Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




زبور 16:1 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

1 اَے خُدا، مُجھے محفوظ رکھیں، کیونکہ مَیں آپ ہی میں پناہ لیتا ہُوں۔

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

1 اَے خُدا! میری حِفاظت کر کیونکہ مَیں تُجھ ہی میں پناہ لیتا ہُوں۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

1 दाऊद का एक सुनहरा ज़बूर। ऐ अल्लाह, मुझे महफ़ूज़ रख, क्योंकि तुझमें मैं पनाह लेता हूँ।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

1 داؤد کا ایک سنہرا زبور۔ اے اللہ، مجھے محفوظ رکھ، کیونکہ تجھ میں مَیں پناہ لیتا ہوں۔

باب دیکھیں کاپی




زبور 16:1
21 حوالہ جات  

اَے خُدا، مُجھ پر رحم کریں کیونکہ لوگ شِدّت سے میرا تعاقب کرتے ہیں؛ وہ دِن بھر اَپنا حملہ جاری رکھتے ہیں۔


مُجھے اَپنی آنکھ کی پتلی کی طرح محفوظ رکھیں؛ اَور اَپنے پروں کے سایہ میں چُھپائے رکھیں


یَاہوِہ سادہ دِل لوگوں کی حِفاظت کرتے ہیں؛ اشد ضروُرت کے وقت اُنہُوں نے مُجھے بچا لیا۔


اَے قادرمُطلق یَاہوِہ خُدا! مُبارک ہے وہ آدمی جو آپ پر توکّل رکھتا ہے۔


یَاہوِہ سے مَحَبّت رکھو، اَے اُن کے سَب وفادار مُقدّسین! یَاہوِہ سچّے مُومِنین کو سلامت رکھتے ہیں، لیکن مغروُروں کو خُوب بدلہ دیتے ہیں۔


اِسی وجہ سے میں دُکھ اُٹھا رہا ہُوں اَور دُکھ اُٹھانے سے شرمندہ نہیں ہُوں، کیونکہ جِس پر مَیں نے یقین کیا ہے، اُسے جانتا ہُوں اَور مُجھے پُورا یقین ہے کہ وہ میری اَمانت کو عدالت کے دِن تک محفوظ رکھنے کے قابل ہے۔


کیونکہ وہ اِنصاف کے راستوں کی نگہبانی کرتے ہیں اَور اَپنے وفاداروں کی راہ کی حِفاظت کرتے ہیں۔


مُبارک ہے وہ شخص جِس کے مددگار یعقوب کے خُدا ہیں، جِس کی اُمّید یَاہوِہ اَپنے خُدا پر ہے۔


جو آپ کا نام جانتے ہیں، آپ پر توکّل کریں گے، اَے یَاہوِہ، کیونکہ جنہوں نے آپ سے دعا کی، آپ نے اَپنے طالبوں کو کبھی نہیں چھوڑا۔


اَے یَاہوِہ، میرے خُدا! مَیں آپ میں پناہ لیتا ہُوں؛ اِن سَب سے جو میرا تعاقب کرتے ہیں مُجھے بچائیں اَور رِہائی بخشیں،


یَاہوِہ پر توکّل رکھنے والے کوہِ صِیّونؔ کی مانند ہیں، جو ہلتا نہیں ہے بَلکہ ہمیشہ قائِم ہے۔


یَاہوِہ سے مَحَبّت رکھنے والے بدی سے نفرت کریں، کیونکہ وہ اَپنے مُقدّسین کی جانوں کی حِفاظت کرتے ہیں، اَور اُنہیں بدکار لوگ کے ہاتھ سے رِہائی بخشتے ہیں۔


اَے خُدا، آپ نے ہمیں ردّ کر دیا اَور ہم پر ٹوٹ پڑے ہیں؛ آپ خفا ہو چُکے ہیں۔ اَب ہمیں بحال کریں!


کیونکہ یَاہوِہ صادقوں کی پسندوں کو عزیز رکھتے ہیں اَور وہ اَپنے وفادار بندوں کو ترک نہیں کریں گے۔ اُن کی ہمیشہ حِفاظت کی جائے گی، لیکن بدکار لوگوں کی اَولاد کاٹ ڈالی جائے گی؛


میری جان کی حِفاظت کریں اَور مُجھے چھُڑائیں؛ مُجھے شرمندہ نہ ہونے دیں، کیونکہ مَیں آپ ہی میں پناہ لیتا ہُوں۔


میرے قدم آپ کی راہوں پر جمے رہے؛ اَور میرے پاؤں پھسلنے نہ پایٔے۔


ہمیں یقین تھا کہ ہماری موت کا فتویٰ صادر ہو چُکاہے۔ لیکن اِس تجربہ نے ہمیں اَپنے آپ کی بجائے اُس خُدا پر بھروسا رکھنا سِکھایا، جو مُردوں کو زندہ کرتا ہے۔


”اُس کا توکّل یَاہوِہ پر ہے؛ اَب یَاہوِہ ہی اُسے بچائیں۔ چونکہ وہ اُن سے خُوش ہے، لہٰذا وُہی اُسے چھُڑائیں گے۔“


کہیں اَیسا نہ ہو کہ شیر کی مانند وہ میری جان کو پھاڑ کر میرے ٹکڑے ٹکڑے کر ڈالیں، اَور میرا چھُڑانے والا کویٔی نہ ہو۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات