Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




زبور 3:7 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

7 اُٹھئے اَے یَاہوِہ! اَے میرے خُدا، مُجھے رِہائی بخشئے میرے تمام دُشمنوں کے جَبڑوں پر وار کریں؛ اَور بدکار لوگوں کے دانت توڑ ڈالئے۔

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

7 اُٹھ اَے خُداوند! اَے میرے خُدا! مُجھے بچا لے! کیونکہ تُو نے میرے سب دُشمنوں کو جبڑے پر مارا ہے۔ تُو نے شرِیروں کے دانت توڑ ڈالے ہیں۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

7 ऐ रब, उठ! ऐ मेरे ख़ुदा, मुझे रिहा कर! क्योंकि तूने मेरे तमाम दुश्मनों के मुँह पर थप्पड़ मारा, तूने बेदीनों के दाँतों को तोड़ दिया है।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

7 اے رب، اُٹھ! اے میرے خدا، مجھے رِہا کر! کیونکہ تُو نے میرے تمام دشمنوں کے منہ پر تھپڑ مارا، تُو نے بےدینوں کے دانتوں کو توڑ دیا ہے۔

باب دیکھیں کاپی




زبور 3:7
17 حوالہ جات  

اَے خُدا، اُن کے مُنہ کے دانت توڑ دیں؛ اَے یَاہوِہ، اُن شیر ببروں کی داڑھیں ریزہ ریزہ کر دیں!


میں بدکاروں کے جبڑے توڑ ڈالتا تھا اَور شِکار کو اُن کے دانتوں میں سے کھینچ نکالتا تھا۔


لوگ مُنہ کھول کر میرا مذاق اُڑاتے ہیں؛ حقارت سے میرے گال پر تھپّڑ مارتے ہیں اَور میرے خِلاف اِکٹھّے ہو جاتے ہیں۔


اَے قادرمُطلق یَاہوِہ خُدا، اِسرائیل کے خُدا، سَب قوموں کو سزا دینے کے لیٔے جاگیں؛ کسی بھی بدکار دغاباز پر رحم نہ کریں۔


اَے یَاہوِہ، اُٹھیں، اَپنا ہاتھ اُٹھائیں، اَے خُدا! اَور مظلوموں کو فراموش نہ کریں۔


جاگو، جاگو، اَے یَاہوِہ کے بازو، طاقت کے لباس کو پہن لو؛ گذشتہ ایّام کی طرح، اَور قدیم نَسلوں کی مانند، جاگ اُٹھ۔ کیا تُو وُہی نہیں جِس نے راحبؔ کے ٹکڑے ٹکڑے کر دئیے، جِس نے اَژدہا کو آرپار چھیدا؟


اَے یَاہوِہ، اَپنے قہر میں اُٹھیں؛ اَور میرے دُشمنوں کے غیظ و غضب کے خِلاف کھڑے ہو جائیں۔ جاگیں، اَے میرے خُدا! اَور اِنصاف کا حُکم دیں۔


اَے یَاہوِہ، توجّہ فرمائیں اَور مُجھے رِہائی بخشیں؛ اَپنی لافانی مَحَبّت کے باعث مُجھے رِہائی بخشیں۔


وہ اَپنا گال طمانچہ مارنے والے کی طرف پھیر دے، اَور ملامت برداشت کرے۔


جَب آپ اَے خُدا، اِنصاف کرنے کے لیٔے اُٹھیں، تاکہ مُلک کے تمام مظلوم بچا لئے جائیں،


آپ اَپنا ہاتھ اَپنا سیدھا ہاتھ کیوں روکے ہُوئے ہیں؟ اُسے اَپنی بغل سے نکالیں اَور اُنہیں تباہ کریں!


جاگو، اَے خُداوؔند، آپ کیوں سوتے ہیں؟ اُٹھیں، ہمیں ہمیشہ کے لیٔے ترک نہ کریں۔


جاگیں اَور میرے بچاؤ کے لیٔے اُٹھیں! اَے میرے خُدا اَور میرے خُداوؔند! میری عدالت کریں۔


یَاہوِہ فرماتے ہیں، ”مظلوموں پر ظُلم ڈھانے کے سبب سے، اَور حاجتمندوں کے کراہنے کے باعث اَب مَیں اُٹھوں گا،“ اَور جِن پر وہ تہمت لگاتے ہیں، ”مَیں اُن کی حِفاظت کروں گا۔“


اُس پر افسوس جو لکڑی سے کہتاہے کہ زندہ ہو جا! اَور بے جان پتّھر سے کہ اُٹھ! کیا وہ رہنمائی کر سَکتا ہے؟ وہ تو سونے چاندی سے کڑھا ہُواہے؛ اُس میں کویٔی جان نہیں۔


وہ لڑائی سارے علاقہ میں پھیل گئی اَور اُس دِن بیشتر جانیں تلوار کی بجائے اُس جنگل کا لقمہ بَن گئیں۔


خواہ لشکر میرا محاصرہ کر لے، میرا دِل خوف نہ کھائے گا؛ خواہ میرے خِلاف جنگ چھڑ جائے، تَب بھی میں خُدا پر بھروسا رکھوں گا۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات