Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




زبور 30:1 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

1 اَے یَاہوِہ، مَیں آپ کی تمجید کروں گا، کیونکہ آپ نے مُجھے گہرائیوں میں سے نکال کر سربُلند کیا اَور میرے دُشمنوں کو مُجھ پر خُوش ہونے کا موقع نہ دیا۔

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

1 اَے خُداوند! مَیں تیری تمِجید کرُوں گا کیونکہ تُو نے مُجھے سرفراز کِیا ہے اور میرے دُشمنوں کو مُجھ پر خُوش ہونے نہ دِیا۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

1 दाऊद का ज़बूर। रब के घर की मख़सूसियत के मौक़े पर गीत। ऐ रब, मैं तेरी सताइश करता हूँ, क्योंकि तूने मुझे गहराइयों में से खींच निकाला। तूने मेरे दुश्मनों को मुझ पर बग़लें बजाने का मौक़ा नहीं दिया।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

1 داؤد کا زبور۔ رب کے گھر کی مخصوصیت کے موقع پر گیت۔ اے رب، مَیں تیری ستائش کرتا ہوں، کیونکہ تُو نے مجھے گہرائیوں میں سے کھینچ نکالا۔ تُو نے میرے دشمنوں کو مجھ پر بغلیں بجانے کا موقع نہیں دیا۔

باب دیکھیں کاپی




زبور 30:1
24 حوالہ جات  

اَے میرے خُدا، مَیں نے آپ پر توکّل کیا ہے۔ مُجھے شرمندہ نہ ہونے دیں، نہ میرے دُشمنوں کو فتح کے شادیانے بجانے دیں۔


جو لوگ ناحق میرے دُشمن بَن گیٔے ہیں وہ مُجھ پر شادیانے نہ بجائیں؛ جو بلاوجہ مُجھ سے کینہ رکھتے ہیں وہ چشمک زنی نہ کریں۔


اَب مَیں، نبوکدنضرؔ، آسمان کے بادشاہ کی سِتائش، تعظیم و تکریم کرتا ہُوں کیونکہ وہ اَپنے سَب کاموں میں راست اَور اَپنی سَب راہوں میں مُنصِفانہ ہے؛ اَورجو لوگ مغروُری سے چلتے ہیں اُنہیں وہ جلیل کر سَکتا ہے۔


اَے یَاہوِہ، بدکار لوگوں کی مُرادیں پُوری نہ ہونے دیں؛ اُن کے منصُوبے کامیاب نہ ہونے پائیں، ورنہ وہ مغروُر ہو جایٔیں گے۔


اَیسا نہ ہو کہ میرا دُشمن کہے، ”میں اُس پر غالب آ گیا،“ اَور جَب مَیں ڈگمگانے لگوں تو میرے بد خواہ خُوش ہُوں۔


اَور شاہِ صُورؔ حِیرامؔ نے قاصِدوں کو دیودار کی لکڑی، بڑھئی اَور مِعمار دے کر داویؔد کے پاس بھیجا اَور اُنہُوں نے داویؔد کے لیٔے ایک محل بنایا۔


جو لوگ تیری راہ سے گزرتے ہیں وہ تُجھ پر تالیاں بجاتے ہیں؛ وہ یروشلیمؔ کی بیٹی پر یہ کہہ کر آوازے کستے ہیں اَور اَپنے سَر ہلاتے ہیں: ”کیا یہ وُہی شہر ہے اَور سارے جہان کے لیٔے باعثِ مسرّت ہے؟“


میرے خُدا، آپ میرے بادشاہ ہیں۔ مَیں آپ کی تمجید کروں گا؛ میں ابدُالآباد آپ کے نام کی سِتائش کروں گا۔


قومیں یہ کیوں کہیں کہ ”اُن کا خُدا کہاں ہے؟“ ہماری آنکھوں کے سامنے، قوموں پر واضح کر دیں کہ خُدا ہی اَپنے خادِموں کے بہائے ہُوئے خُون کا اِنتقام لیتے ہیں۔


اُس سے میں جان گیا کہ آپ مُجھ سے خُوش ہیں، کہ میرا دُشمن مُجھ پر فتح نہیں پاتا۔


اَے یَاہوِہ اَپنے لوگوں کو بچائیں اَور اَپنی مِیراث کو برکت دیں؛ اُن کی پاسبانی کریں اَور ہمیشہ اُنہیں سنبھالے رہیں۔


تَب میرا سَر اُن دُشمنوں سے اُونچا ہوگا، جنہوں نے مُجھے گھیر رکھا ہے اَور مَیں خُوشی سے للکار کر اُن کے خیمہ میں قُربانی گزرانوں گا؛ میں یَاہوِہ کے لیٔے گاؤں گا اَور مدح سرائی کروں گا۔


لیکن یُوآبؔ نے اِس مردُم شماری میں بنی لیوی اَور بنی بِنیامین کو شامل نہ کیا کیونکہ بادشاہ کا فرمان اُس کے نزدیک نامُناسب تھا۔


اَور داویؔد نے یَاہوِہ کے لیٔے وہاں ایک مذبح تعمیر کیا اَور سوختنی نذریں اَور سلامتی کی نذریں چڑھائیں۔ تَب یَاہوِہ نے اُس مُلک کے بارے میں کی گئی دعا کا جَواب دیا اَور اِسرائیل سے وہ وَبا جاتی رہی۔


تو بادشاہ نے ناتنؔ نبی سے کہا، ”اِدھر مَیں ہُوں جو دیودار کی لکڑی کے محل میں رہتا ہُوں اَور اُدھر خُدا کا صندُوق ہے جو خیمہ میں رکھا گیا ہے۔“


جَب داویؔد اَپنے گھرانے کو برکت دینے کے لیٔے گھر لَوٹا تو شاؤل کی بیٹی، میکلؔ اُس کا اِستِقبال کرنے باہر آئی اَور کہنے لگی واہ، ”آج شاہِ اِسرائیل نے اَپنے خادِموں کی لونڈیوں کے سامنے اَپنے آپ کو ایک ادنیٰ آدمی کی طرح ننگا کرکے اَپنے مرتبہ کو کیسی اَذیّت دی ہے!“


پھر فَوجی افسران فَوج سے یُوں مُخاطِب ہُوئے: ”کیا کسی نے نیا گھر تعمیر کیا ہے اَور اُسے مخصُوص نہیں کیا ہے؟ تو وہ گھر لَوٹ جائے؛ کہیں اَیسا نہ ہو کہ وہ جنگ میں ماراجائے اَور کویٔی دُوسرا شخص اُسے مخصُوص کرے۔


ہم اَپنے ہمسایوں کے لیٔے ملامت کا، اَور اَپنے آس پاس کے لوگوں کے لیٔے مذاق اَور تمسخر کا باعث بَن گیٔے۔


مَیں نے اَپنے مُنہ سے اُنہیں پُکارا؛ اُن کی تمجید میری زبان پر تھی۔


اَور جَب داویؔد بادشاہ یروشلیمؔ میں اَپنے محل کو لَوٹ آیا تو اُس نے اُن دس داشتاؤں کو جنہیں وہ محل کی نِگرانی کے لیٔے چھوڑ گیا تھا لے کر ایک مکان میں نظر بند کر دیا۔ وہ اُنہیں ضروُرت کی ساری چیزیں مہیا کرتا رہا لیکن اُن کے پاس نہ گیا۔ لہٰذا اُنہُوں نے بیواؤں کی طرح زندگی گزاری اَور نظر بندی کی حالت میں وفات پائی۔


اَور شُلومونؔ نے یَاہوِہ کے حُضُور میں جو سلامتی کی نذروں کی قُربانیاں پیش کیں، اُس میں بائیس ہزار بَیل اَور ایک لاکھ بیس ہزار بھیڑ بکرے تھے۔ اَور اِس طرح بادشاہ نے اَور تمام بنی اِسرائیل نے یَاہوِہ کے بیت المُقدّس کو مخصُوص کیا۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات