Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




زبور 25:18 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

18 میری مُصیبت اَور تکلیف پر نظر کریں، اَور میرے سَب گُناہ مُعاف فرمائیں۔

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

18 تُو میری مُصِیبت اور جانفشانی کو دیکھ اور میرے سب گُناہ مُعاف فرما۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

18 मेरी मुसीबत और तंगी पर नज़र डालकर मेरी ख़ताओं को मुआफ़ कर।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

18 میری مصیبت اور تنگی پر نظر ڈال کر میری خطاؤں کو معاف کر۔

باب دیکھیں کاپی




زبور 25:18
11 حوالہ جات  

شاید یَاہوِہ میری ذِلّت پر نظر کریں اَورجو لعنت آج مُجھے مِل رہی ہے آج اَپنی لعنت کے بجائے اَپنی عہد کی نِعمت مُجھے واپس کر دیں۔“


میری طرف پھریں اَور مُجھ پر رحم فرمائیں۔ جَیسے آپ اَپنے نام سے مَحَبّت رکھنے والوں پر ہمیشہ کرتے ہیں۔


اَور کُچھ لوگ ایک مفلُوج کو جو بچھونے پر پڑا ہُوا تھا حُضُور کے پاس لایٔے۔ جَب یِسوعؔ نے اُن کا ایمان دیکھا تو اُس مفلُوج سے فرمایا، ”بیٹا، اِطمینان رکھ؛ تیرے گُناہ مُعاف ہویٔے۔“


اَے یَاہوِہ، جو کچھ ہم پر گزرا ہے اُسے یاد کیجئے؛ نظر کیجئے، اَور ہماری رُسوائی کو دیکھئے۔


اَور اُس نے یہ کہتے ہُوئے مَنّت مانی، ”اَے قادرمُطلق یَاہوِہ! اگر آپ اَپنی خادِمہ کی خستہ حالت پر نظر عنایت کریں اَور اُسے فراموش نہ کریں بَلکہ یاد رکھیں اَور اُسے ایک بیٹا بخشیں تو میں اُسے زندگی بھرکے لیٔے یَاہوِہ کی نذر کر دوں گی اَور اُس کے سَر پر کبھی اُسترا نہ پھرے گا۔“


اِلیشاَبیتؔ نے کہا، ”خُداوؔند نے میرے لیٔے یہ کام کیا ہے، خُداوؔند نے اِن دِنوں میں مُجھ پر نظریں کرم کی اَور مُجھے لوگوں میں رُسوا ہونے سے بچا لیا۔“


میری تکلیف پر نظر کریں اَور مُجھے اُس سے رِہائی بخشیں، کیونکہ مَیں نے آپ کے آئین کو فراموش نہیں کیا۔


اَے یَاہوِہ، داویؔد کو اَور اُن تمام مُصیبتوں کو جو اُنہُوں نے اُٹھائی ہیں، یاد فرمائیں۔


اُس کی نَجاست اُس کے دامن سے لگی ہویٔی ہے؛ اُس نے اَپنے اَنجام کا خیال نہیں کیا۔ اُس کا زوال حیران کُن تھا، اَور اُسے تسلّی دینے والا کویٔی نہ تھا۔ ”اَے یَاہوِہ! میری ذِلّت پر نظر کریں، کیونکہ میرا دُشمن مُجھ پر غالب آ چُکاہے۔“


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات