Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




زبور 27:13 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

13 مُجھے اَب بھی اِس بات کا یقین ہے: کہ میں زندوں کی زمین پر یَاہوِہ کے اِحسَان کو دیکھ لُوں گا۔

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

13 اگر مُجھے یقِین نہ ہوتا کہ زِندوں کی زمِین میں خُداوند کے اِحسان کو دیکھُوں گا تو مُجھے غش آ جاتا۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

13 लेकिन मेरा पूरा ईमान यह है कि मैं ज़िंदों के मुल्क में रहकर रब की भलाई देखूँगा।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

13 لیکن میرا پورا ایمان یہ ہے کہ مَیں زندوں کے ملک میں رہ کر رب کی بھلائی دیکھوں گا۔

باب دیکھیں کاپی




زبور 27:13
18 حوالہ جات  

اَے یَاہوِہ، ”مَیں آپ سے فریاد کرتا ہُوں؛ میں کہتا ہُوں کہ آپ میری پناہ ہیں، زندوں کی زمین میں آپ میرا سَب کچھ ہیں۔“


اِس لیٔے ہم ہِمّت نہیں ہارتے۔ خواہ ہماری ظاہری طور سے جِسمانی قُوّت کم ہوتی جا رہی ہے، لیکن باطنی رُوحانی قُوّت روز بروز بڑھتی جا رہی ہے۔


جَب مُجھ پر دہشت طاری ہوگی، تو مَیں آپ پر توکّل کروں گا۔


آپ نے اَپنے ڈرنے والوں کے لیٔے، کتنی بڑی نِعمت رکھ چھوڑی ہے، جسے آپ بنی آدمؔ کے سامنے اُنہیں عطا کرتے ہیں جو آپ میں پناہ لیتے ہیں۔


کیونکہ آپ نے میری جان کو موت سے میری حِفاظت کی، اَور میرے پاؤں کو پھسلنے سے بچایا ہے، تاکہ میں خُدا کے سامنے زندگی کے نُور میں چلُوں۔


اَے میری جان، تُو کیوں اُداس ہے؟ اَور میرے اَندر اِس قدر بےچینی کیوں ہے؟ خُدا سے اُمّید رکھو، کیونکہ مَیں پھر اَپنے مُنجّی اَور اَپنے خُدا کی، سِتائش کروں گا۔


پس، جَب ہم نے خُدا کی مہربانی کی بدولت یہ خدمت پائی ہے، تو ہم ہِمّت نہیں ہارتے۔


اِنسان اُن کی قدر و قیمت کا ادراک نہیں کر سَکتا: وہ زندوں کی سرزمین میں نہیں پائی جاتی۔


کیونکہ تُمہیں ایمان کے وسیلہ سے خُدا کے فضل ہی سے نَجات مِلی ہے، اَور یہ تمہاری کوشش کا نتیجہ نہیں، بَلکہ خُدا کی بخشش ہے۔


کیونکہ مَیں اُس معصُوم برّے کی مانند تھا جسے ذبح کرنے کو لے جاتے ہیں۔ مُجھے بالکُل احساس نہ تھا کہ اُنہُوں نے میرے خِلاف یہ کہتے ہُوئے منصُوبہ باندھا ہے، ”آؤ ہم درخت اَور اُس کے پھل کو تباہ کر دیں؛ آؤ ہم اُسے زندوں کی زمین میں سے کاٹ ڈالیں، تاکہ اُس کے نام کا ذِکر تک باقی نہ رہے۔“


تَب مَیں تُجھے اُن لوگوں کے ساتھ جو گڑھے میں اُتر جاتے ہیں عہدِ عتیق کے لوگوں کے پاس نیچے اُتاروں گا۔ مَیں تُجھے اُن لوگوں کے ساتھ جو گڑھے میں چلے جاتے ہیں زمین کے نیچے اَیسا بساؤں گا جَیسے کویٔی قدیم کھنڈروں میں رہتا ہو۔ اَور وہاں سے تُو لَوٹ نہ پایٔےگا، نہ زندوں کے مُلک میں اَپنی جگہ لے پایٔےگا۔


زندہ، ہاں صِرف زندہ ہی تیری سِتائش کریں گے، جَیسا کہ میں آج کر رہا ہُوں؛ والدین اَپنے بچّوں سے تیری وفاداری کا ذِکر کرتے ہیں۔


خُدا اُس کی جان قبر سے واپس لاتے ہیں، تاکہ وہ زندگی کی رَوشنی سے رَوشن ہو۔


مَیں نے کہا: ”مَیں یَاہوِہ کو پھر نہ دیکھ پاؤں گا، ہاں یَاہوِہ کو زندوں کی زمین پر نہ دیکھ پاؤں گا؛ نہ ہی نَوع اِنسان پر نگاہ کر سکوں گا، اَور نہ اُن لوگوں کے ساتھ رہ سکوں گا جو اَب اِس دُنیا میں بستے ہیں۔


یقیناً خُدا تُجھے ہمیشہ کے لیٔے برباد کر ڈالیں گے؛ وہ تُمہیں تمہارے خیمہ میں سے پکڑکر نکال دیں گے؛ اَور تُجھے زندوں کی زمین سے اُکھاڑ ڈالیں گے۔


میری فریاد کی طرف کان لگائیں، میں نہایت پریشان ہُوں؛ میرا تعاقب کرنے والوں سے مُجھے بچائیں، کیونکہ وہ مُجھ سے زِیادہ زورآور ہیں۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات