Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




زبور 22:8 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

8 ”اُس کا توکّل یَاہوِہ پر ہے؛ اَب یَاہوِہ ہی اُسے بچائیں۔ چونکہ وہ اُن سے خُوش ہے، لہٰذا وُہی اُسے چھُڑائیں گے۔“

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

8 اپنے کو خُداوند کے سپُرد کر دے۔ وُہی اُسے چُھڑائے۔ جب کہ وہ اُس سے خُوش ہے تو وُہی اُسے چُھڑائے۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

8 “उसने अपना मामला रब के सुपुर्द किया है। अब रब ही उसे बचाए। वही उसे छुटकारा दे, क्योंकि वही उससे ख़ुश है।”

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

8 ”اُس نے اپنا معاملہ رب کے سپرد کیا ہے۔ اب رب ہی اُسے بچائے۔ وہی اُسے چھٹکارا دے، کیونکہ وہی اُس سے خوش ہے۔“

باب دیکھیں کاپی




زبور 22:8
17 حوالہ جات  

یَاہوِہ فرماتے ہیں، ”اُسے مُجھ سے مَحَبّت ہے،“ اِس لیٔے، ”مَیں اُسے چُھڑاؤں گا؛ میں اُس کی حِفاظت کروں گا کیونکہ اُس نے میرا نام پہچانا ہے۔


یَاہوِہ مُجھے کشادہ جگہ میں نکال لائے؛ اُنہُوں نے مُجھے بچا لیا کیونکہ وہ مُجھ سے خُوش تھے۔


وہ یہ کہہ ہی رہے تھے کہ ایک نُورانی بادل نے اُن پر سایہ کر لیا اَور اُس بادل میں سے آواز آئی، ”یہ میرا پیارا بیٹا ہے جِس سے میں مَحَبّت رکھتا ہُوں؛ اَور جِس سے میں بہت خُوش ہُوں، اِس کی بات غور سے سُنو!“


اَور آسمان سے ایک آواز آئی، ”یہ میرا پیارا بیٹا ہے، جِس سے میں مَحَبّت کرتا ہُوں؛ جِس سے میں بہت خُوش ہُوں۔“


”دیکھو میرا خادِم جسے میں سنبھالتا ہُوں، میرا برگُزیدہ، جِس سے میرا دِل خُوش ہے؛ مَیں اَپنی رُوح اُس پر ڈالُوں گا، اَور وہ تمام قوموں کی صداقت کے ساتھ اِنصاف کرےگا۔


تُم جو کچھ کرو اُسے یَاہوِہ کے سُپرد کر دو، تَب تمہارے منصُوبے کامیاب ہوں گے۔


اَپنی فکریں یَاہوِہ پر ڈال دو اَور وہ تُمہیں سنبھالیں گے؛ وہ صادق کو کبھی گرنے نہ دیں گے۔


اَپنی راہ یَاہوِہ کے سُپرد کرو؛ اُن پر توکّل رکھ اَور وُہی سَب کچھ پُورا کریں گے:


لوگ کھڑے کھڑے یہ سَب کُچھ دیکھ رہے تھے اَور رہنما لوگ بھی حُضُور پر طَعنہ کستے تھے اَور کہتے تھے، ”اِس نے اَوروں کو بچایا؛ اگر یہ خُدا کا المسیح، جو برگُزیدہ ہے تو اَپنے آپ کو بچالے۔“


”یہ میرا خادِم ہے جسے مَیں نے چُناہے، میرا محبُوب ہے جِس سے میرا دِل خُوش ہے؛ مَیں اَپنی رُوح اُس پر نازل کروں گا، اَور وہ غَیریہُودیوں میں اِنصاف کا اعلان کرےگا۔


وہ ایک دُوسرے سے کہتے ہیں، ”خُدا نے اُسے ترک کر دیا ہے؛ تعاقب کرکے اُسے پکڑ لو، کیونکہ اُسے کویٔی نہیں چھُڑائے گا۔“


میرے دُشمنوں کی طَعنہ زنی سے میری ہڈّیاں چُورچُور ہونے لگتی ہیں، جو دِن بھر مُجھ سے کہتے رہتے ہیں، ”آپ کا خُدا کہاں ہے؟“


اگر تُم میری جگہ ہوتے تو میں بھی تمہاری طرح بولتا؛ تمہارے خِلاف باتیں گڑھتا اَور تمہارے سامنے اَپنا سَر ہلاتا۔


میں اَپنے مُخالفوں کے نزدیک لعنت کا باعث ٹھہرا ہُوں؛ جَب وہ مُجھے دیکھتے ہیں تو اَپنے سَر ہلاتے ہیں۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات