اَے یَاہوِہ، آپ کی ساری مخلُوق آپ کی مدح سرائی کرےگی؛ اَور آپ کے مُقدّسین آپ کی تمجید کریں گے۔


اُس دِن تُم کہو گے: ”یَاہوِہ مَیں آپ کی سِتائش کروں گا حالانکہ آپ مُجھ سے خفا تھا، لیکن آپ کا غُصّہ ٹل گیا ہے اَور آپ نے مُجھے تسلّی دی ہے۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات