Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




زبور 23:3 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

3 اَور میری جان کو بحال کرتے ہیں۔ وہ اَپنے نام کی خاطِر صداقت کی راہوں پر میری رہنمائی کرتے ہیں۔

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

3 وہ میری جان کو بحال کرتا ہے۔ وہ مُجھے اپنے نام کی خاطِر صداقت کی راہوں پر لے چلتا ہے۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

3 वह मेरी जान को ताज़ादम करता और अपने नाम की ख़ातिर रास्ती की राहों पर मेरी क़ियादत करता है।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

3 وہ میری جان کو تازہ دم کرتا اور اپنے نام کی خاطر راستی کی راہوں پر میری قیادت کرتا ہے۔

باب دیکھیں کاپی




زبور 23:3
28 حوالہ جات  

میں اَندھوں کو اُن راہوں سے لے چلُوں گا جِن سے وہ آگاہ نہیں، اَور اَنجانے راستوں پر اُن کی رہنمائی کروں گا؛ میں اُن کے آگے تاریکی کو رَوشنی میں بدل دُوں گا اَور ناہموار جگہوں کو ہموار کر دُوں گا۔ یہ ہیں وہ کام جو میں کروں گا؛ میں اُنہیں ترک نہ کروں گا۔


چونکہ آپ میری چٹّان اَور میرا قلعہ ہیں، اِس لیٔے اَپنے نام کی خاطِر میری رہبری اَور رہنمائی کریں۔


یَاہوِہ کے آئین کامل ہے، جو جان کو تقویّت بخشتی ہے، یَاہوِہ کے شہادتیں قابلِ اِعتماد ہیں، جو سادہ دِل کو دانشمند بنا دیتے ہیں۔


اَے خُدا، میرے اَندر پاک دِل پیدا کریں، اَور میرے باطِن میں اَز سرِ نَو مُستقیم رُوح ڈال دیں۔


اَے یَاہوِہ، میرے دُشمنوں کے سبب سے۔ اَپنی راستبازی میں میری رہبری کریں اَور میرے آگے اَپنی راہ ہموار کریں۔


اَپنی نَجات کی خُوشی مُجھے پھر سے عنایت کریں، اَور وہ مُستعد رُوح بخشیں جو مُجھے سنبھالے رہے۔


خُدا اُس کی جان قبر سے واپس لاتے ہیں، تاکہ وہ زندگی کی رَوشنی سے رَوشن ہو۔


میں راستبازی کی راہ پر؛ اِنصاف کے راستوں کے ساتھ ساتھ چلتی ہُوں۔


میں جنہیں پیار کرتا ہُوں اُنہیں ڈانٹتا اَور تنبیہ بھی کرتا ہُوں۔ اِس لیٔے پُرجوش ہو اَور تَوبہ کر۔


اَے ہمارے مُنجّی خُدا! اَپنے نام کے جلال کی خاطِر، ہماری مدد کریں؛ اَپنے نام کی خاطِر ہمیں نَجات دیں اَور ہمارے گُناہ بخش دیں۔


راستبازی یَاہوِہ کے آگے آگے چلے گی اَور اُن کے قدموں کے لیٔے راہ تیّار کرےگی۔


مَیں نے تُمہیں حِکمت کی راہ بتایٔی ہے، اَور راہ راست پر تمہاری رہنمائی کی ہے۔


میں کھوئی ہُوئی بھیڑ کی مانند بھٹک گیا ہُوں۔ آپ ہی اَپنے خادِم کو تلاش کریں، کیونکہ مَیں نے آپ کے اَحکام فراموش نہیں کئے ہیں۔


لیکن مَیں نے جو کچھ کیا اَپنے نام کی خاطِر کیا تاکہ وہ اُن قوموں کی نگاہ میں جِن کی آنکھوں کے سامنے میں اُنہیں نکال لایا، ناپاک نہ ہو۔


دیکھو، مَیں اُنہیں شمالی مُلک سے واپس لے آؤں گا اَور زمین کی اِنتہا سے اُنہیں جمع کروں گا؛ اَور اُن میں اَندھے، لنگڑے، حاملہ اَور زچّہ کی درد میں مُبتلا عورتیں بھی شامل ہوں گی؛ ایک بڑا مجمع یہاں لَوٹ آئے گا۔


تاکہ اُن کے اِس جلالی فضل کی سِتائش ہو جو خُدا نے اَپنے عزیز بیٹے کے وسیلہ سے ہمیں مُفت عنایت کی۔


میرے ساتھ یَاہوِہ کی تمجید کرو؛ آؤ ہم مِل کر اُن کے نام کی تعظیم کریں۔


مُجھے اِس جال میں سے چھُڑا لیں جو میرے لیٔے بچھایا گیا ہے، کیونکہ آپ میری پناہ گاہ ہیں


تو بھی خُدا نے اَپنے نام کی خاطِر اُنہیں بچا لیا، تاکہ اَپنی عظیم قُدرت ظاہر فرمائیں۔


لیکن آپ اَے یَاہوِہ قادر، اَپنے نام کی خاطِر مُجھ پر اِحسَان کریں؛ اَور اَپنی شفقت و مَحَبّت کی خوبی کے مُطابق مُجھے رِہائی بخشیں۔


کیونکہ مَیں تھکے ہوؤں کو تازگی بخشوں گا اَور بھُوک سے کمزوروں کو سیر کروں گا۔“


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات