Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




زبور 3:8 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

8 نَجات یَاہوِہ کی طرف سے ہے، آپ کے لوگوں پر آپ کی رحمت ہو!

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

8 نجات خُداوند کی طرف سے ہے۔ تیرے لوگوں پر تیری برکت ہو! (سِلاہ)

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

8 रब के पास नजात है। तेरी बरकत तेरी क़ौम पर आए। (सिलाह)

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

8 رب کے پاس نجات ہے۔ تیری برکت تیری قوم پر آئے۔ (سِلاہ)

باب دیکھیں کاپی




زبور 3:8
22 حوالہ جات  

مَیں ہی یَاہوِہ ہُوں، اَور میرے سِوا کویٔی مُنجّی نہیں۔


لیکن مَیں تیری شُکر گزاری کا نغمہ گاتے ہُوئے، آپ کے لئے قُربانی گذرانوں گا۔ مَیں نے جو مَنّت مانگی ہے اُسے پُورا کروں گا۔ میں گواہی دیتا ہُوں، نَجات یَاہوِہ کی طرف سے آتی ہے۔


لیکن مَیں یَاہوِہ تمہارا خُدا ہُوں، جو تُمہیں مُلکِ مِصر سے نکال لایا۔ تُم میرے سِوا کسی کو اَور خُدا کرکے نہ ماننا، اَور میرے سِوا کویٔی اَور مُنجّی نہیں۔


اَور وہ بُلند آواز سے چِلّا چِلّاکر کہہ رہے تھے: ”نَجات ہمارے خُدا کی طرف سے، جو تخت نشین ہے، اَور برّہ کی طرف سے ہے۔“


ہمارے خُداوؔند یِسوعؔ المسیح کے خُدا اَور باپ کی تعریف ہو، جِس نے ہمیں المسیح میں آسمان کی ہر رُوحانی برکت بخشی ہے۔


نَجات کسی اَور کے وسیلہ سے نہیں ہے، کیونکہ آسمان کے نیچے لوگوں کو کویٔی دُوسرا نام نہیں دیا گیا ہے جِس کے وسیلہ سے ہم نَجات پا سکیں۔“


جنگ کے دِن کے لیٔے گھوڑا تو تیّار کیا جاتا ہے، البتّہ فتح یَاہوِہ کی طرف سے ملتی ہے۔


خُدا نے اَپنے خادِم کو، چُن کر پہلے تمہارے پاس بھیجا تاکہ تُمہیں یہ برکت حاصل ہو کہ تُم میں سے ہر ایک اَپنی بدکاریوں سے باز آئے۔“


بادشاہ کا نام اَبد تک مُبارک ہو؛ اَور جَب تک سُورج ہے، وہ بھی قائِم رہے۔ اُس کے ذریعہ سَب قومیں برکت پائیں گی، اَور وہ اُسے مُبارک کہیں گی۔


یقیناً ٹیلوں اَور پہاڑوں پر ہمارا بُت پرستی کا مجمع لگانا محض دھوکا ہے؛ اِسرائیل کی نَجات، یقیناً یَاہوِہ ہمارے خُدا میں ہی ہے۔


اِس کے بعد مَیں نے آسمان پر گویا ایک بڑی جماعت کو بُلند آواز سے یہ کہتے سُنا، ”ہللّویاہ! نَجات اَور جلال اَور قُدرت ہمارے خُدا ہی کی ہے،


یَاہوِہ اَپنی اُمّت کو قُوّت بخشتے ہیں؛ یَاہوِہ اَپنی اُمّت کو سلامتی کی برکت دیتے ہیں۔


بدی کے بدلے بدی نہ کرو، اَور گالی کا جَواب گالی سے نہ دو۔ بَلکہ اِس کے برعکس اَیسے شخص کو برکت دو، کیونکہ خُدا نے تُمہیں یہی کرنے کے لیٔے بُلایا ہے تاکہ تُم مِیراث میں برکت کے وارِث بنو۔


یہ فرمایا، ”میں یقیناً تُمہیں برکت دُوں گا اَور تمہاری اَولاد کو بے شُمار بڑھاؤں گا۔“


جَب صندُوق کُوچ کرتا تھا تو مَوشہ کہتا تھا، ”اَے یَاہوِہ اُٹھیں! آپ کے دُشمن پراگندہ ہو جایٔیں؛ اَور آپ کے حریف آپ کے سامنے سے بھاگ جایٔیں۔“


لیکن شمّہ اُس کھیت کے درمیان اَپنی جگہ قائِم رہا اَور اُس جگہ کی حِفاظت کی اَور فلسطینیوں کو مار گرایا۔ اِس طرح یَاہوِہ نے ایک بڑی فتح بخشی۔


اَے یَاہوِہ! آپ اُنہیں خوف دِلائیں؛ اَور قومیں جان لیں کہ وہ محض بشر ہی ہیں۔


اَپنے خادِم پر اَپنا چہرہ جلوہ گِر فرمائیں؛ اَور اَپنی لافانی مَحَبّت سے مُجھے بچا لیں۔


اُنہیں بہتے ہُوئے پانی کی مانند غائب کر دیں؛ اَور جَب وہ کمان کھینچیں تو اُن کے تیر کُند ہو جایٔیں۔


مُجھے بچا لیں کیونکہ مَیں آپ کا ہُوں؛ اَور آپ کے فرمانوں کا طالب رہا ہُوں۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات