Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




زبور 20:3 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

3 وہ آپ کی سَب نذریں یاد رکھیں، اَور آپ کی سوختنی نذروں کو قبُول فرمائیں۔

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

3 وہ تیرے سب ہدیوں کو یاد رکھّے اور تیری سوختنی قُربانی کو قبُول کرے! (سِلاہ)

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

3 वह तेरी ग़ल्ला की नज़रें याद करे, तेरी भस्म होनेवाली क़ुरबानियाँ क़बूल फ़रमाए। (सिलाह)

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

3 وہ تیری غلہ کی نذریں یاد کرے، تیری بھسم ہونے والی قربانیاں قبول فرمائے۔ (سِلاہ)

باب دیکھیں کاپی




زبور 20:3
11 حوالہ جات  

تَب صداقت کی قُربانیاں آپ کو فرحت بخشنے کے لیٔے پُوری سوختنی نذریں پیش کی جایٔیں گی؛ اَور آپ کے مذبح پر بَیل چڑھائے جایٔیں گے۔


کُرنِیلِیُسؔ نے خوفزدہ ہوکر اُس کی طرف غور سے دیکھا۔ ”آقا، کیا بات ہے؟“ اُس نے پُوچھا۔ فرشتہ نے جَواب دیا، ”تیری خیرات کے نذرانے اَور دعائیں یادگاری کے طور پر خُدا کے حُضُور میں پہُنچ چُکے ہیں۔


اَور جَب شُلومونؔ دعا کر چُکے تو آسمان سے آگ نازل ہُوئی اَور اُس آگ نے سوختنی نذریں اَور ذبیحوں کو راکھ کر دیا اَور یَاہوِہ خُدا کے جلال سے بیت المُقدّس معموُر ہو گیا۔


اَور ہابلؔ بھی اَپنی بھیڑ بکریوں کے چند پہلوٹھے بچّے اَور اُن کی چربی لے آیا، یَاہوِہ نے ہابلؔ اَور اُس کے ہدیہ کو قبُول کیا،


اَور تُم بھی زندہ پتھّروں کی مانند ہو جو پاک رُوح کا مَقدِس بنتے جا رہے ہو، تاکہ تُم کاہِنوں کا مُقدّس فرقہ بَن کر اَیسی رُوحانی قُربانیاں پیش کرو جو یِسوعؔ المسیح کے وسیلہ سے خُدا کے حُضُور میں مقبُول ہوتی ہیں۔


اَور مَحَبّت سے چلو، جَیسے المسیح نے ہم سے مَحَبّت کی اَور اَپنے آپ کو ہمارے لیٔے خُوشبو کی طرح خُدا کی نذر کرکے قُربان کیا وَیسے تُم بھی مَحَبّت سے چلو۔


قیدارؔ کے تمام ریوڑ تیرے پاس جمع کئے جایٔیں گے، اَور نبایوتؔ کے مینڈھے تیری خدمت میں لایٔے جایٔیں گے؛ اَور وہ میرے مذبح پر ذبیحہ کے طور پر مقبُول ہوں گے، اَور مَیں اَپنے عالیشان بیت المُقدّس کو آراستہ کروں گا۔


اَور داویؔد نے وہاں یَاہوِہ کے لیٔے مذبح بنایا اَور آتِشی قُربانیاں اَور سلامتی کی نذریں گذرانیں اَور اُنہُوں نے یَاہوِہ سے دعا کی اَور یَاہوِہ نے اُس کی دعا کے جَواب میں آسمان پر سے سوختنی نذر کی قُربانی کے مذبح پر آگ نازل فرمائی۔


اَور یَاہوِہ کی حُضُوری سے آگ نکلی جِس نے مذبح پر سوختنی نذر اَور چربی کو بھسم کر دیا اَور جَب لوگوں نے اِسے دیکھا تو سَب کے سَب خُوشی سے نعرے مارنے لگے اَور مُنہ کے بَل گِر کر سَجدہ کیا۔


یَاہوِہ عمر بھر تُمہیں صِیّونؔ میں سے برکت دیں، اَور تُم یروشلیمؔ کی اِقبالمندی دیکھ پاؤگے۔


یَاہوِہ آسمان اَور زمین کا خالق، صِیّونؔ میں سے تُمہیں برکت عنایت فرمائیں۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات