Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




زبور 18:4 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

4 موت کی موجوں نے مُجھے گھیرلیا؛ اَور تباہی کے سیلابوں نے مُجھے اَپنی لپیٹ میں لے لیا۔

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

4 مَوت کی رسِّیوں نے مُجھے گھیر لِیا اور بے دِینی کے سَیلابوں نے مُجھے ڈرایا۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

4 मौत के रस्सों ने मुझे घेर लिया, हलाकत के सैलाब ने मेरे दिल पर दहशत तारी की।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

4 موت کے رسّوں نے مجھے گھیر لیا، ہلاکت کے سیلاب نے میرے دل پر دہشت طاری کی۔

باب دیکھیں کاپی




زبور 18:4
18 حوالہ جات  

موت کی رسّیوں نے مُجھے جکڑ لیا، اَور پاتال کی اَذیّت مُجھ پر آ پڑی؛ میں دُکھ اَور غم میں مُبتلا ہو گیا۔


ہمیں یقین تھا کہ ہماری موت کا فتویٰ صادر ہو چُکاہے۔ لیکن اِس تجربہ نے ہمیں اَپنے آپ کی بجائے اُس خُدا پر بھروسا رکھنا سِکھایا، جو مُردوں کو زندہ کرتا ہے۔


یِسوعؔ یہ باتیں کہہ ہی رہے تھے کہ یہُوداہؔ جو بَارہ شاگردوں میں سے ایک تھا، وہاں آ پہُنچا۔ اُس کے ہمراہ ایک بڑا ہُجوم جو تلواریں اَور لاٹھیاں لیٔے ہُوئے تھا، اَور جنہیں اہم کاہِنوں اَور قوم کے بُزرگوں نے بھیجا تھا۔


سیلاب نے ہمیں غرق کر دیا ہوتا، تیزرَو موجیں ہم پر سے گزر جاتیں،


کیونکہ کُتّوں نے مُجھے اَپنے نرغہ میں لے لیا ہے؛ اَور بدکاروں کی جماعت مُجھے چاروں طرف سے گھیرے ہُوئے ہے، اُنہُوں نے میرے ہاتھ اَور میرے پاؤں چھید ڈالے ہیں۔


سارے شہر میں ہلچل مچ گئی، اَور لوگ دَوڑ دَوڑکر جمع ہونے لگے۔ تَب اُنہُوں نے پَولُسؔ کو پکڑ لیا، یہُودی عبادت گاہ سے گھسیٹ کر باہر نکال لایٔے اَور دروازے بند کر دئیے۔


پھر یِسوعؔ نے ہُجوم سے فرمایا، ”کیا میں کویٔی ڈاکُو ہُوں کہ تُم تلواریں اَور لاٹھیاں لے کر مُجھے پکڑنے آئے ہو؟ میں ہر روز بیت المُقدّس میں بیٹھ کر تعلیم دیا کرتا تھا، تَب تو تُم نے مُجھے گِرفتار نہیں کیا۔


وہ دہشت زدہ ہوں گے، درد اَور سخت تکلیف اُنہیں جکڑ لے گی؛ اَور وہ زچّہ کی مانند درد سے تِلمِلا اُٹھیں گے۔ وہ پُر خوف نگاہوں سے ایک دُوسرے کا مُنہ تاکیں گے، اَور اُن کے چہرے مشتعل ہوں گے۔


لوگوں سے صلاح مشورہ کرنے کے بعد یہوشافاطؔ نے کچھ لوگوں کو مُقرّر کیا کہ وہ پاکیزگی سے آراستہ ہوکر لشکر کے آگے آگے چلتے ہُوئے حُسن تقدُّس کے ساتھ یَاہوِہ کے لیٔے گائیں اَور اُن کی سِتائش کریں اَور کہیں: ”یَاہوِہ کی شُکر گزاری کرو، کیونکہ اُن کی رحمت اَبدی ہے۔“


اَور جَب اُنہُوں نے نغمہ گائے اَور حَمد کرنا شروع کیا تو یَاہوِہ نے عمُّون، مُوآب اَور کوہِ سِعِیؔر کے لوگوں کے خِلاف جو یہُودیؔہ پر حملہ کر کرنے آ رہے تھے گھات لگا کر حملہ کرنے والے چھاپہ مار فَوج بِٹھا رکھی تھی جِس نے حملہ کیا اَور عمُّون، مُوآب اَور کوہِ سِعِیؔر کے لوگ مارے گیٔے۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات