Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




زبور 18:13 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

13 یَاہوِہ آسمان پر سے گرجے؛ اَور خُداتعالیٰ کی آواز گونج اُٹھی۔

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

13 اور خُداوند آسمان میں گرجا۔ حق تعالیٰ نے اپنی آواز سُنائی۔ اَولے اور انگارے۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

13 रब आसमान से कड़कने लगा, अल्लाह तआला की आवाज़ गूँज उठी। तब ओले और शोलाज़न कोयले बरसने लगे।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

13 رب آسمان سے کڑکنے لگا، اللہ تعالیٰ کی آواز گونج اُٹھی۔ تب اولے اور شعلہ زن کوئلے برسنے لگے۔

باب دیکھیں کاپی




زبور 18:13
18 حوالہ جات  

لیکن آپ کی ڈانٹ سے پانی بھاگ گیا، آپ کی گرج کی آواز سے وہ رفو چکّر ہو گیا؛


اَور جَب شموایلؔ سوختنی نذر گزران رہاتھا تو فلسطینی نزدیک آ پہُنچے تاکہ اِسرائیلیوں سے جنگ کریں۔ لیکن اُس دِن یَاہوِہ فلسطینیوں پر زور سے گرجے اَور اُن میں اَیسا خوف و ہِراس پیدا کر دیا کہ اُنہُوں نے اِسرائیلیوں کے ہاتھوں شِکست کھا کر بھاگ گئے۔


اُن پر دہکتے اَنگارے گریں؛ اَور وہ آگ میں پھینک دئیے جایٔیں، اَور کیچڑ سے بھرے ہُوئے گڑھوں میں ڈالے جایٔیں کہ پھر کبھی اُٹھ نہ سکیں۔


پھر مَیں نے ایک اَیسی بڑی ہُجوم کی آواز سُنی جو کسی بڑے آبشار کے شور اَور بجلی کے کڑکنے کی زوردار آواز کی مانند تھی۔ وہ کہہ رہی تھی: ”ہللّویاہ! کیونکہ خُداوؔند ہمارا خُدا قادرمُطلق بادشاہی کرتا ہے۔“


تَب اُس فرشتہ نے قُربان گاہ سے آگ لے کر اُس بخُوردان میں بھری اَور اُسے زمین پر ڈال دیا جِس سے بجلی کی چمک اَور بادلوں کے گرج کی صدائیں پیدا ہُوئیں اَور زلزلہ آ گیا۔


اُس تختِ الٰہی میں سے بجلی کی چمک اَور بادلوں کے گرج کی صدائیں نکل رہی تھیں۔ اَور اُس تختِ الٰہی کے عَین سامنے آگ کے سات چراغ جَل رہے تھے۔ جو خُدا کی سات رُوحوں یعنی پاک رُوح کی نِشان دہی کرتے ہیں۔


جَب لوگوں کا ہُجوم جو وہاں جمع تھا یہ سُنا تو کہا کہ بادل گرجا ہے؛ دُوسروں نے کہا کہ کسی فرشتہ نے یِسوعؔ سے کلام کیا ہے۔


وَبا اُن کے آگے چلتی تھی؛ مَری اُن کے قدموں کے پیچھے تھی۔


کروبیوں کے پروں کی آواز بیرونی صحن تک سُنایٔی دیتی تھی جو قادرمُطلق خُدا کے کلام کی آواز کی مانند تھی۔


اُنہُوں نے اُن کے گھریلو گائے بَیلوں کو اولوں کے حوالہ کیا، اَور اُن کی گھریلو بھیڑ بکریوں کو بجلی کے ذریعہ۔


کیا تمہارا بازو خُدا کا سا ہے اَور کیا، تُم اُن کی آواز کی طرح گرج سکتے ہو؟


میں اُن کے خِلاف تباہ کُن قحط، فنا کرنے والی بیماریاں اَور وَبا بھیجوں گا۔ میں اُن کے درمیان پھاڑ کھانے والے جنگلی جانور، اَور زمین پر رینگنے والے زہریلے سانپوں کو بھیجوں گا۔


اَور جَب لوگوں نے بادل کا گرجنا اَور بجلی کا چمکنا دیکھا اَور نرسنگے کی آواز سُنی اَور اُس پہاڑ سے دُھواں اٹھتے دیکھا تو وہ خوف سے کانپنے لگے اَور دُور جا کھڑے ہویٔے۔


پس اولوں کے ساتھ ساتھ اِدھر اُدھر بجلی بھی گری، جَب سے مُلک مِصر وُجُود میں آیا یہ مُلک مِصر کی بدترین ژالہ باری تھی۔


جَب وہ بیت حَورُونؔ کے اُتار سے عزیقاہؔ تک اِسرائیلیوں کے سامنے سے بھاگ رہے تھے تو یَاہوِہ نے آسمان سے اُن کے اُوپر بڑے بڑے اولے برسائے اَور اُن میں اولوں سے مرنے والوں کی تعداد اِسرائیلیوں کی تلواروں کا لقمہ بننے والوں سے کہیں زِیادہ تھی۔


بدکار لوگوں پر وہ پھندے برسائیں گے، آگ کے اَنگارے اَور جلتی ہُوئی گندھک برسائیں گے؛ اَور اُن کے پیالہ کا حِصّہ جھُلسا دینے والی لُو ہوگی۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات