Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




زبور 18:3 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

3 مَیں یَاہوِہ کو جو سِتائش کے لائق ہیں پُکارتا ہُوں، اَور دُشمنوں سے مُجھے بچا لیتے ہیں۔

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

3 مَیں خُداوند کو جو سِتایش کے لائِق ہے پکارُوں گا۔ یُوں مَیں اپنے دُشمنوں سے بچایا جاؤُں گا۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

3 मैं रब को पुकारता हूँ, उस की तमजीद हो! तब वह मुझे दुश्मनों से छुटकारा देता है।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

3 مَیں رب کو پکارتا ہوں، اُس کی تمجید ہو! تب وہ مجھے دشمنوں سے چھٹکارا دیتا ہے۔

باب دیکھیں کاپی




زبور 18:3
26 حوالہ جات  

وہ مُجھے پُکارے گا، اَور مَیں اُسے جَواب دُوں گا؛ میں مُصیبت میں اُس کے ساتھ رہُوں گا، میں اُسے چُھڑاؤں گا اَور عزّت بخشوں گا۔


تاکہ ہم اَپنے سبھی دُشمنوں سے اَور نفرت رکھنے والوں سے نَجات پائیں


یَاہوِہ عظیم ہیں اَور بڑی سِتائش کے لائق ہیں؛ اُن کی عظمت ادراک سے باہر ہے۔


اَے لوگو! ہر وقت خُدا پر توکّل کرو؛ اَپنا دِل اُن کے سامنے کھول دو، کیونکہ خُدا ہماری پناہ گاہ ہیں۔


”مَیں یَاہوِہ کو پُکارتا ہُوں جو سِتائش کے لائق ہیں، اَور دُشمنوں سے مُجھے بچا لیتے ہیں۔


کیونکہ یَاہوِہ عظیم ہیں اَور ہر سِتائش کے لائق ہیں؛ اَور سَب معبُودوں سے بڑھ کر تعظیم کے لائق ہیں۔


لیکن مَیں خُدا کو مدد کے لئے پُکارتا ہُوں، اَور یَاہوِہ مُجھے بچاتے ہیں۔


اَور مُصیبت کے دِن مُجھے پُکارو؛ میں تُمہیں چُھڑاؤں گا اَور تُم میری تمجید کروگے۔“


اَور لیویوں یعنی یہوشُعؔ، قدمی ایل، بانیؔ، حشبانیاہؔ، شیرِبیاہؔ، ہُودیاہؔ، شِبنیاہؔ اَور پِتھائیاہؔ نے کہا: ”کھڑے ہو جاؤ اَور یَاہوِہ اَپنے خُدا کی جو اَزل سے اَبد تک ہے تمجید کرو اَور کہو۔“ ”آپ کا جلالی نام مُبارک ہو جو تمام حَمد و تعریف سے بھی بڑھ کر بُلند و بالا ہے۔“


”اَے ہمارے خُداوؔند اَور خُدا، آپ ہی جلال، عزّت اَور قُدرت کے لائق ہیں، کیونکہ آپ ہی نے سَب چیزیں پیدا کیں، اَور وہ سَب آپ ہی مرضی سے تھیں اَور وُجُود میں آئیں۔“


اَورجو کویٔی خُداوؔند کا نام لے گا نَجات پایٔےگا۔‘


آپ جلال سے مُنوّر ہیں، اَور اُن پہاڑوں سے بھی زِیادہ دلکش ہے جو شِکار کئے جانے والے جانوروں سے بھرے پڑے ہیں۔


ہمارے خُدا کے شہر میں یعنی اُس کے مُقدّس پہاڑ پر، یَاہوِہ عظیم اَور بےحد قابل سِتائش ہے۔


یَاہوِہ! میں بُلند آواز سے آپ کو پُکارتا ہُوں، اَور آپ اَپنے مُقدّس پہاڑ پر سے مُجھے جَواب دیتے ہیں۔


مُجھے اِس جال میں سے چھُڑا لیں جو میرے لیٔے بچھایا گیا ہے، کیونکہ آپ میری پناہ گاہ ہیں


تُم کب تک اَیسے شخص پر حملہ کرتے رہوگے؟ کیا تُم سَب مِل کر اُسے نیچے دھکیل دوگے۔ وہ جو جھکی ہُوئی دیوار اَور گرتی ہُوئی باڑ کی مانند ہے؟


میری پناہ کی چٹّان بنیں، جہاں میں ہمیشہ محفوظ رہ سکوں؛ میری نَجات کا حُکم جاری کریں، کیونکہ آپ میری چٹّان اَور میرا قلعہ ہیں۔


میں یَاہوِہ کے متعلّق کہُوں گا: ”وہ میری پناہ گاہ اَور میرا قلعہ ہیں، وہ میرے خُدا ہیں جِن پر میں بھروسا رکھتا ہُوں۔“


یَاہوِہ میری چٹّان مُبارک ہو، جو میرے ہاتھوں کو جنگ کرنے، اَور میری اُنگلیوں کو لڑنے کے قابل بناتے ہیں۔


اَے یَاہوِہ، آپ میری قُوّت اَور میرا قلعہ ہیں، اَور مُصیبت میں میری پناہ گاہ، زمین کے اِنتہا سے مُختلف قومیں، آپ کے پاس آئیں گی اَور کہیں گی، ”حقیقت میں ہمارے آباؤاَجداد جھُوٹے، نکمّے، اَور نکمّے معبُودوں کی پیروی اَور پرستش کرتے تھے۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات