Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




زبور 23:6 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

6 یقیناً نیکی اَور شفقت و مَحَبّت عمر بھر میرے ساتھ ساتھ رہیں گی، اَور مَیں ہمیشہ یَاہوِہ کے گھر میں، سکونت کروں گا۔

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

6 یقیناً بھلائی اور رحمت عُمر بھر میرے ساتھ ساتھ رہیں گی اور مَیں ہمیشہ خُداوند کے گھر میں سکُونت کرُوں گا۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

6 यक़ीनन भलाई और शफ़क़त उम्र-भर मेरे साथ साथ रहेंगी, और मैं जीते-जी रब के घर में सुकूनत करूँगा।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

6 یقیناً بھلائی اور شفقت عمر بھر میرے ساتھ ساتھ رہیں گی، اور مَیں جیتے جی رب کے گھر میں سکونت کروں گا۔

باب دیکھیں کاپی




زبور 23:6
12 حوالہ جات  

مَیں نے یَاہوِہ سے ایک درخواست کی ہے، میں یہ چاہتا ہُوں: عمر بھر میں یَاہوِہ کے گھر میں رہُوں، یَاہوِہ کا جمال دیکھتا رہُوں اَور اُنہیں اُس کے مَقدِس میں ڈھونڈتا رہُوں۔


اَور خُداوؔند مُجھے ہر بدی کے حملہ سے بچائے گا اَور سلامتی کے ساتھ اَپنی آسمانی بادشاہی میں پہُنچائے گا۔ خُدا کی تمجید ہمیشہ تک ہوتی رہے۔ آمین۔


ہم جانتے ہیں کہ جَب ہمارا خیمہ جو زمین پر ہمارا عارضی گھر ہے، گرا دیا جائے گا تو ہمیں خُدا کی طرف سے آسمان پر ایک اَیسی عمارت ملے گی جو اِنسانی ہاتھوں کی بنائی ہُوئی نہیں بَلکہ اَبدی ہے۔


آپ نے مُجھے زندگی کی راہ دِکھائی، آپ اَپنے دیدار کی خُوشی سے مُجھے بھر دیں گے، اَور اَپنے داہنے ہاتھ کی طرف دائمی فرحت بخشیں گے۔


خُدا نے ہمیں بڑی ہلاکت سے رِہائی بخشی، اَور بخشےگا۔ اَور ہمیں خُدا سے اُمّید ہے کہ وہ آئندہ بھی رِہائی بخشتا رہے گا۔


لیکن یَاہوِہ کی شفقت و مَحَبّت اُن کا خوف رکھنے والوں پر اَزل سے اَبد تک، اَور آپ کی راستی پُشت در پُشت قائِم رہتی ہے۔


لیکن مَیں تو صداقت میں آپ کا دیدار حاصل کروں گا؛ اَور جَب مَیں جاگوں گا تو آپ کی حُضُوری میں تسلّی پاؤں گا۔


میں بڑی کَشمکش میں مُبتلا ہُوں: جی تو چاہتاہے کہ دُنیا کو خیرباد کہہ کر المسیح کے پاس جا رہُوں، کیونکہ یہ زِیادہ بہتر ہے؛


اُس نے آپ سے زندگی طلب کی اَور آپ نے اُسے وہ بخشی۔ بَلکہ ہمیشہ کے لیٔے عمر کی درازی بخشی۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات