Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




زبور 150:5 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

5 جھنجھناتی جھانجھ کے ساتھ اُن کی سِتائش کرو، گونجتی ہُوئی جھانجھ کے ساتھ اُن کی سِتائش کرو۔

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

5 بُلند آواز جھانجھ کے ساتھ اُس کی حمد کرو۔ زور سے جھنجھناتی جھانجھ کے ساتھ اُس کی حمد کرو۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

5 झाँझों की झंकारती आवाज़ से उस की हम्द करो, गूँजती झाँझ से उस की तारीफ़ करो।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

5 جھانجھوں کی جھنکارتی آواز سے اُس کی حمد کرو، گونجتی جھانجھ سے اُس کی تعریف کرو۔

باب دیکھیں کاپی




زبور 150:5
9 حوالہ جات  

اَور داویؔد نے لیویوں کے سرداروں کو فرمایا کہ اَپنے بھائیوں میں سے گانے والوں کو مُقرّر کریں تاکہ موسیقی کے ساز یعنی سِتار، بربط اَور جھانجھ بجاتے ہُوئے زور زور سے خُوشی کے نغمہ گائیں۔


پھر داویؔد اَور فَوج کے سپہ سالاروں نے آسفؔ، ہیمانؔ اَور یدُوتونؔ کے بیٹوں میں سے بعضوں کو اِس خدمت کے لیٔے الگ کیا تاکہ وہ بربط، سِتار اَور جھانجھ کے ساتھ نبُوّت کریں۔ اَور جِن اَشخاص کو اِس خدمت کی مُختلف ذمّہ داریاں سُپرد کی گئیں وہ یہ ہیں،


یہ تمام یَاہوِہ کے بیت المُقدّس میں جھانجھ، سِتار اَور بربط کے ساتھ موسیقی کے لیٔے اَور خُدا کے گھر میں خدمت کے لیٔے اَپنے اَپنے باپ کے ماتحت تھے اَور آسفؔ، یدُوتونؔ اَور ہیمانؔ بادشاہ کے ماتحت تھے۔


یُوں سَب اِسرائیلی نعرے لگاتے، صوفار یعنی مینڈھوں کے سینگوں، تُرہیوں اَور جھانجھوں کی آواز کے ساتھ سِتار اَور بربط بجاتے ہُوئے یَاہوِہ کے عہد کے صندُوق کو لایٔے۔


موسیقار ہیمانؔ، آسفؔ اَور ایتھانؔ کو کانسے کی جھانجھوں کو زور زور سے بجانے کے لیٔے مُقرّر کیا گیا؛


آسفؔ افسر اعلیٰ تھا۔ زکریاؔہ اُس کا نائب تھا۔ اُس کے بعد یعزی ایل، شمیراموتؔ، یحی ایل، متّتیاہؔ، اِلیابؔ، بِنایاہؔ، عوبیدؔ اِدُوم اَور یعی ایل تھے۔ اُنہیں سِتار اَور بربط بجانے کی ذمّہ داری دی گئی اَور آسفؔ کا کام یہ تھا کہ وہ زور زور سے جھانجھ بجایا کرے۔


اَور داویؔد اَور تمام بنی اِسرائیل کا گھرانا اَپنی ساری قُوّت کے ساتھ یَاہوِہ کے آگے صنوبر کی لکڑی سے بنے ہر قِسم کے ساز سِتار، بربط، دف، خنجری اَور جھانجھ اَیسے سازوں کو بجاتے ہُوئے خُوشی منا رہے تھے۔


اَور داویؔد اَور تمام بنی اِسرائیل خُدا کے حُضُور خُوب زور زور سے نغمہ گاتے اَور بربط، سِتار، دف، جھانجھ بجاتے اَور نرسنگے پھُونکتے ہُوئے چلے آتے تھے۔


اَور نرسنگے پھُونکنے والے اَور گانے والے مِل کر یَاہوِہ کی حَمد اَور شُکر گزاری کرنے کے لیٔے تیّار ہُوئے اَور نرسنگوں اَور جھانجھوں اَور دیگر سازوں کے ہمراہ یَاہوِہ کی حَمد و ثنا یہ کہتے ہُوئے کرنے لگے: ”وہ بھلےہیں؛ اُن کی شفقت اَبدی ہے۔“ جوں ہی اُن کی آوازیں بُلند ہُوئیں یَاہوِہ کا وہ بیت المُقدّس بادلوں سے معموُر ہو گیا،


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات