زبور 27:9 - اُردو ہم عصر ترجُمہ9 مُجھ سے روپوش نہ ہوں، اَپنے خادِم کو غُصّہ میں آکر نہ نکالیں؛ کیونکہ آپ میرے مددگار رہے ہیں۔ اَے میرے مُنجّی خُدا، مُجھے مُسترد نہ کریں اَور نہ ہی ترک کریں۔ باب دیکھیںکِتابِ مُقادّس9 مُجھ سے رُوپوش نہ ہو۔ اپنے بندہ کو قہر سے نہ نِکال۔ تُو میرا مددگار رہا ہے۔ نہ مُجھے ترک کر نہ مُجھے چھوڑ اَے میرے نجات دینے والے خُدا! باب دیکھیںकिताबे-मुक़द्दस9 अपने चेहरे को मुझसे छुपाए न रख, अपने ख़ादिम को ग़ुस्से से अपने हुज़ूर से न निकाल। क्योंकि तू ही मेरा सहारा रहा है। ऐ मेरी नजात के ख़ुदा, मुझे न छोड़, मुझे तर्क न कर। باب دیکھیںہولی بائبل کا اردو جیو ورژن9 اپنے چہرے کو مجھ سے چھپائے نہ رکھ، اپنے خادم کو غصے سے اپنے حضور سے نہ نکال۔ کیونکہ تُو ہی میرا سہارا رہا ہے۔ اے میری نجات کے خدا، مجھے نہ چھوڑ، مجھے ترک نہ کر۔ باب دیکھیں |
”اَور تُم اَے میرے بیٹے شُلومونؔ، اَپنے باپ کے خُدا کو پہچان اَور پُورے دِل و جان سے اُن کی خدمت کرو؛ کیونکہ یَاہوِہ سَب کے دِلوں کو جانچتے ہیں اَور ہر خیال اَور ہر اَندیشہ کو سمجھتے ہیں۔ اگر تُم اُنہیں ڈھونڈو تو وہ تُمہیں مِل جائیں گے؛ لیکن اگر تُم اُنہیں ترک کر دوگے تو وہ ہمیشہ کے لیٔے تُمہیں ردّ کر دیں گے۔