Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




زبور 16:6 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

6 میرے لیٔے جریب خوشگوار مقامات جگہوں پر پڑی ہے؛ یقیناً میری مِیراث خُوب ہے۔

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

6 جرِیب میرے لِئے دِل پسند جگہوں میں پڑی بلکہ میری مِیراث خُوب ہے!

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

6 जब क़ुरा डाला गया तो मुझे ख़ुशगवार ज़मीन मिल गई। यक़ीनन मेरी मीरास मुझे बहुत पसंद है।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

6 جب قرعہ ڈالا گیا تو مجھے خوش گوار زمین مل گئی۔ یقیناً میری میراث مجھے بہت پسند ہے۔

باب دیکھیں کاپی




زبور 16:6
13 حوالہ جات  

”مَیں نے خیال کیا تھا، ” ’مَیں کیسے تُمہیں دِل و جان سے فرزندوں میں شُمار کروں، اَور تُمہیں اِس خُوشنما مُلک کو عطا کروں، جو سَب قوموں کے ممالک کی مِیراث ہے۔‘ مَیں نے سوچا کہ تُم مُجھے ’باپ‘ کہہ کر پُکارو گے، اَور پھر مُجھ سے برگشتہ نہ ہوگے۔


اَور مَیں دعا کرتا ہوں کہ تمہارے دِل کی آنکھیں رَوشن ہو جایٔیں تاکہ تُم جان لو کہ خُدا نے جِس اُمّید کی طرف تُمہیں بُلایا ہے، وہ کیسی ہے اَور وہ جلالی مِیراث کی کتنی بڑی دولت جو خُدا نے اَپنے مُقدّسین کے لیٔے رکھی ہے،


اَور ایمان کے بانی اَور کامِل کرنے والے یِسوعؔ پر اَپنی نظریں جمائے رکھیں جِس نے اُس خُوشی کے لیٔے جو اُن کی نظروں کے سامنے تھی، شرمندگی کی پروا نہ کرتے ہویٔے صلیبی موت کا دُکھ سہا اَور خُدا کے داہنی طرف تخت نشین ہیں۔


اُنہُوں نے دُوسری قوموں کو اُن کے سامنے سے نکال دیا اَور اُن کی زمین اُنہیں مِیراث جریب کے طور پر بانٹ دی؛ اَور اِسرائیلی قبیلوں کو اُن کے خیموں میں بسا دیا۔


اَور اگر فرزند ہیں تو وارِث بھی ہیں یعنی خُدا کے وارِث اَور المسیح کے ہم مِیراث، بشرطیکہ ہم اُن کے ساتھ دُکھ اُٹھائیں تاکہ اُن کے جلال میں بھی شریک ہُوں۔


جو غالب آئے، میں اُسے اَپنے ساتھ اَپنے تخت پر بیٹھنے کا حق دُوں گا، جِس طرح میں غالب آکر اَپنے باپ کے ساتھ اُس کے تخت پر بیٹھ گیا۔


اگر ہم صبر سے برداشت کرتے رہیں گے تو، اُس کے ساتھ ہم حُکومت بھی کریں گے۔ اگر ہم اُس کا اِنکار کریں گے تو، وہ بھی ہمارا اِنکار کرےگا۔


یِسوعؔ نے فرمایا، ”مُجھے تھامے مت رہو، کیونکہ مَیں ابھی باپ کے پاس اُوپر نہیں گیا ہُوں۔ بَلکہ جاؤ اَور میرے بھائیوں کو خبر کر دو، ’میں اَپنے باپ اَور تمہارے باپ، اَپنے خُدا اَور تمہارے خُدا کے پاس اُوپر جا رہا ہُوں۔‘ “


”اِس لیٔے یَاہوِہ یُوں فرماتے ہیں، ” ’تمہاری بیوی شہر میں فاحِشہ بَن جائے گی، اَور تمہارے بیٹے اَور بیٹیاں تلوار سے قتل کئے جایٔیں گے۔ تمہاری زمین ناپ کر تقسیم کی جائے گی، اَور تُم خُود ایک بُت پرست مُلک میں مروگے۔ اَور یقیناً بنی اِسرائیل اَپنے وطن سے دُور، جَلاوطنی میں چلا جائے گا۔‘ “


آپ بادشاہ کی عمر کو دراز کر دیں، اَور اُن کو زندگی میں بہت سِی پُشتیں دیکھنے کے مواقع بخشیں۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات