Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




زبور 3:2 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

2 کیٔی تو میرے متعلّق یہ کہتے ہیں، ”خُدا اُسے نَجات نہیں دیں گے۔“

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

2 بُہت سے میری جان کے بارے میں کہتے ہیں کہ خُدا کی طرف سے اُس کی کُمک نہ ہو گی۔ (سِلاہ)

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

2 मेरे बारे में बहुतेरे कह रहे हैं, “अल्लाह इसे छुटकारा नहीं देगा।” (सिलाह)

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

2 میرے بارے میں بہتیرے کہہ رہے ہیں، ”اللہ اِسے چھٹکارا نہیں دے گا۔“ (سِلاہ)

باب دیکھیں کاپی




زبور 3:2
14 حوالہ جات  

وہ ایک دُوسرے سے کہتے ہیں، ”خُدا نے اُسے ترک کر دیا ہے؛ تعاقب کرکے اُسے پکڑ لو، کیونکہ اُسے کویٔی نہیں چھُڑائے گا۔“


دِن اَور رات میرے آنسُو میری خُوراک ہیں، جَب کہ میرے دشمن دِن بھر مُجھ سے پُوچھتے ہیں، آپ کا خُدا کہاں ہے؟


میرے دُشمنوں کی طَعنہ زنی سے میری ہڈّیاں چُورچُور ہونے لگتی ہیں، جو دِن بھر مُجھ سے کہتے رہتے ہیں، ”آپ کا خُدا کہاں ہے؟“


وہ سَب جو مُجھے دیکھتے ہیں، میرا مضحکہ اُڑاتے ہیں؛ اَور اَپنے سَر ہلا ہلا کر یہ کہتے ہُوئے طَعنہ زنی کرتے ہیں،


تھرتھراؤ اَور تُم گُناہ سے باز رہو؛ خاموش رہو، اَور جَب تُم اَپنے بِستر پر لیٹتے ہو، اَور تُم اَپنے دِلوں کو ٹٹولو۔


آپ اَپنے لوگوں کو مخلصی دینے نکلے تھے، اَپنے ممسوح کو بچانے کے لیٔے۔ آپ نے ظالِم مُلکوں کے رہنما کو کُچل دیا، آپ نے اُسے سَر سے پاؤں تک ننگا کر دیا۔ سلاہ


آپ نے اَپنی کمان کو غلاف سے نکالا، آپ نے بہت سے تیر لانے کو کہا۔ آپ نے زمین کو دریاؤں سے چیر ڈالا؛


خُدا تیمانؔ سے آیا، قُدُّوس پارانؔ پہاڑ سے۔ اُن کے جلال نے آسمان کو ڈھانپ لیا اَور زمین اُن کی تعریف سے معموُر ہو گئی۔


اَے لوگو! تُم کب تک میری عظمت کو ندامت میں بدلتے رہوگے؟ تُم کب تک بطالت سے مَحَبّت رکھوگے، اَور جھُوٹے معبُودوں کو ڈھونڈتے رہوگے؟


نَجات یَاہوِہ کی طرف سے ہے، آپ کے لوگوں پر آپ کی رحمت ہو!


یَاہوِہ! میں بُلند آواز سے آپ کو پُکارتا ہُوں، اَور آپ اَپنے مُقدّس پہاڑ پر سے مُجھے جَواب دیتے ہیں۔


اگر یَاہوِہ اُس وقت ہماری طرف نہ ہوتے جَب لوگوں نے ہم پر حملہ کیا،


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات