Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




زبور 24:1 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

1 یہ زمین اَور اُس کی ساری چیزیں یَاہوِہ ہی کی مِلکیّت ہیں، جہان اَور اہلِ جہان بھی جو اِس میں رہتے سَب اُن ہی کے ہیں؛

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

1 زمِین اور اُس کی معمُوری خُداوند ہی کی ہے۔ جہان اور اُس کے باشِندے بھی۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

1 दाऊद का ज़बूर। ज़मीन और जो कुछ उस पर है रब का है, दुनिया और उसके बाशिंदे उसी के हैं।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

1 داؤد کا زبور۔ زمین اور جو کچھ اُس پر ہے رب کا ہے، دنیا اور اُس کے باشندے اُسی کے ہیں۔

باب دیکھیں کاپی




زبور 24:1
18 حوالہ جات  

آسمان آپ کا ہے اَور زمین بھی آپ کی ہے؛ آپ نے ہی دُنیا اَور اُس کی ساری معموُری کی بُنیاد ڈالی۔


کیونکہ یہ دُنیا، ”اَور اُس کی ساری چیزیں خُداوؔند ہی کی مِلکیّت ہیں۔“


اَے یَاہوِہ، عظمت، قُدرت، جلال، شان و شوکت، یعنی آسمان اَور زمین کی ہر چیز آپ ہی کا ہے۔ اَے یَاہوِہ بادشاہی بھی آپ ہی کی ہے؛ اَور بطور حاکم آپ ہی سَب پر سرفراز ہیں۔


کون ہے جو مُجھ سے دعویٰ کے ساتھ مطالبہ کرتا ہے جسے میں اَدا کروں؟ آسمان کے نیچے کی ہر شَے میری ہے۔


دیکھ آسمان اَور سَب سے اُونچا آسمانوں کا آسمان اَور زمین اَور اُس میں جو کچھ ہے یہ سَب یَاہوِہ تمہارے خُدا ہی کا ہے۔


مَوشہ نے جَواب دیا، ”جَب مَیں شہر سے باہر چلا جاؤں گا تو میں دعا کے لیٔے اَپنے ہاتھ یَاہوِہ کی طرف پھیلاؤں گا؛ تَب گھن گرج بندہو جائے گی اَور اُس کے بعد اولے بھی نہ گریں گے تاکہ تُم جان لو کہ دُنیا یَاہوِہ ہی کی ہے۔


اَب اگر تُم پُوری طرح میری فرمانبرداری کرو اَور میرے عہد پر چلو تو تمام قوموں میں سے تُم ہی میری خاص مِلکیّت ٹھہروگے حالانکہ ساری زمین میری ہے۔


اُن کے سامنے پہاڑ کانپتے ہیں اَور ٹیلے پگھل جاتے ہیں۔ اُن کے سامنے تمام دُنیا اَور اُن میں رہنے والے تھرتھراتے ہیں۔


اگر مَیں بھُوکا ہوتا تو آپ سے نہ کہتا، کیونکہ دُنیا اَورجو کچھ اُس میں ہے وہ میرا ہے۔


آپ کو لوگوں کے درمیان سے نکال دیا جائے گا اَور آپ جنگلی جانوروں کی صحبت میں رہیں گے، اَور ایک بَیل کی مانند گھاس کھائے گا اَور آسمان کی شبنم میں بھیگے گا۔ تُم پر سات سال گزر جایٔیں گے جَب تَب آپ یہ جان نہ لیں کہ حق تعالیٰ ہی اِنسانی سلطنتوں میں حُکمرانی کرتا ہے اَور اُنہیں جسے چاہتاہے اُسے دے دیتاہے۔


سمُندر اَور اُس کے اَندر کی ہر شَے اُس میں خُوشی سے للکاریں، اَور دُنیا اَور اُس کے سَب باشِندے بھی۔


اَے یَاہوِہ ہمارے خُدا، یہ ساری چیزیں جو ہم نے جمع کی ہیں اِس لیٔے ہیں کہ آپ کے پاک نام کے لیٔے ایک بیت المُقدّس کی تعمیر کیا جائے۔ یہ ہمیں آپ ہی کے ہاتھ سے مِلی ہیں اَور اِن سَب کے مالک آپ ہی ہیں۔


تَب اماضیاہؔ نے اُس مَرد خُدا سے پُوچھا، ”پھر میرے اُن ایک سَو تالنت چاندی کا کیا ہوگا جو مَیں نے اِن اِسرائیلی فَوجیوں کے لیٔے اَدا کئے ہیں؟“ اُس مَرد خُدا نے جَواب دیا، ”یَاہوِہ تُمہیں اُس سے کہیں زِیادہ دے سکتے ہیں۔“


کس نے اُنہیں زمین پر مامُور کیا؟ کس نے اُنہیں ساری دُنیا پر اِختیار بخشا؟


کیا وہ تمہاری مَنّت سماجت کرتا رہے گا؟ یا وہ تُم سے میٹھی میٹھی باتیں کرےگا؟


کیونکہ جنگل کا ہر جاندار، اَور ہزاروں پہاڑوں پر کے مویشی میرے ہی ہیں۔


آپ نے ہی شمال اَور جُنوب پیدا کئے؛ کوہِ تبورؔ اَور کوہِ حرمُونؔ آپ کے نام کے سبب سے خُوشی مناتے ہیں۔


اَے صِیّونؔ کی بیٹی، اُٹھ اَور کُچل، کیونکہ مَیں تُجھے لوہے کے سینگ، اَور کانسے کے کھُر دُوں گا، اَور تُو بہت سِی قوموں کے ٹکڑے کر ڈالے گی۔ اَور اُن کے ناجائز آمدنی کے ذخیروں کو خُدا کی نذر کرےگی، اَور اُن کے مال کو زمین کے مالک، یَاہوِہ خُدا کے حُضُور میں لایٔے گی۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات