Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




زبور 30:3 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

3 اَے یَاہوِہ، آپ مُجھے پاتال میں سے نکال لائے ہیں؛ اَور آپ نے مُجھے قبر میں نہیں جانے دیا۔

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

3 اَے خُداوند! تُو میری جان کو پاتال سے نِکال لایا ہے۔ تُو نے مُجھے زِندہ رکھّا ہے کہ گور میں نہ جاؤُں۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

3 ऐ रब, तू मेरी जान को पाताल से निकाल लाया, तूने मेरी जान को मौत के गढ़े में उतरने से बचाया है।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

3 اے رب، تُو میری جان کو پاتال سے نکال لایا، تُو نے میری جان کو موت کے گڑھے میں اُترنے سے بچایا ہے۔

باب دیکھیں کاپی




زبور 30:3
13 حوالہ جات  

کیونکہ مُجھ پر آپ کی بڑی شفقت و مَحَبّت ہے؛ اَور آپ نے مُجھے پاتال کی گہرائیوں سے چُھڑا لیا ہے۔


اَے یَاہوِہ، مَیں آپ ہی کو پُکاروں گا؛ آپ ہی میری چٹّان ہیں، میری طرف سے کان بند نہ کریں، کیونکہ اگر آپ خاموش رہیں، تو میں اُن لوگوں کی مانند ہو جاؤں گا جو پاتال میں چلے جاتے ہیں۔


کیونکہ آپ میری جان کو قبر میں چھوڑ نہیں دیں گے، اَور نہ ہی اَپنے مُقدّس فرزند کے سَڑنے کی نَوبَت ہی آنے دیں گے۔


کیونکہ اَے یَاہوِہ آپ نے، میری جان کو موت سے، اَور میری آنکھوں کو آنسُو بہانے سے، اَور میرے پاؤں کو ٹھوکر کھانے سے بچایا ہے،


حالانکہ آپ نے مُجھے بہت سِی مُصیبتیں دیکھنے پر مجبُور کیا ہے، تو بھی آپ میری زندگی کو بحال کریں گے؛ اَور زمین کی گہرائیوں میں سے مُجھے پھر اُوپر لے آئیں گے۔


کیونکہ آپ نے میری جان کو موت سے میری حِفاظت کی، اَور میرے پاؤں کو پھسلنے سے بچایا ہے، تاکہ میں خُدا کے سامنے زندگی کے نُور میں چلُوں۔


خُدا نے میری جان کو قبر میں جانے سے بچا لیا، اَور مَیں رَوشنی کا لُطف اُٹھانے کے لیٔے جیئوں گا۔‘


اُنہُوں نے اَپنا کلام بھیجا اَور اُنہیں شفا بخشی؛ اَور اُنہیں قبر سے بچا لیا۔


اَے خُداوؔند، اِن ہی چیزوں سے اِنسان کی زندگی ہے؛ اَور میری رُوح بھی اِن ہی میں زندگی پاتی ہے۔ آپ نے مُجھے شفا بخشی اَور مُجھے جینے دیا۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات