Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




زبور 21:7 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

7 کیونکہ بادشاہ کا توکّل یَاہوِہ پر ہے؛ اَور خُداتعالیٰ کی لافانی مَحَبّت کے باعث وہ ڈگمگانے نہ پایٔےگا۔

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

7 کیونکہ بادشاہ کا توکُّل خُداوند پر ہے اور حق تعالیٰ کی شفقت کی بدَولت اُسے ہرگز جُنبِش نہ ہو گی۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

7 क्योंकि बादशाह रब पर एतमाद करता है, अल्लाह तआला की शफ़क़त उसे डगमगाने से बचाएगी।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

7 کیونکہ بادشاہ رب پر اعتماد کرتا ہے، اللہ تعالیٰ کی شفقت اُسے ڈگمگانے سے بچائے گی۔

باب دیکھیں کاپی




زبور 21:7
17 حوالہ جات  

مَیں نے ہمیشہ یَاہوِہ کی مَوجُودگی کا احساس اَپنے سامنے دیکھاہے۔ کیونکہ وہ میری داہنی طرف ہیں، اِس لیٔے مُجھے جُنبش نہ ہوگی۔


میں یَاہوِہ کے متعلّق کہُوں گا: ”وہ میری پناہ گاہ اَور میرا قلعہ ہیں، وہ میرے خُدا ہیں جِن پر میں بھروسا رکھتا ہُوں۔“


اَے یَاہوِہ، میرا اِنصاف کریں، کیونکہ مَیں نے پاک زندگی گزاری ہے؛ مَیں نے پس و پیش کئے بغیر یَاہوِہ پر توکّل کیا ہے۔


یَاہوِہ میری چٹّان، میرا قلعہ اَور میرے چھُڑانے والے ہیں؛ میرے خُدا، میری چٹّان ہیں، میں جِس میں پناہ لیتا ہُوں، وہ میری سِپر اَور میری نَجات کا سینگ، وہ میرا حصار۔


مَیں آپ سے خُوش اَور مسرُور رہُوں گا؛ اَور اَے خُداتعالیٰ، مَیں آپ کے نام کی مدح سرائی کروں گا۔


اَور پھر یِسوعؔ فرماتے ہیں ”میں اُس پر توکّل کروں گا۔“ اَور پھر یہ کہ ”میں یہاں ہُوں، اَور اُن فرزندوں کے ساتھ ہُوں جنہیں خُدا نے مُجھے دیا ہے۔“


اِبن آدمؔ کو اِختیار، جلال اَور اعلیٰ اقتدار بخشا گیا تاکہ سَب لوگ، سَب اُمّتیں اَور ہر زبان بولنے والے اُس کے تابع ہوکر اُس کی عبادت کریں؛ اُس کی سلطنت اَبدی ہے جو کبھی ختم نہ ہوگی۔ اَور اُس کی بادشاہی لازوال ہوگی۔


داویؔد بڑا پریشان تھا کیونکہ وہ لوگ اُسے سنگسار کرنے کی باتیں کرنے لگے تھے۔ اِس لیٔے کہ ہر ایک کا دِل اَپنے بیٹوں اَور بیٹیوں کے لیٔے بڑا رنجیدہ تھا لیکن داویؔد نے یَاہوِہ اَپنے خُدا میں قُوّت پائی۔


اِس کا توکّل خُدا پر ہے۔ اگر خُدا اِسے چاہتاہے تو ابھی اِسے بچالے، کیونکہ اِس نے دعویٰ کیا تھا، ” ’میں خُدا کا بیٹا ہُوں۔‘ “


میں ہمیشہ کے لیٔے آپ کے خیمہ میں سکونت پزیر ہونے اَور آپ کے پروں کی آڑ میں پناہ لینے کا خواہاں ہُوں۔


لیکن مُجھے آپ کی لافانی مَحَبّت پر توکّل ہے، میرا دِل آپ کی نَجات سے مسرُور ہوتاہے۔


اَے زبردست! اَپنی تلوار کو اَپنی کمر پر کس لیں؛ اَور شان و شوکت سے مُسلّح ہو جائیں۔


بادشاہ کا نام اَبد تک مُبارک ہو؛ اَور جَب تک سُورج ہے، وہ بھی قائِم رہے۔ اُس کے ذریعہ سَب قومیں برکت پائیں گی، اَور وہ اُسے مُبارک کہیں گی۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات