Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




زبور 17:1 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

1 اَے یَاہوِہ، میرے عادل میری سچّی اِلتجا کو سُنیں؛ میری فریاد پر، توجّہ فرمائیں۔ میری دعا پر کان لگائیں، جو فریبی لبوں سے نہیں نکلے ہیں۔

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

1 اَے خُداوند! حق کو سُن۔ میری فریاد پر توجُّہ کر۔ میری دُعا پر جو بے رِیا لبوں سے نِکلتی ہے کان لگا۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

1 दाऊद की दुआ। ऐ रब, इनसाफ़ के लिए मेरी फ़रियाद सुन, मेरी आहो-ज़ारी पर ध्यान दे। मेरी दुआ पर ग़ौर कर, क्योंकि वह फ़रेबदेह होंटों से नहीं निकलती।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

1 داؤد کی دعا۔ اے رب، انصاف کے لئے میری فریاد سن، میری آہ و زاری پر دھیان دے۔ میری دعا پر غور کر، کیونکہ وہ فریب دہ ہونٹوں سے نہیں نکلتی۔

باب دیکھیں کاپی




زبور 17:1
31 حوالہ جات  

میری فریاد کی طرف کان لگائیں، میں نہایت پریشان ہُوں؛ میرا تعاقب کرنے والوں سے مُجھے بچائیں، کیونکہ وہ مُجھ سے زِیادہ زورآور ہیں۔


اَے خُدا، میری فریاد سُنیں؛ میری دعا پر توجّہ فرمائیں۔


اَے عزیز دوستوں! اگر ہمارا ضمیر ہمیں مُجرم نہیں ٹھہراتا تو ہمیں خُدا کی حُضُوری میں دِلیری ہوتی ہے۔


” ’یہ اُمّت زبان سے تو میری تعظیم کرتی ہے، مگر اِن کا دِل مُجھ سے دُور ہے۔


یَاہوِہ اُن سَب کے قریب ہیں جو اُنہیں پُکارتے ہیں، یعنی اُن سَب کے قریب، جو اُنہیں سچّے دِل سے پُکارتے ہیں۔


اِس لیٔے یَاہوِہ فرماتے ہیں: ”چونکہ یہ اُمّت زبان سے میری نزدیکی چاہتے ہیں اَور اَپنے ہونٹوں سے میری تعظیم کرتے ہیں، لیکن اُن کے دِل مُجھ سے دُور ہیں۔ اَور وہ میری عبادت آدمیوں کے بنائے ہُوئے اُصُولوں کے مُطابق کرتے ہیں۔


میں چِلّاکر یَاہوِہ کو مدد کے لئے پُکارتا ہُوں؛ میں اَپنی آواز بُلند کرکے یَاہوِہ سے مِنّت کرتا ہُوں۔


میں جانتا ہُوں کہ یَاہوِہ غریبوں کا اِنصاف کرتے ہیں اَور مُحتاجوں کی حمایت کرتے ہیں۔


اَے یَاہوِہ، میری دعا سُنیں اَور مُجھے جَواب دیں، کیونکہ مَیں مسکین اَور مُحتاج ہُوں۔


لیکن خُدا نے یقیناً سُن لیا ہے؛ اَور میری دعا کی آواز پر توجّہ فرمائی ہے۔


اَے خُدا، میرا اِنصاف کریں، اَور ایک بے دین قوم کے خِلاف میری وکالت کریں؛ اَور دغاباز اَور بدکار لوگوں سے مُجھے چھڑائیں۔


یَاہوِہ نے میری راستبازی کے مُطابق مُجھ سے سلُوک کیا؛ اَور میرے ہاتھوں کی پاکیزگی کے مُطابق مُجھے صِلہ دیا۔


یَاہوِہ ہی قوموں کا قاضی ہیں، اَے یَاہوِہ، میری راستی کے مُطابق، اَور اَے خُداتعالیٰ، میری دیانتداری کے مُطابق میرا اِنصاف کریں۔


اَب سے جو دعائیں اِس مقام میں کی جایٔیں گی میری آنکھیں اُن کی طرف کھُلی رہیں گی اَور میرے کان اُن کی طرف لگے رہیں گے۔


اَے میرے خُدا، اَے میرے بادشاہ، میری دہائی سُنیں، کیونکہ اَے یَاہوِہ، مَیں آپ ہی سے دعا کرتا ہُوں۔


جَب یِسوعؔ نے نتن ایل کو پاس آتے دیکھا تو اُس کے بارے میں فرمایا، ”یہ ہے حقیقی اِسرائیلی، جِس کے دِل میں کھوٹ نہیں۔“


میرا نام سُنتے ہی وہ میری اِطاعت کرنے لگتے ہیں؛ پردیسی میرے آگے جھکتے ہیں۔


اَپنے بندہ کی اِس دُعا کو سُننے کے لیٔے اَپنے کان لگائیں اَور اَپنی آنکھیں کھُلی رکھیں جسے وہ دِن رات آپ کے خادِموں یعنی بنی اِسرائیل کے لیٔے کرتے ہیں۔ مَیں اُن گُناہوں کا اقرار کرتا ہُوں جو ہم اِسرائیلیوں نے، ساتھ ہی میں اَور میرا آبائی خاندان بھی شامل ہے آپ کے خِلاف کئے ہیں۔


اِن تمام باتوں کے باوُجُود، اُس کی بےوفا بہن یہُودیؔہ اَپنے سچّے دِل سے میرے پاس واپس نہ آئی بَلکہ ریاکاری ہی کرتی رہی۔“ یَاہوِہ یُوں فرماتے ہیں،


میں اُن کے سامنے بے عیب رہا اَور اَپنے آپ کو گُناہ سے بَری رکھا۔


پھر بھی میرے ہاتھوں نے تشدّد سے کام نہیں لیا اَور میری دعا پاک ہے۔


یقیناً خُدا ہی میرے مددگار ہیں؛ خُداوؔند ہی ہیں جو میری جان کو سنبھالتے ہیں۔


میرے خِلاف جنگ کرنے والوں سے اُنہُوں نے مُجھے سلامت چھُڑا لیا، حالانکہ میرے مُخالف بہت ہیں۔


میرا دِل اَفسُردہ ہوتا جاتا ہے، میں دُنیا کی اِنتہا سے آپ کو پُکارتا ہُوں؛ مُجھے اُس چٹّان پر لےچلیں جو مُجھ سے اُونچی ہے۔


اَے خُدا، ہماری سِپر پر نظر کریں؛ اَپنے ممسوح بادشاہ پر آپ کی نظرِ التفات ہو۔


اَے یَاہوِہ، میری دعا سُنیں؛ اَور رحم کے لیٔے میری فریاد پر کان لگائیں۔


میری جان دُکھوں سے بھری ہے اَور میری زندگی پاتال کے نزدیک پہُنچ چُکی ہے۔


میری مُصیبت کے وقت اَپنا مُنہ مُجھ سے نہ چھُپائیں۔ میری طرف متوجّہ ہوں؛ اَور اَپنا کان میری طرف لگائیں؛ مُجھے جلد جَواب دیں۔


اَے یَاہوِہ، میری دعا سُن لیں، میری رحم کی فریاد پر کان لگائیں؛ اَپنی وفاداری اَور راستی کے مُطابق میری نَجات کے لیٔے آئیں۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات