Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




زبور 27:11 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

11 اَے یَاہوِہ، مُجھے اَپنی راہ سکھائیں؛ اَور مُجھ پر ظُلم ڈھانے والوں کے سبب سے مُجھے راہِ راست پر چلائیں۔

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

11 اَے خُداوند مُجھے اپنی راہ بتا اور میرے دُشمنوں کے سبب سے مُجھے ہموار راستہ پر چلا۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

11 ऐ रब, मुझे अपनी राह की तरबियत दे, हमवार रास्ते पर मेरी राहनुमाई कर ताकि अपने दुश्मनों से महफ़ूज़ रहूँ।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

11 اے رب، مجھے اپنی راہ کی تربیت دے، ہموار راستے پر میری راہنمائی کر تاکہ اپنے دشمنوں سے محفوظ رہوں۔

باب دیکھیں کاپی




زبور 27:11
22 حوالہ جات  

اَے یَاہوِہ، میرے دُشمنوں کے سبب سے۔ اَپنی راستبازی میں میری رہبری کریں اَور میرے آگے اَپنی راہ ہموار کریں۔


اَے یَاہوِہ، مُجھے اَپنی راہ کی تعلیم دیں، اَور مَیں آپ کی راہِ راست پر چلُوں گا؛ میرے دِل کو یکسوئی عنایت فرمائیں۔ تاکہ مَیں آپ کے نام کا خوف مانوں۔


میرے پاؤں ہموار جگہ پر قائِم رہتے ہیں؛ میں بڑے مجمع میں یَاہوِہ کی سِتائش کروں گا۔


میں پُورے دِل سے آپ کی جُستُجو میں لگا ہُوا ہُوں؛ تاکہ آپ مُجھے اَپنے اَحکام سے بھٹکنے نہ دیں۔


وہ لوگ بُرائی کے منصُوبے بناتے ہیں اَور ایک دُوسرے سے کہتے ہیں، ”ہم نے کیا ہی خُوب منصُوبہ بنایا!“ یقیناً اِنسان کے دِل اَور دماغ بڑے چالاک ہوتے ہیں۔


وہاں ایک شاہراہ ہوگی؛ جو مُقدّس راہ کہلائے گی۔ کویٔی ناپاک اُس سے گزر نہ پایٔےگا؛ وہ صِرف راست رَو لوگوں ہی کے لیٔے ہوگی۔ احمق لوگ بھی اُس سے گزر نہ پائیں گے۔


کیونکہ مَیں نے بہُتوں کی تہمت سُنی ہے، ”اَور چاروں طرف دہشت ہی دہشت ہے! اُس کی مذمّت کرو، آؤ، ہم اُس کی مذمّت کریں!“ میرے تمام دوست، میرے ٹھوکر کھانے کے منتظر ہیں اَور کہتے ہیں، ”شاید وہ فریب کھائے؛ تَب ہم اُس پر غالب آئیں گے اَور اُس سے اَپنا اِنتقام لیں گے۔“


وہ حلیموں کو بھلائی کی ہدایت کرتے ہیں، اَور اُنہیں اَپنی تعلیم کی راہ پر چلاتے ہیں۔


چنانچہ وہ یِسوعؔ کو پکڑنے کی تاک میں لگے رہے اَور اُنہُوں نے دیانت داروں کی شکل میں جاسُوسوں کو آپ کے پاس بھیجا تاکہ آپ کی کویٔی بات پکڑ سکیں اَور آپ کو حاکم کے قبضہ اِختیار میں دے دیں۔


صاحبِ فہم کے لیٔے وہ سَب صحیح ہیں؛ اَور صاحبِ علم کے لیٔے وہ راست ہیں۔


یَاہوِہ کا خوف رکھنے والا شخص کون ہے؟ وہ اُسے اُس راہ کی تعلیم دیں گے جو اُس کے لیٔے چُنی گئی ہے۔


کاہل کی راہ میں کانٹے بچھے ہوتے ہیں، لیکن راستباز کی راہ، شاہراہ کی طرح ہموار ہوتی ہے۔


جو مُجھ پر تہمت لگاتے ہیں اُن کی بُرائی اُن ہی پر لَوٹا دیں؛ خُدا اَپنی صداقت کے مُطابق اُنہیں تباہ کر دیں۔


اُن کے مُنہ سے نکلے ہُوئے کسی بھی لفظ پر یقین نہیں کیا جا سَکتا؛ اَور اُن کا دِل تباہی سے بھرا ہُواہے۔ اُن کے حلق کھُلی ہویٔی قبروں کی مانِند ہیں؛ اَور اُن کی زبانوں سے دغابازی کی باتیں نکلتی ہیں۔


دیکھیں، مُجھ میں کویٔی بُری روِش تو نہیں، اَور میری اَبدی راہ میں رہنمائی کریں۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات