Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




زبور 30:12 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

12 تاکہ میرا دِل آپ کی سِتائش کرے اَور خاموش نہ رہے، اَے یَاہوِہ، میرے خُدا! میں ہمیشہ آپ کا شُکر بجا لاتا رہُوں گا۔

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

12 تاکہ میری رُوح تیری مدح سرائی کرے اور چُپ نہ رہے۔ اَے خُداوند میرے خُدا! مَیں ہمیشہ تیرا شُکر کرتا رہُوں گا۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

12 क्योंकि तू चाहता है कि मेरी जान ख़ामोश न हो बल्कि गीत गाकर तेरी तमजीद करती रहे। ऐ रब मेरे ख़ुदा, मैं अबद तक तेरी हम्दो-सना करूँगा।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

12 کیونکہ تُو چاہتا ہے کہ میری جان خاموش نہ ہو بلکہ گیت گا کر تیری تمجید کرتی رہے۔ اے رب میرے خدا، مَیں ابد تک تیری حمد و ثنا کروں گا۔

باب دیکھیں کاپی




زبور 30:12
16 حوالہ جات  

میں ہر روز آپ کو مُبارک کہُوں گا اَور ابدُالآباد آپ کے نام کی تمجید کروں گا۔


ہم دِن بھر خُدا پر فخر کرتے ہیں، اَور ہم ہمیشہ آپ کے نام کی سِتائش کریں گے۔


چنانچہ میرا دِل خُوش ہے اَور میری زبان شادمان؛ بَلکہ میرا جِسم بھی اُمّید میں قائِم رہے گا،


یِسوعؔ نے اُنہیں جَواب دیا، ”میں تُم سے کہتا ہُوں کہ اگر یہ خاموش ہو جایٔیں گے تو پتّھر چِلّانے لگیں گے۔“


ہمارے لیٔے ممکن نہیں کہ ہم نے جو کچھ دیکھا اَور سُنا ہے اُس کا بَیان نہ کریں۔“


جَب مَیں، جِس کا آپ نے فدیہ دیا آپ کی مدح سرائی کروں۔ تو میرے لب خُوشی سے للکاریں گے۔


لیکن مَیں ہمیشہ اُمّید رکھوں گا؛ اَور آپ کی سِتائش زِیادہ سے زِیادہ کروں گا۔


اَے میری جان بیدار ہو! اَے بربط اَور سِتار بیدار ہو! میں صُبح کو بیدار کر دُوں گا۔


میں یَاہوِہ کے لیٔے نغمہ گاؤں گا، کیونکہ اُنہُوں نے مُجھ پر بہت اِحسَان کئے ہیں۔


کہا، ”آمین! حَمد اَور جلال اَور حِکمت اَور شُکر اَور عزّت اَور قُدرت اَور طاقت ہمارے خُدا کی ابدُالآباد ہوتی رہے۔ آمین!“


مُجھے اُن کی جماعت میں داخل نہ ہونے دو، اَور نہ اُن کی محفل میں شریک ہونے دو۔ کیونکہ اُنہُوں نے اَپنے غضب میں لوگوں کو قتل کیا، اَور جَب جی چاہا بَیلوں کی کُونچیں کاٹ دیں۔


یہُودیوں کے لیٔے یہ خُوشی اَور خُرّمی کا موقع تھا کیونکہ اُنہیں بڑی عزّت اَور شادمانی حاصل ہُوئی تھی۔


یہ دو دِن وہ ہیں جِن میں یہُودیوں نے اَپنے دُشمنوں سے نَجات پائی اَور یہ وہ مہینہ ہے جِس میں اُن کا غم خُوشی اَور خُرّمی میں اَور اُن کا ماتم فرحت اَور شادمانی میں تبدیل ہو گیا۔ اُس نے لِکھ کر حُکم دیا کہ یہ دِن ضیافتوں کے ساتھ عید کے طور پر منائے جایٔیں اَور ایک دُوسرے کو کھانے پینے کی چیزیں تحفہ کے طور پر دی جایٔیں اَور غریبوں میں خیرات تقسیم کی جائے۔


اَور صِیّونؔ کے غمگین لوگوں کے لیٔے اَیسا اہتمام کروں کہ اُنہیں راکھ کے بجائے اُن کو خُوبصورتی کا تاج عطا کرنا، ماتم کی بجائے خُوشی کا روغن، اَور اُداسی کی بجائے سِتائش کا خلعت بخشا جائے۔ وہ راستبازی کے بلُوط، اَور یَاہوِہ کے لگائے ہُوئے پَودے کہلایٔیں گے تاکہ اُن کا جلال ظاہر ہو۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات