Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




زبور 18:14 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

14 اُنہُوں نے اَپنے تیر چلائے اَور دُشمنوں کو پراگندہ کیا، اَور بجلیاں گرا کر اُنہیں شِکست دی۔

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

14 اُس نے اپنے تِیر چلا کر اُن کو پراگندہ کِیا۔ بلکہ تابڑ توڑ بِجلی سے اُن کو شِکست دی۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

14 उसने अपने तीर चलाए तो दुश्मन तित्तर-बित्तर हो गए। उस की तेज़ बिजली इधर-उधर गिरती गई तो उनमें हलचल मच गई।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

14 اُس نے اپنے تیر چلائے تو دشمن تتر بتر ہو گئے۔ اُس کی تیز بجلی اِدھر اُدھر گرتی گئی تو اُن میں ہل چل مچ گئی۔

باب دیکھیں کاپی




زبور 18:14
20 حوالہ جات  

بجلی گرائیں اَور دُشمنوں کو پراگندہ کر دیں؛ اَپنے تیر چلائیں اَور اُنہیں شِکست دیں۔


آپ کی اُڑنے والے تیروں کی رَوشنی اَور نیزے کی چمک سے سُورج اَور چاند آسمان میں ٹھہر گیٔے۔


یَاہوِہ اَپنی جلالی آواز لوگوں کو سُنائے گا اَور اَپنے قہر کی شِدّت اَور بھسم کرنے والی آگ کے شُعلوں موسلادھار بارش، زورآور آندھی اَور اولوں کے ساتھ اَپنے بازو کا نازل ہونا اُنہیں دِکھائے گا۔


بادلوں نے مینہ برسایا، افلاک گرجنے لگے؛ اَور آپ کے تیر ہر طرف چلے۔


قادرمُطلق کے تیر مُجھ میں پیوست ہیں، میری رُوح اُن کا زہر پی رہی ہے۔ خُدا کی دہشت میرے خِلاف صف آرا ہے


یَاہوِہ نے اُنہیں اِسرائیلیوں کے سامنے پراگندہ کر دیا۔ یہوشُعؔ نے اُنہیں شِکست دی اَور گِبعونؔ میں عظیم فتح حاصل کی۔ اِسرائیلیوں نے بیت حَورُونؔ تک جانے والی سڑک پر اُن کا تعاقب کیا اَور عزیقاہؔ اَور مقّیدہؔ تک اُن کو مارتے چلے گیٔے۔


میں اَپنے تیروں کو خُون پلا کر اَور تلوار کو مقتولوں اَور اسیروں کا خُون پلا کر، اَور دُشمن رہنماؤں کے سَر کا، گوشت کھِلا کر مدمست کر دُوں گا۔“


”میں اُن پر آفتوں کا انبار لگا دُوں گا اَور اَپنے سارے تیر اُن پر برسا دُوں گا۔


”خُدا اُنہیں مِصر سے نکال لایا؛ اُن میں جنگلی سانڈ کی سِی طاقت ہے۔ وہ مُخالف قوموں کو کھا جاتے ہیں اَور اُن کی ہڈّیوں کو چُورچُور کر دیتے ہیں؛ اَور اَپنے تیروں سے اُن کو چھید ڈالتے ہیں۔


کیونکہ جَب آپ اُن پر اَپنی کمان کھینچیں گے تَب آپ اُنہیں پیٹھ دِکھانے پر مجبُور کر دیں گے۔


کیا تُم بجلی کے کوندوں کو اُن کی راہ پر روانہ کر سکتے ہو؟ کیا وہ تُم سے کہتی ہے: مَیں حاضِر ہُوں؟


جو یَاہوِہ کی مُخالفت کرتے ہیں وہ ٹکڑے ٹکڑے کر دئیے جایٔیں گے۔ خُداتعالیٰ اُن کے خِلاف آسمان سے گرجیں گے؛ یَاہوِہ دُنیا کے کناروں کا اِنصاف کریں گے۔ ”وہ اَپنے بادشاہ کو قُوّت بخشیں گے، وہ اَپنے ممسوح کے سینگ کو فتح مند کریں گے۔“


اُس کے بعد اُن کے گرجنے کی آواز آتی ہے؛ وہ اَپنی جلالی آواز سے گرجتے ہیں۔ جَب اُن کی آواز گونجتی ہے، تو وہ اُسے بالکُل نہیں روکتا۔


خُدا کی آواز عجِیب و غریب طور پر گرجتی ہے؛ وہ غَیر مَعمولی کام کرتے ہیں جو ہماری سمجھ سے باہر ہیں۔


یَاہوِہ کی آواز زورآور سمُندر کی سطح پر گونجتی ہے؛ خُدائے ذُوالجلال گرجتے ہیں، یَاہوِہ گھنے بادلوں کے اُوپر گرجتے ہیں۔


یَاہوِہ کی آواز بجلی کے شُعلوں سے ضرب لگاتی ہے۔


بگولے میں سے آپ کی گرج کی آواز آئی، اَور آپ کی برق نے جہاں کو رَوشن کر دیا؛ اَور زمین لرزی اَور کپکپائی۔


یَاہوِہ اَپنی فَوج کے آگے ہوکر بُلند آواز سے گرجتا ہے؛ کیونکہ اُن کی فَوج لاتعداد ہے، اَور اُن کے حُکم بردار زبردست ہیں۔ یَاہوِہ کا دِن عظیم ہے؛ وہ نہایت خوفناک ہے۔ کون اُسے برداشت کر سکےگا؟


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات