Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




زبور 30:4 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

4 اَے یَاہوِہ کے مُقدّسو، اُن کی سِتائش کے نغمہ گاؤ؛ اُن کے پاک نام کی سِتائش کرو۔

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

4 خُداوند کی سِتایش کرو اَے اُس کے مُقدّسو! اور اُس کے قُدس کو یاد کر کے شُکرگُذاری کرو

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

4 ऐ ईमानदारो, साज़ बजाकर रब की तारीफ़ में गीत गाओ। उसके मुक़द्दस नाम की हम्दो-सना करो।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

4 اے ایمان دارو، ساز بجا کر رب کی تعریف میں گیت گاؤ۔ اُس کے مُقدّس نام کی حمد و ثنا کرو۔

باب دیکھیں کاپی




زبور 30:4
16 حوالہ جات  

اَے راستبازو، یَاہوِہ میں خُوش رہو، اَور خُدا کے پاک نام کی سِتائش کرو۔


اِن چاروں جانداروں کے چھ چھ پر تھے اَور اُن کے سارے بَدن میں اَور پر کے اَندر اَور باہر آنکھیں ہی آنکھیں تھیں۔ وہ دِن رات لگاتار بغیر آرام فرمایٔے یہ کہتے رہتے ہیں: ” ’قُدُّوس، قُدُّوس، قُدُّوس قادرمُطلق خُداوؔند خُدا،‘ جو ہے اَورجو تھا اَورجو آنے والا ہے۔“


اُنہُوں نے اَپنی اُمّت کے سینگ کو بُلند کیا ہے، جو اُن کے سَب مُقدّسین کے لیٔے فخر کا، اَور اَپنی مُقرّب قوم بنی اِسرائیل کے لیٔے تعریف کا باعث ہو۔ یَاہوِہ کی سِتائش کرو۔


آپ کے کاہِنؔ راستی سے مُلبّس ہوں؛ اَور آپ کے مُقدّسین خُوشی کے نعرے ماریں۔‘ “


اَور داویؔد نے لیویوں میں سے بعض کو یَاہوِہ کے صندُوق کے آگے مناجات کرنے، شُکر گزاری کرنے اَور یَاہوِہ اِسرائیل کے خُدا کی حَمد و ثنا کرنے کی خدمات پر مُقرّر کیا۔


اَور وہ ایک دُوسرے سے پُکار پُکار کر کہہ رہے تھے: ”قُدُّوس، قُدُّوس، قُدُّوس قادرمُطلق یَاہوِہ؛ ساری زمین اُس کے جلال سے معموُر ہے۔“


اُنہُوں نے فرمایا، ”میرے مُقدّسین کو میرے سامنے جمع کرو، جنہوں نے قُربانی کے ذریعہ میرے ساتھ عہد باندھا ہے۔“


اَے راستبازو، یَاہوِہ میں خُوش اَور شادمان رہو؛ اَے راست دِلو! تُم سَب نغمہ گاؤ۔


اَے یَاہوِہ! معبُودوں میں کون آپ کی مانند ہے؟ کون ہے جو آپ کی مانند، اَپنی پاکیزگی میں جلالی، اَور اَپنی مدح کے سبب سے، اَور عجائب کام کر سکتا ہے؟


”یَاہوِہ ہی ہیں جو جان لیتے ہیں اَور زندگی بخشتے ہیں؛ وُہی قبر میں اُتارتے ہیں اَور وُہی قبر سے زندہ اُٹھاتے ہیں۔


اَے یَاہوِہ، مَیں آپ ہی کو پُکاروں گا؛ آپ ہی میری چٹّان ہیں، میری طرف سے کان بند نہ کریں، کیونکہ اگر آپ خاموش رہیں، تو میں اُن لوگوں کی مانند ہو جاؤں گا جو پاتال میں چلے جاتے ہیں۔


کیونکہ مُجھ پر آپ کی بڑی شفقت و مَحَبّت ہے؛ اَور آپ نے مُجھے پاتال کی گہرائیوں سے چُھڑا لیا ہے۔


اُنہُوں نے اَپنا کلام بھیجا اَور اُنہیں شفا بخشی؛ اَور اُنہیں قبر سے بچا لیا۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات