Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




زبور 17:7 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

7 آپ جو اَپنے داہنے ہاتھ سے اَپنے پناہ گزینوں کو اُن کے مُخالفوں سے رِہائی بخشتے ہیں، اَپنی بڑی شفقت و مَحَبّت کا کرشمہ دِکھائیں۔

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

7 تُو جو اپنے دہنے ہاتھ سے اپنے توکُّل کرنے والوں کو اُن کے مُخالِفوں سے بچاتا ہے اپنی عجِیب شفقت دِکھا!

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

7 तू जो अपने दहने हाथ से उन्हें रिहाई देता है जो अपने मुख़ालिफ़ों से तुझमें पनाह लेते हैं, मोजिज़ाना तौर पर अपनी शफ़क़त का इज़हार कर।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

7 تُو جو اپنے دہنے ہاتھ سے اُنہیں رِہائی دیتا ہے جو اپنے مخالفوں سے تجھ میں پناہ لیتے ہیں، معجزانہ طور پر اپنی شفقت کا اظہار کر۔

باب دیکھیں کاپی




زبور 17:7
18 حوالہ جات  

اَپنے داہنے ہاتھ سے ہمیں بچائیں اَور ہماری مدد کریں، تاکہ آپ کے محبُوب رِہائی پائیں۔


یَاہوِہ کی سِتائش ہو! کیونکہ جَب مَیں اَیسے شہر میں تھا جسے دُشمنوں نے گھیر رکھا تھا تو اُنہُوں نے مُجھے اَپنی عجِیب شفقت و مَحَبّت دِکھائی۔


اَب مَیں جان گیا کہ یَاہوِہ اَپنے ممسوح کو بچا لیتے ہیں؛ وہ اَپنے داہنے ہاتھ کی نَجات بخش قُوّت سے اُسے اَپنے مُقدّس آسمان پر سے جَواب دیتے ہیں۔


اِس لیٔے تُو ڈر مت، کیونکہ مَیں تیرے ساتھ ہُوں؛ ہِراساں مت ہو، کیونکہ مَیں تیرا خُدا ہُوں۔ مَیں تُجھے تقویّت دُوں گا اَور تیری مدد کروں گا؛ اَور اَپنی صداقت کے داہنے ہاتھ سے تُجھے سنبھالے رہُوں گا۔


کیونکہ آپ کے لوگ نہ تو اَپنی تلوار کے بَل پر اُس مُلک پر قابض ہُوئے، اَور نہ اُن کے بازو کی طاقت ہی نے اُنہیں فتح بخشی؛ بَلکہ وہ آپ کے داہنے ہاتھ، آپ کے بازو کی طاقت، اَور آپ کے چہرہ کے نُور سے فتحیاب ہُوئے، کیونکہ آپ کو اُن سے مَحَبّت تھی۔


کیونکہ یَاہوِہ کی آنکھیں ساری زمین کو دیکھتی رہتی ہیں تاکہ وہ اُن لوگوں کو مضبُوط کریں جِن کے دِل ہمیشہ یَاہوِہ سے پُوری طرح وابستہ رہتے ہیں۔ آپ نے حماقت سے کام لیا ہے لہٰذا اَب سے آپ جنگ میں اُلجھے رہیں گے۔“


کیونکہ مَیں اَپنے جلال کی خاطِر اَور اَپنے بندہ داویؔد کی خاطِر، اِس شہر کی حِفاظت کروں گا اَور اِسے بچاؤں گا۔‘ “


اَے یَاہوِہ! آپ کا داہنا ہاتھ، قُوّت میں جلالی تھا۔ اَے یَاہوِہ! آپ کے ہاتھ نے، دُشمن کو چکنا چُور کر دیا۔


یِسوعؔ خُدا کی داہنی طرف سربُلند ہویٔے، اَور باپ سے پاک رُوح حاصل کیا جِس کا وعدہ کیا گیا تھا۔ یہ اُسی رُوح کا نُزُول ہے جسے تُم دیکھتے اَور سُنتے ہو۔


وہ کون ہے جِس کی تُونے توہین اَور تکفیر کی ہے؟ تُونے کس کے خِلاف اَپنی آواز بُلند کی اَور تکبُّر سے اَپنی آنکھیں اُوپر اُٹھائیں؟ اِسرائیل کے قُدُّوس کے خِلاف!‘ “


اَور وہ خُدا کے خادِم مَوشہ کا نغمہ اَور برّہ کا نغمہ گا رہے تھے، آپ کے کام کتنے عظیم اَور عجِیب ہیں، ”اَے خُداوؔند خُدا، قادرمُطلق، تیری راہیں برحق اَور راست ہیں۔ قوموں کے اَے اَزلی بادشاہ،


اُنہُوں نے اُن کے آباؤاَجداد کی نگاہوں کے سامنے مُلک مِصر اَور ضعنؔ کے علاقے میں عجِیب و غریب کارنامے کئے۔


مَیں نے گھبرا کر عجلت میں کہہ دیا تھا، ”مَیں آپ کے سامنے سے کاٹ ڈالا گیا ہُوں!“ لیکن جَب مَیں نے آپ سے فریاد کی تَب آپ نے میری رحم کی اِلتجا کو سُن لیا۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات