Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




زبور 26:7 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

7 تاکہ بُلند آواز سے آپ کی سِتائش کروں اَور آپ کے سَب عجِیب کارناموں کو بَیان کروں۔

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

7 تاکہ شُکرگُذاری کی آواز بُلند کرُوں اور تیرے سب عجِیب کاموں کو بیان کرُوں۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

7 बुलंद आवाज़ से तेरी हम्दो-सना करता, तेरे तमाम मोजिज़ात का एलान करता हूँ।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

7 بلند آواز سے تیری حمد و ثنا کرتا، تیرے تمام معجزات کا اعلان کرتا ہوں۔

باب دیکھیں کاپی




زبور 26:7
23 حوالہ جات  

اَے یَاہوِہ، میں اَپنے پُورے دِل سے آپ کی تمجید کروں گا؛ اَور آپ کے تمام عجِیب کارناموں کا ذِکر کروں گا۔


وہ آپ کی جلالی شان و شوکت کا تذکرہ کریں گے، اَور مَیں آپ کے عجِیب و غریب کاموں پر غور کروں گا۔


پاک مَقدِس میں اَپنے ہاتھ اُوپر اُٹھاکر یَاہوِہ کی سِتائش کرو۔


اَپنے قوانین کے اُصُول میرے ذہن نشین کر دیں؛ تَب مَیں آپ کے عجائب پر غور کروں گا۔


یَاہوِہ ہی خُدا ہیں، اَور اُنہُوں نے اَپنا نُور ہم پر چمکایا ہے۔ ہاتھ میں شاخیں لیٔے ہویٔے، مذبح کے سینگوں تک، خُوشی کے جلوس میں شریک ہو جاؤ۔


میرے لیٔے صداقت کے پھاٹک کھول دو؛ میں اُن میں سے داخل ہوکر یَاہوِہ کا شُکر بجا لاؤں گا۔


اُن کی سِتائش میں گاؤ، اُن کی مدح سرائی کرو؛ اُن کے تمام حیرت اَنگیز کارناموں کا بَیان کرو۔


آؤ ہم شُکر گُزاری کے ساتھ اُن کے رُوبرو حاضِر ہُوں اَور نغموں اَور سازوں کے ساتھ اُن کی تعریف کریں۔


یَاہوِہ خُدا! اِسرائیل کے خُدا کی سِتائش ہو، فقط وُہی عجِیب و غریب کام کرتے ہیں۔


تاکہ میں صِیّونؔ کی بیٹی کے پھاٹکوں کے پاس آپ کی سِتائش کر سکوں، اَور وہاں آپ کی دی ہُوئی نَجات سے خُوش ہوؤں۔


مَیں نے اِس بچّہ کے لیٔے دعا کی اَور یَاہوِہ نے میری مُراد جو مَیں نے اُس سے مانگی تھی پُوری کر دی۔


اَور جَب اُس کا دُودھ پینا چھُڑایا گیا تو اُس نے اُس لڑکے کو جو ابھی کمسِن تھا ساتھ لیا اَور اُسے ایک تین سالہ بچھڑے، ایک ایفہ آٹے اَور مَے کی ایک مشک کے ساتھ شیلوہؔ میں یَاہوِہ کے گھر میں لے گئی۔


قوموں میں یَاہوِہ کے جلال کا ذِکر کرو، اَور اُمّتوں میں اُن کے حیرت اَنگیز کارناموں کا بَیان کرو۔


مَیں آپ سے خُوش اَور مسرُور رہُوں گا؛ اَور اَے خُداتعالیٰ، مَیں آپ کے نام کی مدح سرائی کروں گا۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات