Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




زبور 18:29 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

29 آپ کی مدد سے میں فَوج پر چڑھائی کر سَکتا ہُوں؛ اَور اَپنے خُدا کی بدولت میں دیوار پھاند سَکتا ہُوں۔

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

29 کیونکہ تیری بدَولت مَیں فَوج پر دھاوا کرتا ہُوں اور اپنے خُدا کی بدَولت دِیوار پھاند جاتا ہُوں۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

29 क्योंकि तेरे साथ मैं फ़ौजी दस्ते पर हमला कर सकता, अपने ख़ुदा के साथ दीवार को फलाँग सकता हूँ।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

29 کیونکہ تیرے ساتھ مَیں فوجی دستے پر حملہ کر سکتا، اپنے خدا کے ساتھ دیوار کو پھلانگ سکتا ہوں۔

باب دیکھیں کاپی




زبور 18:29
16 حوالہ جات  

آپ کی مدد سے میں فَوج پر چڑھائی کر سَکتا ہُوں؛ اَور اَپنے خُدا کی بدولت میں دیوار پھاند سَکتا ہُوں۔


جو غالب آئے، میں اُسے اَپنے ساتھ اَپنے تخت پر بیٹھنے کا حق دُوں گا، جِس طرح میں غالب آکر اَپنے باپ کے ساتھ اُس کے تخت پر بیٹھ گیا۔


اَور خُدا نے رُوحانی حُکمرانوں اَور اِختیار والوں کے اسلحہ کو چھین کر اُن کا اعلانیہ تماشا بنایا، اَور المسیح نے صلیب کے سبب سے اُن پر ظفریابی کا شادِیانہ بجایا۔


لیکن اَب مَیں جو کچھ ہُوں، خُدا کے فضل سے ہُوں اَور اُس کا فضل جو مُجھ پر ہُوا بے فائدہ نہیں ہُوا، کیونکہ مَیں نے اُن تمام رسولوں سے زِیادہ محنت کی اَور یہ محنت مَیں نے اَپنی کوشش سے نہیں کی بَلکہ خُدا کے فضل نے مُجھ سے وَیسے کرائی۔


اُن کے لیٔے جو بادشاہوں کو فتح عنایت کرتے ہیں، اَور اَپنے خادِم داویؔد کو بچاتے ہیں۔ مہلک تلوار سے۔


یَاہوِہ میری چٹّان مُبارک ہو، جو میرے ہاتھوں کو جنگ کرنے، اَور میری اُنگلیوں کو لڑنے کے قابل بناتے ہیں۔


لہٰذا داویؔد نے وَیسا ہی کیا جَیسا کہ یَاہوِہ نے اُسے حُکم دیا تھا اَور وہ فلسطینیوں کو گِبعؔ سے لے کر گِزرؔ تک مارتا چلا گیا۔


تو داویؔد نے یہ کہتے ہُوئے یَاہوِہ سے سوال کیا، ”کیا میں فلسطینیوں پر حملہ کرنے کے لیٔے جاؤں؟“ اَور یَاہوِہ نے داویؔد کو جَواب دیا، ”جاؤ، فلسطینیوں پر حملہ کرو اَور قعیلہؔ کو بچاؤ۔“


اَور داویؔد نے یَاہوِہ سے پُوچھا، ”کیا میں اُن چھاپہ ماروں کا پیچھا کروں؟ کیا میں اُنہیں جا لُوں گا؟“ یَاہوِہ نے فرمایا، ”اُن کا تعاقب کر۔ یقیناً تُو اُنہیں جا لے گا اَور اسیروں کو چھُڑانے میں کامیاب ہوگا۔“


داویؔد نے اَپنے تھیلے میں ہاتھ ڈال کر ایک پتّھر نکالا اَور فلاخن میں رکھ کر اُس فلسطینی کے ماتھے پر مارا۔ پتّھر اُس کے ماتھے کے اَندر گھُس گیا اَور وہ مُنہ کے بَل زمین پر گِر پڑا۔


جَب خُدا کا چراغ میرے سَر پرروشن تھا اَور اُن ہی کا نُور تاریکی میں میری رہنمائی کرتا تھا!


یَاہوِہ میری رَوشنی اَور میری نَجات ہیں۔ مُجھے کس کا ڈر ہے؟ یَاہوِہ میری زندگی کا محکم قلعہ ہیں۔ مُجھے کس کی ہیبت ہے؟


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات