Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




زبور 149:3 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

3 اِسرائیلی رقص کرتے ہُوئے اُن کے نام کی سِتائش کریں اَور دف اَور سِتار بجا کر اُن کی مدح سرائی کریں۔

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

3 وہ ناچتے ہُوئے اُس کے نام کی سِتایش کریں۔ وہ دَف اور سِتار پر اُس کی مدح سرائی کریں۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

3 वह नाचकर उसके नाम की सताइश करें, दफ़ और सरोद से उस की मद्हसराई करें।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

3 وہ ناچ کر اُس کے نام کی ستائش کریں، دف اور سرود سے اُس کی مدح سرائی کریں۔

باب دیکھیں کاپی




زبور 149:3
19 حوالہ جات  

تَب جَوان خواتین رقص کریں گی اَور شادمان ہوں گی، اَور جَوان اَور ضعیف دونوں ایک ساتھ خُوشی منائیں گے۔ کیونکہ مَیں اُن کے ماتم کو خُوشی میں تبدیل کر دُوں گا؛ اَور اُنہیں غم کی بجائے سکون اَور شادمانی بخشوں گا۔


ساز چھیڑو اَور دف بجاؤ، خُوش آہنگ سِتار اَور بربط بجاؤ۔


تَب اَہرونؔ کی بہن مِریمؔ نے جو نبیّہ بھی تھی دف ہاتھ میں لیا اَور سَب عورتیں دف لیٔے رقص کرتے ہویٔے اُس کے پیچھے چلیں۔


آپ نے میرے ماتم کو رقص سے بدل دیا؛ آپ نے میرے غم کا ٹاٹ اُتار ڈالا اَور مُجھے خُوشی سے مُلبّس کیا،


اَور جَب یَاہوِہ کا صندُوق داویؔد کے شہر میں داخل ہو رہاتھا تو شاؤل کی بیٹی میکلؔ نے ایک کھڑکی سے جھانکا۔ اَور جَب اُس نے داویؔد بادشاہ کو یَاہوِہ کے سامنے اُچھلتے اَور رقص کرتے دیکھا تو اُس کے دِل میں داویؔد کے لیٔے حقارت پیدا ہو گئی۔


اَور داویؔد جو کتان کا افُود پہنے ہُوئے تھا پُورے جوش کے ساتھ یَاہوِہ کے حُضُور رقص کرنے لگا۔


جَب یِفتاحؔ مِصفاہؔ میں اَپنے گھر آیا تو اُس کی اَپنی بیٹی اُس کے اِستِقبال کو نکلی۔ وہ دفوں کی دھُن پر رقص کرتی ہُوئی آئی! وہ اُس کی اِکلوتی بیٹی تھی اَور اُس کے علاوہ نہ تو اُس کے کویٔی بیٹا تھا نہ بیٹی۔


سِتار کے ساتھ یَاہوِہ کی سِتائش کرو؛ دس تار والے بربط کے ساتھ اُس کے لیٔے نغمہ سرائی کرو۔


جَب مِعماروں نے یَاہوِہ کے بیت المُقدّس کی بُنیاد رکھی تو کاہِنؔ اَپنے پیراہن پہنے اَور نرسنگے لیٔے ہُوئے اَور لیوی (بنی آسفؔ) اَپنی جھانجھیں لیٔے ہُوئے اَپنی اَپنی جگہ کھڑے ہُوئے تاکہ شاہِ اِسرائیل داویؔد کے مُقرّر کئے ہُوئے طریقہ کے مُطابق یَاہوِہ کی حَمد و ثنا کریں۔


ہیمانؔ اَور یدُوتونؔ کے ذمّہ نرسنگے اَور جھانجھ بجانا اَور خُدا کے لئے مُقدّس نغموں کے لیٔے دیگر ساز بجانا تھا۔ اَور یدُوتونؔ کے بیٹے پھاٹکوں پر تعینات تھے۔


اَور اِس کے بعد حِزقیاہؔ نے داویؔد اَور بادشاہ کے غیب بین گادؔ اَور ناتنؔ نبی کے حُکم کے مُطابق لیویوں کو جھانجھ، سِتار اَور بربط کے ساتھ یَاہوِہ کے بیت المُقدّس میں مامُور کیا اَور یہ یَاہوِہ کا حُکم تھا جو یَاہوِہ نے اَپنے نبیوں کی مَعرفت دیا تھا۔


یہ تمام یَاہوِہ کے بیت المُقدّس میں جھانجھ، سِتار اَور بربط کے ساتھ موسیقی کے لیٔے اَور خُدا کے گھر میں خدمت کے لیٔے اَپنے اَپنے باپ کے ماتحت تھے اَور آسفؔ، یدُوتونؔ اَور ہیمانؔ بادشاہ کے ماتحت تھے۔


اَور وہ یروشلیمؔ میں داخل ہُوئے اَور سِتار، بربط اَور نرسنگے لیٔے ہُوئے یَاہوِہ کے بیت المُقدّس میں آئے۔


نئے چاند کے موقع پر، اَور ہماری عید کے دِن جَب پُورا چاند ہو قَرنا بجاؤ؛


جوں ہی ساز چھیڑا جائے گا لوگ گائیں گے، ”میرے سَب چشمے آپ ہی میں ہیں۔“


اَے کنواری بنی اِسرائیل، میں تُمہیں دوبارہ تعمیر کروں گا، اَور تُو تعمیر کی جائے گی۔ تُو پھر اَپنی دف اُٹھاکر آراستہ ہوگی اَور خُوشی منانے والوں کے ساتھ رقص کرنے کو نکل پڑےگی۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات