Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




زبور 18:28 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

28 اَے یَاہوِہ، آپ میرے چراغ رَوشن رکھیں؛ میرے خُدا میری تاریکی کو نُور تبدیل کرتے ہیں۔

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

28 اِس لِئے کہ تُو میرے چراغ کو رَوشن کرے گا۔ خُداوند میرا خُدا میرے اندھیرے کو اُجالا کر دے گا۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

28 ऐ रब, तू ही मेरा चराग़ जलाता, मेरा ख़ुदा ही मेरे अंधेरे को रौशन करता है।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

28 اے رب، تُو ہی میرا چراغ جلاتا، میرا خدا ہی میرے اندھیرے کو روشن کرتا ہے۔

باب دیکھیں کاپی




زبور 18:28
15 حوالہ جات  

جَب خُدا کا چراغ میرے سَر پرروشن تھا اَور اُن ہی کا نُور تاریکی میں میری رہنمائی کرتا تھا!


اَے یَاہوِہ، آپ میرے چراغ ہیں؛ اَور یَاہوِہ میری تاریکی کو نُور تبدیل کرتے ہیں۔


میں اَندھوں کو اُن راہوں سے لے چلُوں گا جِن سے وہ آگاہ نہیں، اَور اَنجانے راستوں پر اُن کی رہنمائی کروں گا؛ میں اُن کے آگے تاریکی کو رَوشنی میں بدل دُوں گا اَور ناہموار جگہوں کو ہموار کر دُوں گا۔ یہ ہیں وہ کام جو میں کروں گا؛ میں اُنہیں ترک نہ کروں گا۔


لیکن تُم ایک مُنتخب اُمّت، شاہی کاہِنوں کی جماعت، مُقدّس قوم اَور خُدا کی خاص مِلکیّت ہو تاکہ تمہارے ذریعہ اُس کی خُوبیاں ظاہر ہوں جِس نے تُمہیں تاریکی سے اَپنی عجِیب رَوشنی میں بُلایا ہے۔


جو لوگ تاریکی میں زندگی گزار رہے تھے اُنہُوں نے ایک بڑی رَوشنی دیکھی؛ اَورجو لوگ موت کے سایہ کے مُلک میں زندگی گزار رہے تھے اُن پر ایک نُور آ چمکا۔“


تاکہ اُن کو رَوشنی بخشے جو تاریکی اَور موت کے سایہ میں بیٹھے ہیں، اَور ہمارے قدموں کو سلامتی کی راہ پر لے چلے۔“


یَاہوِہ کا چراغ، اِنسان کی رُوح کو ٹٹولتا ہے؛ وہ اُس کے باطِن کا حال دریافت کرلیتے ہیں۔


تاریکی میں بھی راستبازوں کے لیٔے نُور چمکتا ہے، وہ رحیم و کریم اَور صادق ہے۔


صِیّونؔ کی خاطِر مَیں خاموش نہ رہُوں گا، یروشلیمؔ کی خاطِر میں چُپ نہ رہُوں گا، جَب تک کہ اُس کی صداقت طُلوع سحر کی طرح نہ چمک اُٹھے، اَور اُس کی نَجات رَوشن چراغ کی طرح جلوہ گِر نہ ہو۔


”یہاں میں داویؔد کے لیٔے ایک سینگ پیدا کروں گا اَور اَپنے ممسوح کے لیٔے ایک چراغ رَوشن کروں گا۔


اُس کے خیمہ کی رَوشنی تاریک ہو جاتی ہے؛ اُس کا چراغ خاموش ہو جاتا ہے۔


تاہم یَاہوِہ اُس کے خُدا نے داویؔد کی خاطِر ابیّاہؔ کو یروشلیمؔ میں ایک چراغ یعنی ایک بیٹا عطا فرمایا تاکہ وہ اُس کا جانشین ہو اَور خُدا نے یروشلیمؔ کو مُستحکم بنائے رکھا۔


میں شُلومونؔ کے بیٹے کو صِرف ایک قبیلہ دُوں گا تاکہ یروشلیمؔ میں میرے حُضُور میرے خادِم داویؔد کا چراغ ہمیشہ جلتا رہے یعنی اُس شہر میں جسے مَیں نے اَپنا نام قائِم رکھنے کے لیٔے مُنتخب کیا ہے۔


مغروُر اِنسان کی نگاہیں نیچی کی جایٔیں گی اَور بنی آدمؔ کا تکبُّر خاک میں مِل جائے گا؛ اَور اُن کا دِن فقط یَاہوِہ ہی سرفراز ہوگا۔


قادرمُطلق یَاہوِہ کا ایک دِن ہے جَب تمام مغروُر اَور عالی مرتبہ لوگ، اَور ہر وہ جو سرفراز ہے سَب کے سَب پست کئے جایٔیں گے،


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات